وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آر اے ایس – سی ایس ایم سی اے آر آئی اور سی آئی ایم اینڈ ایچ، چنئی کے درمیان مفاہمتی عرضداشت پر دستخط عمل میں آئے


یہ مفاہمتی عرضداشت ٹیسٹنگ خدمات اور معیار بندی کے لیے تحقیقی مطالعے سے متعلق تربیت کی فراہمی کو اجاگر کرے گی

Posted On: 30 JUN 2024 2:44PM by PIB Delhi

بھارتی ادویہ اور ہومیو پیتھی کے میدان میں ترقی کو لے کر ایک اہم پیش رفت کے تحت، وزارت آیوش  حکومت ہند کے تحت سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن آیورویدک سائنسز – کیپٹن سری نواس مورتھی سینٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایس ایم سی اے آر آئی)  اور کمشنریٹ آف انڈین میڈیسن ایند ہومیو پیتھی (سی آئی ایم اینڈ ایچ)، ارومباکم، چنئی، تمل ناڈو کے درمیان ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط عمل میں آئے۔

اس تقریب کا اہتمام کلیگنر سینٹنری ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال، گوینڈی میں 29 جون 2024 کو ، تمل ناڈو حکومت میں صحت و خاندانی بہبود کے وزیر جناب ایم اے سبرامنین، صحت و خاندانی بہبود کے ایڈشنل سکریٹری جناب گگن دیپ سنگھ، آئی اے ایس کی مبارکباد موجودگی میں کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GK1T.jpg

مفاہمتی عرضداشت میں جانچ کی خدمات، تربیت فراہم کرنے، اور "منتخبہ اعلیٰ مطالبے والی ادویہ کی تیاری کے لیے زہر کی معیاربندی اور ارتقاء کے مطالعہ کے لیے تحقیقی مطالعے" کے موضوع پر ایک باہمی تعاون پر مبنی فریم ورک کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ اس مفاہمت نامے کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں:

  • ادویہ کو معیاری بنانے کے مقصد سے منتخب خام ادویات اور تیار شدہ مصنوعات کی جانچ کرنا۔
  • سی آئی ایم اینڈ ایچ کی لیبارٹری کو این اے بی ایل ایکریڈیشن ٹریننگ رہنمائی فراہم کرنا۔
  • اس مفاہمتی عرضداشت کے حصے طور پر، اور شرائط  و ضوابط ، سی سی آر اے ایس تحقیقی پالیسی کے رہنما خطوط کے مطابق، منظور شدہ تجویز کے مطابق "منتخبہ اعلیٰ مطالبے والی ادویہ کی تیاری کے لیے زہر کی معیاربندی اور ارتقاء کے مطالعہ کے لیے تحقیقی مطالعے"کے عنوان سے باہمی تعاون پر مبنی تحقیقی پروجیکٹ کا انعقاد۔

پروفیسر رابی نرائن آچاریہ کے ڈائریکٹر جنرل، سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیورویدک سائنسز کے مطابق - "سی سی آر اے ایس اور سی آئی ایم اینڈ ایچ کے درمیان اس مفاہمت نامے نے ہندوستان کی دیگر ریاستوں کے لیے بھی سبقت قائم کی ہے، وہ آگے آ سکتے ہیں اور مختلف تحقیق اور ترقی  سے متعلق سرگرمیوں کے لیے سی سی آر اے ایس، وزارت آیوش کے ساتھ ہاتھ ملا سکتے ہیں۔"

یہ مفاہمتی عرضداشت اِن اہم اداروں کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ متوقع نتائج میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ہیں:

  • بہتر معیار اور حفاظت: سخت جانچ اور معیاری بنانے کے پروٹوکول آیورویدک اور ہومیو پیتھک ادویات کے اعلیٰ معیار اور حفاظت کو یقینی بنائیں گے، جس سے پریکٹیشنرز اور مریضوں کو یکساں فائدہ ہوگا۔
  • خصوصی تربیتی پروگرام: این اے بی ایل منظوری سے متعلق تربیتی رہنما خطوط سی آئی ایم اینڈ ایچ لیبارٹری کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے، اور اعلیٰ ترین معیارات کی پابندی کو یقینی بنائیں گے۔
  • تعاون پر مبنی تحقیقی اقدامات: مشترکہ تحقیقی منصوبے منتخب اعلیٰ آرڈر والی دوائیوں کے زہریلے پن کا جائزہ لینے، سائنسی برادری کو قیمتی ڈیٹا فراہم کرنے اور ان علاجوں کی حفاظت اور افادیت کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔
  • صلاحیت کی تعمیر اور علم کا تبادلہ: یہ شراکت علم کے جاری تبادلے اور صلاحیت سازی کو فروغ دے گی، ایک باہمی تعاون کے ماحول کو فروغ دے گی اور اس طرح ہندوستانی طب اور ہومیو پیتھی میں جدت اور عمدگی کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7950


(Release ID: 2029728) Visitor Counter : 58