تعاون کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج کھیڑا ڈسٹرکٹ سنٹرل کوآپریٹیو بینک لمیٹڈ، ناڈیاڈ کی 76ویں سالانہ میٹنگ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کیا اور بینک کی نئی عمارت کا افتتاح کیا


کھیڑا ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹیو بینک لمیٹڈ کی نئی عمارت جو 36 ہزار مربع فٹ پر پھیلی ہوئی ہے، 18 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے لوگوں کو ’’سہکار سے سمردھی اور سمردھی سے سمپورنتا‘‘ کا فارمولا دیا: جناب امت شاہ

حکومت ہند نے ’’کوآپریشن امنگس کوآپریٹیوز ‘‘ کی نئی پہل کے تحت، بناسکانٹھا اور پنچ محل اضلاع کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لیا ہے

کوآپریٹیو اداروں سے وابستہ افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹس ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینکوں میں کھولیں، تاکہ کوآپریٹیو سیکٹر میں ایک مضبوط معاشی ڈھانچہ بنایا جاسکے

اگر ’’کوآپریشن امنگس کوآپریٹیوز‘‘ کا منتر کامیاب ہوجاتا ہے، تو ہندوستان کو کوآپریٹیو سیکٹر میں کسی سے مدد لینے کی ضرورت نہیں ہے: مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر

حکومت ہند نے 20 الگ الگ پہل کا آغاز کرکے پی اے سی ایس کو مضبوط کرنے کا کام شروع کیا ہے، ضلعی کوآپریٹیو بینکوں کو پی اے سی ایس کو مضبوط کرنے کی سمت میں بھی تعاون دینا چاہیے

کھیڑا ضلع سے سردار ولبھ بھائی پٹیل جی کی رہنمائی میں شروع ہوئے امول نے آج پورے ملک اور دنیا کے سامنے ’’سہکار سے سمردھی‘‘ حاصل کرنے کی مثال پیش کی: جناب امت شاہ

Posted On: 30 JUN 2024 4:17PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج کھیڑا ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹیو (کے ڈی سی سی) بینک لمیٹڈ، ناڈیاڈ، گجرات کی 76ویں سالانہ میٹنگ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے خطاب کیا اور بینک کی نئی عمارت (سردار پٹیل سہکار بھون) کا افتتاح کیا، جس کی لاگت 18 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے۔ اس موقع پر زرعی کوآپریٹیو تجارتی فیڈریشن (این اے ایف ای ڈی) کے صدر اور گجرات کے امداد باہمی کے وزیر سمیت متعدد اہم شخصیات موجود تھیں۔

Picture 1

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ کھیڑا وہی ضلع ہے جہاں سے ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی شاندار رہنمائی میں امول کی شروعات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ امول نے پورے ملک اور پوری دنیا کے سامنے ’’سہکار سے سمردھی‘‘ (تعاون کے ذریعے خوشحالی) حاصل کرنے کی مثال پیش کی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے تک کھیڑا ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینک کے بند ہونے کی خبریں آرہی تھیں، لیکن آج اس بینک نے 36,000 مربع فٹ کی اپنی عمارت تعمیر کی ہے اور سارے ای- بینکنگ ضابطوں کے تصور کو زمین پر اتار دیا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک کے لوگوں کو ’’سہکار سے سمردھی اور سمردھی سے سمپورنتا‘‘ کا فارمولہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وژن کے تحت وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آزادی کے 75 سال بعد پہلی بار مرکزی حکومت  میں کوآپریٹیو کی وزارت قائم کی۔  جناب شاہ نے کہا کہ یہ پہل آنے والے وقت میں کوآپریٹیو سیکٹر کو کم از کم 100 سال کی اضافی زندگی دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ سردار پٹیل سہکار بھون ایک جدید، چار منزلہ، مکمل طور سے ایئر کنڈیشنڈ عمارت ہے، جو کسانوں اور کھیڑا ضلع کے رہنے والوں کے لیے بہت سودمند ثابت ہوگی۔ بینک کی 76ویں سالانہ عام میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ کھیڑا ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹیو بینک نے گجرات کے کوآپریٹیو بینکنگ سسٹم میں پہلی بار لون مینجمنٹ، ڈاکومنٹ مینجمنٹ سسٹم اور ٹیبلٹ بینکنگ متعارف کرایا ہے، جو کہ ایک تاریخی کامیابی ہے۔

Picture 2

جناب امت شاہ نے کہا کہ 1950 میں اپنے افتتاح کے بعد سے، کھیڑا ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینک نے علاقے کے کسانوں کی اچھی طرح خدمت کی ہے اور آج یہ تقریباً 31 کروڑ روپے کے خالص منافع میں ہے اور اپنے مستقبل کے بارے میں ظاہر کئے جارہے خدشات کو غلط ثابت کردیا ہے۔ 2012 میں لائسنس حاصل کرنے کے بعد اب اس کے پاس 258 کروڑ روپے کا ریزرو فنڈ اور 2500 کروڑ روپے کی ڈیپازٹ ہے۔

امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ حکومت ہند نے ’’کوآپریشن امنگس کوآپریٹیوز‘‘ نامی نئی پہل کے ساتھ بناسکانٹھا اور پنچ محل اضلاع کو پائلٹ پروجیکٹ کے تحت لیا ہے۔ جناب امت شاہ نے کوآپریٹیو سوسائٹیوں سے وابستہ لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ضلع کوآپریٹو بینکوں میں اپنے بینک کھاتے کھولیں، تاکہ کوآپریٹیو سیکٹر میں ایک مضبوط اقتصادی ڈھانچہ بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ’’کوآپریشن امنگس کوآپریٹیوز‘‘ کے منتر کو اگر پورا کرلیا جائے تو ہندوستان کو کوآپریٹیو سیکٹر میں کسی سے بھی مدد لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہندوستان یا ریاستی سرکار سے بھی ایک روپیہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ صرف کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے پیسے سے ہی ایک جامع کوآپریٹیو تحریک مضبوطی سے چل سکتی ہے۔

Picture 1

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ ضلع کوآپریٹیو بینکوں کو بنیادی زرعی قرضہ فراہم کرنے والی کمیٹیوں (پی اے سی ایس) کو مضبوط کرنے کی سمت میں بھی تعاون دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے 20 الگ الگ پہلوں کے ذریعے پی اے سی ایس کو مضبوط کرنے کا کام شروع کیا ہے اور ضلع کوآپریٹیو بینکوں کو بھی اس کام میں آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی ایس جتنے مضبوط ہوں گے اتنا ہی کوآپریٹیو بینک مضبوط ہوں گے۔

 

******

 

ش  ح۔ ج ق ۔ م ر

U-NO. 7953



(Release ID: 2029741) Visitor Counter : 13