وزارت دفاع

دفاع  کے وزیر مملکت  جناب سنجے سیٹھ نے این سی سی گرل اور بوائے کیڈٹس کی کامیاب مہم  جو ٹیم کو  کانگ یاتسے دوئم کے لئے روانہ کیا

Posted On: 03 JUL 2024 6:16PM by PIB Delhi

دفاع  کے وزیر مملکت  جناب سنجے سیٹھ نے 3 جولائی 2024 کو نئی دہلی  میں منعقدہ ایک تقریب میں این سی سی گرل اور بوائے کیڈٹس کی فاتحانہ مہم جو ٹیم کو ماؤنٹ کانگ یاتسے دوئم (لداخ) کے لئے روانہ کیا۔ دفاع  کے وزیر مملکت  اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کیڈٹس کو موسم کی خراب صورتحال جیسی متعدد مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود شاندار کارنامے انجام دینے پر ان کی تعریف کی۔ اس طرح کی مہم کیڈٹس میں قیادت، لچک اور ٹیم ورک کی اقدار کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے کیڈٹس کو 2022 میں این سی سی ریلی سے وزیر اعظم کے خطاب سے سبق لینے کی تلقین کی جب انہوں نے کہا تھا کہ این سی سی کی طرف سے دی گئی تربیت کی وجہ سے ہی وہ قوم کے تئیں ذمہ داری کو نبھانے کے قابل بن سکے۔

این سی سی کی کوہ پیما مہم ٹیم جس میں 27 گرلز اور بوائے کیڈٹس، 05 افسران اور 17 مستقل انسٹرکٹرز اسٹاف شامل تھے ،نے سخت تربیت، موافقت اور طبی مدد کی بدولت  21 جون 2024 کو ماؤنٹ کانگ یاتسے دوئم (6250 میٹر) کی مہم کامیابی سے مکمل کی۔ برف سے لدی چوٹی کو سر کرتے ہوئے، کیڈٹس نے موسم کی خراب صورتحال، شدید برف باری، تیز ہواؤں اور کم درجہ حرارت کا سامنا کیا اور  پوری استقامت، لگن اور حوصلے کے ساتھ اسے  عبور کیا۔

این سی سی نے ہمیشہ ایڈونچر سے متعلق  سرگرمیوں کو اپنے تربیتی نصاب کے ایک لازمی حصے کے طور پر ترجیح دی ہے۔ کوہ پیمائی  سے متعلق مہمات کا مقصد کیڈٹس کے درمیان دوستی اور استقامت کا جذبہ پیدا کرنا ہے، جو انہیں ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگیوں میں مستقبل کے چیلنجوں کے لیے تیار کرتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(4)SS94.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2(5)HXSV.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC3(3)15DF.jpg

 

***

ش ح ۔ م م۔ ج

UNO-8038



(Release ID: 2030488) Visitor Counter : 30