الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جی پی اے آئی وزارتی کونسل کا چھٹا اجلاس 3 جولائی 2024 کو نئی دہلی میں منعقد ہوا


جی پی اے آئی کے ممبران جی پی اے آئی کے مستقبل کے وژن کے بارے میں اتفاق رائے پر پہنچے؛ اچھے اور سب کے لیے AI کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے نئے سرے سے مربوط شراکت داری کی راہ ہموار کرنا

Posted On: 03 JUL 2024 8:32PM by PIB Delhi

جی پی اے آئی وزارتی کونسل کا چھٹا اجلاس 3 جولائی 2024 کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ہائبرڈ موڈ میں منعقد ہوا۔ میٹنگ کی صدارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کامرس و صنعت کے وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے کی۔ سبکدوش چیئر پرسن، جاپان کے عزت مآب نائب وزیر جناب ہیروشی یوشیدا اور ہونے والی چیئر پرسن، سربیا کی معزز وزیر محترمہ جیلینا بیگووچ نے بھی میٹنگ سے خطاب کیا۔ اجلاس میں او ای سی ڈی کے ڈائریکٹر سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن جیری شیہان اور یونیسکو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر توفیق جلیسسی نے بھی شرکت کی۔

 

 

 

طویل بحث و مباحثے کے بعد، اراکین مصنوعی ذہانت پر گلوبل پارٹنرشپ (جی پی اے آئی) کے مستقبل کے وژن کے بارے میں اتفاق رائے پر پہنچ گئے۔ مستقبل کے وژن میں شامل اہم نکات حسب ذیل ہیں:

1. ہمارے معاشروں اور معیشتوں کے مستقبل کو تشکیل دینے میں مصنوعی ذہانت (AI) کی تبدیلی کی صلاحیت کو پہچانیں، محفوظ، مامون اور قابل اعتماد AI سسٹم کے ذریعہ پائیدار ترقی کے حصول کی جانب پیش رفت کو تیز کرنے اور قابل بنانے کے مواقع، اور AI کے فوائد سے مستفیذ ہونے کی سمت میں بین الاقوامی کوششوں کی اہمیت کو پہچانیں؛

2. AI سسٹم کی طرف سے ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجوں کو تسلیم کریں، خاص طور پر جدید ترین AI سسٹم، بشمول حفاظت اور سلامتی اور ممکنہ نقصان دہ استعمال سے متعلق؛ غلط معلومات؛ نقصان دہ تعصبات جو امتیازی سلوک کا باعث بنتے ہیں؛ شفافیت اور انصاف کی کمی؛ دانشورانہ املاک اور ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کو خطرات؛ انسانی حقوق اور بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے خطرات؛ ماحولیاتی استحکام اور جمہوری اقدار کے لیے خطرات؛ ممالک کے درمیان اور اندر ڈیجیٹل تقسیم کو وسیع کرنا؛ اور کام کے مستقبل کو تبدیل کرنا؛

3. مضبوط سائنسی بنیادوں، آزاد حل اور مشترکہ معیارات پر بھروسہ کرتے ہوئے ایک جامع، کثیر اسٹیک ہولڈر نقطہ نظر کے ذریعے قابل اعتماد اور انسانی بنیادوں پر مبنی AI کو فروغ دینے اور حکومتوں، تعلیمی اداروں، محققین، تکنیکی برادری، نجی شعبے کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اشتراک کریں؛

4. مصنوعی ذہانت سے متعلق او ای سی ڈی کی سفارشات اور AI کی اخلاقیات پر یونیسکو کی سفارشات کے لیے ہماری اجتماعی وابستگی کی تصدیق کریں؛

5. یاد رکھیں کہ مصنوعی ذہانت پر عالمی شراکت داری، اپنے آغاز کے بعد سے، AI پر عالمی کثیر اسٹیک ہولڈر تعاون کے لیے ایک منفرد پہل رہی ہے؛

6. نئی دہلی 2023 جی پی اے آئی وزارتی اعلامیہ کو تسلیم کریں، جہاں ہم نے جی پی اے آئی کی منفرد اور خود مختار شناخت کو ایک نوڈل اقدام کے طور پر مضبوط کرنے کے لیے اپنی لگن کا اظہار کیا تھا جو کہ AI جدت طرازی اور گورننس پر عالمی تعاون میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے؛ نیز ہماری مشترکہ اقدار پر مبنی مہارت، قومی اور علاقائی نظریات اور تجربات کی ایک وسیع رینج کو یقینی بنانے کے لیے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک پر خصوصی توجہ کے ساتھ، متنوع رکنیت کے حصول کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں؛

7. جی پی اے آئی کے مستقبل اور اس کی حکمرانی اور آپریشنل طریقہ کار کا تصور کرنے کے لیے ’جی پی اے آئی کے مستقبل کے لیے اسمال ورکنگ گروپ‘، جی پی اے آئی سیکریٹریٹ اور ایگزیکٹو کونسل کے اجتماعی تعاون پر دھیان دیں؛

8. جی پی اے آئی کے آغاز سے او ای سی ڈی کی مسلسل حمایت کو تسلیم کریں اور جی پی اے آئی اور او ای سی ڈی کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کا اعادہ کریں؛

9. او ای سی ڈی کے ساتھ مربوط شراکت داری کے ذریعے جی پی اے آئی کے لیے ایک نئے وژن کا اعلان کریں جس میں او ای سی ڈی کے تمام موجودہ اراکین اور جی پی اے آئی ممالک کو جی پی اے آئی برانڈ کے تحت اور مصنوعی ذہانت پر او ای سی ڈی کی سفارشات کی بنیاد پر برابری کی بنیاد پر اکٹھا کیا جائے؛

10. ممالک سے، جی پی اے آئی یا او ای سی ڈی میں ان کی موجودہ رکنیت کی حیثیت سے قطع نظر، انسانوں پر مرکوز، محفوظ، مامون اور قابل بھروسہ AI کی صلاحیت کو سب کی بھلائی کے لیے بروئے کار لانے کے لیے اس مشترکہ کوشش میں ہمارے ساتھ شامل ہونے کی اپیل کریں؛

11. متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسیوں کے ساتھ اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ ایک جامع بات چیت کے ذریعے ایڈہاک بنیادوں پر کام کرنے کی توقع کریں؛

12. اس بات پر زور دیں کہ مربوط شراکت کے اراکین نئے اراکین اور مبصرین کے داخلے کے ساتھ ساتھ شراکت داری کی کام کی ترجیحات پر اتفاق رائے سے خیرمقدم کریں گے؛

13. اس بات کی نشاندہی کریں کہ مربوط شراکت داری کے تمام اراکین شراکت داری کی سرگرمیوں اور اس کے فیصلہ سازی میں بغیر کسی امتیاز کے یکساں طور پر حصہ لیں گے؛

14. شراکت داری کی گورننگ باڈیز کے طور پر کونسل، پلینری، اور اسٹیئرنگ گروپ کے ذریعے مربوط شراکت داری کی تمام سطحوں پر جامع نظم و نسق کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کی تصدیق کریں؛

15. جی پی اے آئی کی ملٹی اسٹیک ہولڈر نوعیت کو برقرار رکھنے اور مضبوط کرنے اور ممبر ماہرین کے تعاون کو بڑھانے کا عہد کریں، بشمول جی پی اے آئی ایکسپرٹ سپورٹ سینٹرز (ای ایس سی) کے فعال کردار کے ذریعے اور جی پی اے آئی ملٹی اسٹیک ہولڈر ایکسپرٹ گروپ (ایم ای جی) اور ون اے آئی پر ماہرین کے او ای سی ڈی نیٹ ورک کو ملا کر اور ان کے موجودہ ماہر/ کام کرنے والے گروہوں کو شراکت کی ایک ماہر برادری میں شامل کرنا؛

16. نوٹ کریں کہ اتفاق رائے کے ذریعے، تمام ممبران کی او ای سی ڈی کی رکنیت کی حیثیت سے قطع نظر ان کی مساوی بنیاد پر مربوط شراکت داری اپنے مخصوص کام کرنے کے طریقوں کی ترقی پر غور کر سکتی ہے؛

17. ممالک کے اندر اور درمیان ڈجیٹل تقسیم کو ختم کرنے، محفوظ، مامون اور قابل اعتماد AI کو فروغ دینے، اور G20 اور G7 جیسے دیگر بین الاقوامی فورم پر شروع کیے گئے AI اقدامات کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مربوط شراکت داری اور بین الاقوامی تعاون کے اہم کردار پر غور کریں؛

18. ایک ایسے مستقبل کے ہمارے مشترکہ وژن کو حاصل کرنے کے لیے مربوط شراکت داری کے ذریعے تعمیری مکالمے میں شامل ہونے کے اپنے مقصد کی تصدیق کریں جہاں AI کا استعمال سب کی بھلائی کے لیے کیا جائے، کسی کو پیچھے نہ رکھا جائے اور امن، خوشحالی، اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جائے؛

19. 2024-25 کے لیے سربیا کے جی پی اے آئی اراکین کے جی پی اے آئی کے لیڈ چیئر کے طور پر انتخاب کا خیرمقدم کریں اور اس سال کے آخر میں سربیا میں جی پی اے آئی سربراہی اجلاس کے منتظر رہیں۔

2024 جی پی اے آئی نئی دہلی میٹنگ اور جی پی اے آئی کے مستقبل پر اتفاق رائے عالمی AI گفتگو میں ہندوستان کی قیادت کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے AI کی اخلاقی اور جامع ترقی کو آگے بڑھانے میں اس کے اہم کردار کو تقویت ملتی ہے۔

یہ اچھے اور سبھی کے لیے اے آئی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے تجدید شدہ مربوط شراکت داری کے لیے راہ ہموار کرے گا۔

*************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8045


(Release ID: 2030560) Visitor Counter : 97