شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

صارف کے بہتر تجربے اور ڈیٹا تک رسائی میں آسانی کے لیے شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت  كی طرف سے ای سانكھیكی پورٹل کا آغاز

Posted On: 30 JUN 2024 4:27PM by PIB Delhi

Text Box:  عالمی شماریاتی طریقوں اور ڈیٹا کی تقسیم کے معیارات کے مطابق ملک میں قومی شماریاتی نظام کی مربوط ترقی کے لیے شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت ایك  نوڈل وزارت ہے۔ یہ وزارت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور عالمی بہترین طریقوں کو اپنانے کے ذریعے صارف کے تجربے اور ڈیٹا تک رسائی کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔حاصل اختیارات کے مطابق اس وزارت نے منصوبہ سازوں، پالیسی سازوں، محققین اور بڑے پیمانے پر عوام کے لیے حقیقی وقت میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک ای سانكھیكی پورٹل  (https://esankhyiki.mospi.gov.in) تیار کیا ہے۔اس پورٹل کا مقصد ملک میں سرکاری اعدادوشمار کی آسانی کے لیے ڈیٹا مینجمنٹ اور شیئرنگ کا ایک جامع نظام قائم کرنا ہے۔

ای سانكھیكی پورٹل کے دو ماڈیول ہیں:

ڈیٹا کیٹلاگ ماڈیول: یہ ماڈیول وزارت کے بڑے ڈیٹا اثاثوں کو ایک جگہ پر آسانی سے رسائی کے لیے کیٹلاگ کرتا ہے۔ یہ ماڈیول صارفین کو ڈیٹا سیٹ کے اندر تلاش كے كام کی اجازت دیتا ہے۔ اس میں ٹیبل کے اندر اور اس کی قدر اور دوبارہ استعمال میں اضافہ کرنے کے لیے دلچسپی کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنا شامل ہے۔ ماڈیول میں سات ڈیٹا پروڈکٹس ہیں۔ یعنی قومی کھاتوں کے اعدادوشمار، صارفین کی قیمت کا اشاریہ، صنعتی پیداوار کا اشاریہ، صنعتوں کا سالانہ سروے، متواتر لیبر فورس سروے، گھریلو استعمال کے اخراجات کا سروے اور ایک سے زیادہ اشارے کا سروے۔ ڈیٹا کیٹلاگ سیکشن میں پہلے سے ہی 2291 سے زیادہ ڈیٹا سیٹس کے ساتھ مخصوص میٹا ڈیٹا اور صارف کی سہولت کے لیے ہر ڈیٹا سیٹ کے لیے ویژولائزیشن شامل ہے۔

میکرو انڈیکیٹرز ماڈیول: یہ ماڈیول کلیدی میکرو انڈیکیٹرز کا ٹائم سیریز ڈیٹا پیش کرتا ہے جس میں ڈیٹا کو فلٹرنگ اور ویژولائز کرنے کے لیے فیچرز فراہم کیے جاتے ہیں جس سے صارفین تک رسائی میں آسانی ہوتی ہے۔ ماڈیول صارفین کو اپنی مرضی کے مطابق ڈیٹا اسیٹس، ویژولائزیشنز ڈاؤن لوڈ کرنے اور اے پی آءیز کے ذریعے شیئر کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔ اس طرح ڈیٹا کے دوبارہ استعمال میں اضافہ ہوتا ہے۔

ماڈیول کے پہلے مرحلے میں شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کی چار بڑی مصنوعات شامل ہیں: قومی کھاتوں کے اعدادوشمار، صارفین کی قیمت کا اشاریہ، صنعتی پیداوار کا اشاریہ اور صنعتوں کا سالانہ سروے۔ اس میں پچھلے دس سالوں کے اعداد و شمار شامل ہیں۔ پورٹل فی الحال 1.7 ملین سے زیادہ ریکارڈز کی میزبانی کرتا ہے۔

ای سانكھیكی پورٹل  (https://esankhyiki.mospi.gov.in) کو 29 جون، 2024 کو منعقدہ ایک تقریب میں ہندوستان کے 16ویں مالیاتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اروند پناگریہ نے یوم شماریات پر باضابطہ طور پر لانچ کیا ہے۔

یہ اقدام شماریات کے دن کے موضوع کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے- یہ ایک صارف پر مبنی ڈیٹا پورٹل ہے جو صارفین کی قدر میں اضافے اور تجزیہ کے ذریعے اثر پیدا کرنے کے لیے معلومات کے استعمال اور دوبارہ استعمال میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ پورٹل تک شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کی ویب سائٹ (https://mospi.gov.in/) کے ذریعے بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

******

U.No:7955

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2029726) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi , Tamil