کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گھریلو کوئلے پر مبنی تھرمل پاور پلانٹوں میں کوئلے کا ذخیرہ موجودہ کھپت کی سطح پر 18.5 دنوں کی طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے


گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اسٹاک کی حالت 33 فیصد زیادہ ہے

Posted On: 01 JUL 2024 7:12PM by PIB Delhi

گھریلو کوئلے پر مبنی (ڈی سی بی) تھرمل پاور پلانٹوں (ٹی پی پی) میں 29 جون 2024 تک کوئلے کا ذخیرہ 44.46 میٹرک تن ہے جو کہ کھپت کی موجودہ سطح کے مطابق 18.5 دنوں کی طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔ یہ اسٹاک پوزیشن گزشتہ سال کی اسی مدت کی اسٹاک پوزیشن کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کوئلے کی پیداوار میں 10.58 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسی طرح کوئلے کی سپلائی میں 8.50 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مزید قابل ذکر بات یہ ہے کہ کوئلے کی پیداوار میں مانسون کے اثر کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزارت کوئلہ نے 30 جون 2024 تک کانوں کی سرنگ کے دہانے (بشمول ٹرانزٹ میں کوئلہ) پر 98.67 میٹرک ٹن اسٹاک کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے جو کہ گزشتہ سال کی پوزیشن سے 33.5 فیصد زیادہ ہے۔

فی الحال ٹی پی پی کے اختتام پر اسٹاک کی دستیابی معیاری ضرورت کا 68 فیصد ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران تقریباً 50 فیصد تھی۔ واضح رہے کہ مالی سال 23-24 کے دوران گھریلو کوئلے پر مبنی ٹی پی پی میں کوئلے کی کوئی کمی نہیں تھی۔ 31 مارچ 2024 تک، ٹی پی پی میں کوئلے کا ذخیرہ 47 میٹرک ٹن سے زیادہ تھا۔ اس مالی سال میں بھی وزارت کوئلہ ٹی پی پی کے آخر میں اور کان کی سرنگ کے دہانے پر بھی اسی طرح کے زیادہ اسٹاک کو برقرار رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

29 جون 2024 تک، گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے ریک/ دنوں کی تعداد میں بھی 10.54 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اس طرح یہ واضح ہے کہ تمام گھریلو کوئلے پر مبنی ٹی پی پی کی مانسون کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ذخیرہ دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ کوئلہ، ریلوے اور بجلی کی وزارتیں ملک میں کوئلے پر مبنی تمام گھریلو ٹی پی پی پر کوئلے کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے قریبی تعاون کر رہی ہیں۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 7988


(Release ID: 2030114) Visitor Counter : 49