وزارتِ تعلیم
وزارت تعلیم تمام فعال کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیوں اور ہاسٹل میں آئی سی ٹی لیبز اور اسمارٹ کلاس روم فراہم کرے گی
Posted On:
03 JUL 2024 5:04PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی وزارت تعلیم کے محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی نے سمگر شکشا کے اصولوں کے مطابق، تمام فعال کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیوں (کے جی وی بی) اور ہاسٹل میں آئی سی ٹی (انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی) لیبز اور اسمارٹ کلاس رومز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد طالبات کو بااختیار بنانا، انہیں ڈیجیٹل طور پر جاننے والی بنانا، اور ان کے سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانا ہے۔ یہ موجودہ ڈیجیٹل تقسیم کو بھی ختم کرے گا۔ اس اقدام سے کے جی بی ویز کی 7 لاکھ لڑکیوں کو تقریباً 290 کروڑ روپے کی تخمینہ جاتی لاگت کا فائدہ پہنچے گا۔
کے جی بی ویز پسماندہ گروپوں، جیسے کہ ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، اقلیت اور خط افلاس سے نیچے (بی پی ایل) سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے لیے کلاس VI سے XII تک کے رہائشی اسکول ہیں۔ کے جی بی ویز تعلیمی لحاظ سے پسماندہ بلاکس میں قائم کیے گئے ہیں جس کا مقصد ان لڑکیوں تک رسائی اور معیاری تعلیم کو یقینی بنانا اور اسکولی تعلیم کی تمام سطحوں پر صنفی فرق کو کم کرنا ہے۔ فی الحال، 5116 کے جی بی ویز ملک کی 30 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔
کے جی بی ویز میں لڑکیوں کو آئی سی ٹی لیبز اور اسمارٹ کلاس رومز فراہم کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ کے جی بی وی کی طالبات پسماندہ پس منظر سے آتی ہیں اور انہیں تعلیم تک رسائی میں مختلف رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بشمول فاصلے، ثقافتی اصول ، اور حفاظتی خدشات۔ ڈیجیٹل خواندگی تک رسائی ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس سے ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
تیز رفتار ترقی اور ہماری زندگیوں اور معاش کے ساتھ آئی سی ٹی کے انضمام کے اس دور میں، یہ بہت ضروری ہے کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو جدید دور کی ٹیکنالوجی سے اپنے آپ کولیس کرنے کا موقع ملے۔ آئی سی ٹی کو اسکول کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے تاکہ طلباء، خاص طور پر پسماندہ گروہوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے مناسب تجرباتی واقفیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
آئی سی ٹی سہولیات کی فراہمی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کے جی بی وی کے طالبات کو محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز/ وسائل جیسے سویم، سویم پربھا، نیشنل ڈیجیٹل لائبریری، ای-پاٹھ شالہ، کھلے تعلیمی وسائل کے قومی ذخیرے ، دکشا وغیرہ تک بہتر رسائی حاصل ہے۔ یہ ان کے سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنائے گا۔
******
ش ح۔ا ک ۔ رب
U:8034
(Release ID: 2030477)
Visitor Counter : 71