کوئلے کی وزارت

بی سی سی ایل نے بی ایف ایس آئی ہنرمندی ترقیات تربیتی پروگرام کے توسط سے نوجوانوں کو بااختیار بنایا

Posted On: 01 JUL 2024 7:11PM by PIB Delhi

بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ (بی سی سی ایل) نے اپنے سی ایس آر اقدامات کے تحت پرمِتھ فاؤنڈیشن کولکاتا کے تعاون سے ایک ہنر مندی کے تربیتی پروگرام کا کامیابی سے اختتام کیا ہے، جس سے دھنباد خطے کے 150 نوجوانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ تربیت، بی ایف ایس آئی -کریڈٹ پروسیسنگ آفیسر پر مرکوز تھی، جس کا مقصد شرکاء کو مالی خدمات، بشمول بینکنگ، سرمایہ کاری، انشورنس وغیرہ میں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا اور افراد اور کاروبار کے لیے مالی بہبود کو یقینی بنانا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q87F.jpg

دھنباد کے جوبلی ہال میں منعقدہ تقریب کے دوران بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ (بی سی سی ایل) کے سی ایم ڈی جناب سمیرن دتا کے ذریعہ شرکاء کو اسناد اور تقرری نامے تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب میں بی سی سی ایل کے ڈائرکٹر (عملہ) جناب ایم کے رمیہ کے ساتھ ساتھ پرمِتھ فاؤنڈیشن کے مشیر جناب پرسنجیت کنڈو، پرمِتھ فاؤنڈیشن کے ڈائرکٹر جناب سوَپنندو بکاس منڈل  اور بی سی سی ایل کے معزز عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BV6C.jpg

خواہش مند امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے، سی ایم ڈی، بی سی سی ایل نے پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہندوستان کی نوجوان افرادی قوت کے لیے معاشی مہارت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی نوجوان آبادی کے لئے ایک بڑی معاشی مہارت لازمی ہے اور اگر ہماری افرادی قوت کو صحیح طریقے سے تربیت دی جائے تو ہماری معیشت دنیا میں نمبر ایک بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سی ایم ڈی، بی سی سی ایل نے پورے ملک کے لیے کوکنگ کول کی پیداوار میں بی سی سی ایل کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں، بی سی سی ایل اپنی سی ایس آر اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ سرگرمیوں کے تحت کئی دوسرے تربیتی پروگرام فراہم کرے گا۔ تربیت اور ملازمت کے مواقع ساتھ ساتھ چلنے چاہئیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 100فیصد شرکاء نے روزگار حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توجہ صرف تربیت اور ملازمتوں پر نہیں بلکہ صنعت کاری کو فروغ دینے پر بھی ہے۔

960 گھنٹے پر محیط اس پروگرام نے امیدواروں کے لیے بورڈنگ اور کھانے کی سہولیات کے ساتھ جامع تربیت فراہم کی۔ اس پہل کا اختتام تمام طلباء کے کورس کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے ساتھ ہوا۔ خاص طور پر، دلچسپی رکھنے والے امیدواروں میں سے 100فیصد نے جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور دیگر ریاستوں میں مختلف کمپنیوں میں روزگار حاصل کیا۔

بی سی سی ایل نے اس اقدام کے لیے 41.74 لاکھ کی سرمایہ کاری کی، اس کے ذریعے مقامی نوجوانوں کو ہنر مندی کی ترقی کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم پر زور دیا۔ بی سی سی ایل نے شرکاء سے تاثرات اور دیگر اہم تفصیلات حاصل کرنے کے لیے ایک ویب پورٹل تیار کیا ہے۔

بی سی سی ایل مقامی نوجوانوں کو مہارت کی ترقی کے ذریعے بااختیار بنانے میں سب سے آگے رہا ہے۔ گذشتہ چند برسوں میں، بی سی سی ایل نے کامیابی کے ساتھ مختلف تجارتوں میں تربیت فراہم کی ہے، جس سے متعدد شرکاء کو فائدہ پہنچا ہے:

  • پلاسٹک انجینئرنگ (سی آئی پی ای ٹی رانچی اور حاجی پور): 280 شرکاء
  • جنرل ڈیوٹی نرسنگ اسسٹنٹ: 240 شرکاء
  • بی ایف ایس آئی : 150 شرکاء
  • آئی ڈی ٹی آر : 30 شرکاء
  • فیشن کی دنیا کے صنعت کار: 60 شرکاء

بی سی سی ایل سماجی کوششوں کے لیے پابند عہد ہے اور مستقبل میں اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ آئندہ سی ایس آر کورسوں میں شامل ہیں:

  • پلاسٹک انجینئرنگ (سی آئی پی ای ٹی): 200 شرکاء
  • طبی سازو سامان: 150 شرکاء
  • ریڈیو لوجی تکنیکی ماہر: 50 شرکاء
  • ایم ایس ایم ای : 75 شرکاء
  • این ایس ڈی سی: 660 شرکاء

 

*********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7989



(Release ID: 2030099) Visitor Counter : 32