عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شکایات کے ازالے کا پندرہ روزہ اَپ ڈیٹ اور قابل ذکر کامیابی کی کہانیاں


جون 2024 کے پہلے 15 دنوں میں 69,166 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا

دیہی ترقی کی وزارت نے 21,614 شکایات کا ازالہ کیا جس کے بعد وزارت محنت و روزگار نے (7324)، مالیاتی خدمات کا محکمہ (6206) اور محکمہ انکم ٹیکس نے (2890) شکایتوں کا ازالہ کیا

Posted On: 29 JUN 2024 9:45PM by PIB Delhi

محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) نے جون 2024 کے پہلے 15 دنوں کے لیے نمٹائی گئی شکایات کی فہرست جاری کی۔ اس کے مطابق مذکورہ مدت میں 69,166 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ یکم تا 15 جون، 2024 کی مدت میں حکومت ہند کی سر فہرست 5 وزارتوں /محکموں کے ذریعہ  شکایات کے ازالے  کی تفصیل  حسب ذیل ہے:

نمبر شمار

تنظیم کا نام

ازالہ

1

دیہی ترقی کا محکمہ

21614

2

محنت و روزگار کی وزارت

7324

3

محکمہ برائے مالیاتی خدمات (بینکنگ ڈویژن)

6206

4

براہ راست ٹیکس  کا مرکزی بورڈ (انکم ٹیکس)

2890

5

وزارت ریلوے (ریلوے بورڈ

2296

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل استعمال کرنے والے شہریوں کی کامیابی کی 5 کہانیاں بھی ڈی اے آر پی جی نے بیان کیں۔ سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے شہریوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈی اے آر پی جی کے ذریعے کامیابی کی یہ کہانیاں ہفتہ وار جاری کی جائیں گی۔ کامیابی کی کہانیوں میں پنشن، معذوری کارڈ، انکم ٹیکس کی واپسی وغیرہ جیسے مسائل شامل ہیں۔

کامیابی کی کہانیوں کی فہرست:

1.جناب  راکیش گرگ کی شکایت - سود کی اصلاح اور رقم کی واپسی کا اجراء

جناب راکیش گرگ نے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر سیکشن 234 سی کے تحت سود کی غلط شمار کے بارے میں سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس کے پاس شکایت درج کرائی۔ مسئلہ حل ہو گیا، جس کے نتیجے میں 3,65,365، روپے کی واپسی ہو ئی۔ ٹیکس دہندگان نے اس کی تصدیق کی ۔

2. جناب ودیادھر سنگھ کی شکایت - ون رینک ون پنشن-II کے تحت 4 قسطوں کی عدم وصولی

نائک ودیادھر سنگھ نے 4 اپریل 2024 تک او آر او پی  II کے تحت 4 قسطیں وصول نہیں کی تھیں جن کے وہ حقدار تھے۔ انہوں نے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شکایت درج کرائی اور 49 دنوں کے اندر اندر 30,806 روپے کی بقایا رقم ان کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرادی گئی۔

3. جناب  ایس پی آر شو احمد کی شکایت -1,03,412/ روپے کی بقایا رقم کی عدم ادائیگی

جناب  ایس پی آر شوو احمد، ایک ریٹائرڈ فوجی سپاہی ہیں ، انہوں  نے اپنے 1,03,412/- روپے بقایا جات کی عدم ادائیگی کے بارے میں ایک شکایت درج کرائی۔  سی پی جی آر اے ایم ایس پر شکایت درج کرنے کے 8 دنوں کے اندر ان  کے بقایا جات پر کارروائی کی گئی اور ان  کے اکاؤنٹ میں جمع کر دی گئی۔

4.جناب  لوجیت سنگھ کی شکایت - معذوری پنشن سے غلط وصولی

جناب لوجیت سنگھ نے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل  پر اپنے پنشن اکاؤنٹ سے غلط وصولی کے بارے میں شکایت درج کروائی۔اس سلسلے میں کی جا رہی وصولی  کو روک دیا گیا، اور  3 ماہ کی مدت  میں وصولی کی گئی رقم 27,411/-روپے کی واپسی  کی گئی۔

5. جناب اوم پرکاش شرما کی شکایت - مطالبہ کے خلاف رقم کی واپسی

جناب اوم پرکاش شرما نے ایک مطالبہ کے خلاف اپنی رقم کی واپسی کو ایڈجسٹ کرنے کے بارے میں شکایت درج کرائی۔ سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل نے انہیں مالی سال 24-2023  کے لیے 31,710/- روپے اور مالی 13-2012 کے لیے 40,779 روپے حاصل کرنے میں مدد کی ۔

سی پی جی آر اے ایم ایس  کی تازہ صورتحال  یکم جون 2024 تا 15 جون 2024

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DUTW.png

مذکورہ مثالیں روزمرہ کے مسائل کے لیے عام لوگوں کے لیے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کی افادیت کو واضح کرتی ہیں۔ شہری پورٹل www.pgportal.gov.in  پر لاگ ان کرکے سی پی جی آر اے ایم ایس پر شکایت درج کر سکتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

7940​​​​​​​



(Release ID: 2029659) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil