عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ‘‘حق اطلاعات (آر ٹی آئی) کی اپیلوں کا تقریباً 100 فیصد نپٹارہ ہوتا ہے، زیر التوا معاملات میں  ہرسال کمی واقع ہورہی ہے’’


اعلیٰ اطلاعاتی کمشنر نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو سنٹرل انفارمیشن کمیشن کے کام کاج اور پیش رفت کے بارے میں ایک تازہ ترین جانکاری فراہم کی

عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر سنگھ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا وژن حکومت کے کام میں شفافیت، جوابدہی اور اچھی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے

Posted On: 03 JUL 2024 4:42PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں منعقدہ سنٹرل انفارمیشن کمیشن کی ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ‘‘حق اطلاعات (آر ٹی آئی) اپیلوں کا تقریباً 100 فیصد نپٹارہ کیا گیا ہے۔ ہر سال زیر التوا معاملات میں کمی واقع ہورہی ہے۔’’

اعلیٰ اطلاعاتی کمشنر نے مودی 3.0 حکومت کے چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو سنٹرل انفارمیشن کمیشن کے کام کاج اور پیش رفت کے بارے میں تازہ ترین جانکاری فراہم کی۔ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے تیسری مرتبہ یہ قلمدان سنبھالا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UU5W.jpg

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اعلیٰ اطلاعاتی کمشنر  جناب ہیرالال سماریہ کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے

 

میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،نیز  وزیر اعظم کے دفتر، ایٹمی توانائی کے محکمے اور خلاء کے محکمے کے وزیر مملکت  اور عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے کہا کہ ‘‘ حق اطلاعات اپیلوں کے زیر التواء معاملات 20-2019 میں 35718 سے بتدریج گھٹ کر 22-2021 میں 29213 ہوگئے تھے۔ بعد ازاں اس میں مزید کمی آئی  اور 24-2023 میں زیر التوا اپیلوں کی تعداد 23087  تھی، جو 25-2024 میں کم ہوکر 22666 ہوگئی۔’’

وزیر موصوف نے انفارمیشن کمیشن کی طرف سے ادا کیے گئے فعال کردار سے زیر التوا معاملات  میں کمی اور شہریوں کو معلومات فراہم کرنے میں آسانی بڑھانے میں پیش رفت کو بھی سراہا۔ ڈاکٹر سنگھ نے مزید تیز رفتاری سے معاملات کے نپٹارے کے عمل کو بڑھانے اور سوالات کو حل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے پر انفارمیشن کمیشن اور اس کی قیادت کی کاوشوں کو سراہا۔ کمیشن کو وزیر اعظم مودی کی قیادت اور شہریوں پر مرکوز حکمرانی کے لیے ان کی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا وژن حکومت کے کام میں شفافیت، جوابدہی اور اچھی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025BZA.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کووڈ وباء دوران مرکزی اطلاعاتی کمیشن(سی آئی سی) کی طرف سے کئے گئے مثالی کام پر روشنی ڈالی، کیونکہ وہ پوری طرح کام کر رہے تھے۔ انہوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں برانچ کھولنے کے بعد جموں و کشمیر کے باشندوں کو آسانی کے بارے میں واضح طور پر ذکر کیا۔

اعلیٰ اطلاعاتی کمشنر جناب ہیرالال سماریہ نے کمیشن کی حمایت میں ان کی کوششوں کے لیے وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ 2014 کے بعد جب نئی حکومت آئی  تب سی آئی سی کو اپنا آزاد دفتر کمپلیکس ملا۔ اس سے پہلے سی آئی سی کو کرایے کی جگہ سے چلایا جاتا تھا۔ انہوں نے وزیر موصوف کو مسلسل پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ سی آئی سی تک پہنچنے والی دوسری اپیلیں ہر سال تقریباً 17000 اپیلیں نمٹا دی جاتی ہیں۔

مرکزی اطلاعاتی کمیشن (سی آئی سی) نے مزید بتایا کہ انفارمیشن کمیشن نے نوڈل افسران، سنٹرل پبلک انفارمیشن آفیسرز(سی پی آئی او) اور پہلی اپیل افسران کے لیے ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا۔ جواب کا مسودہ تیار کرنے اور قواعد و ضوابط کے مطابق معلومات فراہم کرنے پر انفارمیشن آفیسرز کی اعلیٰ شرکت اور صلاحیت سازی کے ساتھ پروگرام کو زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔

 

****

 

ش ح۔م ع۔ن ع

U:8032

 



(Release ID: 2030478) Visitor Counter : 19


Read this release in: Tamil , Malayalam , English , Hindi