نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیل کود کے وزیر نے یوگا کو ایشین گیمز میں شامل کئے جانے کی آئی او اے کی درخواست کی پرزور تائید کی

Posted On: 28 JUN 2024 9:45PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود اور محنت اور روزگار کے وزیر جناب من سنکھ منڈاویا نے انڈین اولمپک ایسو سیشن (آئی  او اے) کی صدر ڈاکٹر پی ٹی اوشا کی جانب سے یوگا کو ایشین گیمز میں شامل کرنے کی درخواست کی پرزور حمایت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یوگا کی زبردست مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اسے مقابلہ جاتی کھیل بنانا اور ایشین گیمز میں شامل کرنا ایک درست قدم ہوگا۔

آئی او اے صدر نے اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) کے صدر جناب راجہ رندھیر سنگھ کو چھبیس جون کو مکتوب بھیج کر یوگا کو ایشین گیمز میں ایک کھیل کے طور پر شامل کئے جانے کی تجویز پر غور کرنے کی درخواست کی تھی۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کی ہے کہ ہر سال اکیس جون کو بین الاقوامی سطح پر یوگا کا دن منایا جائے۔ جسم اور دماغ کا ڈسپلین دنیا بھر میں مقبول ہوا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ یوگا کو اس کے اپنے نکات کے ساتھ ایک منفرد کھیل کے طور پر تسلیم کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان یوگا کو مقبول بنانے والا صف اول کا ملک ہے اور ہم نے اسے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں مقابلہ جاتی کھیل کے طور پر شروع کیا۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ یوگا مشق کرنے والوں کی بڑھتی تعداد سے نیشنل گیمز کے منتظمین کو اسے مندرجہ کھیلوں میں شامل کرنے کی ترغیب ملی ہے۔

حکومت ہند نے اپنے مختلف اقدامات کے ذریعہ یوگا کو ایک مقابلہ جاتی کھیل بنایا اور ساتھ ہی یوگا صحت مند طرز زندگی کا آرٹ اور سائنس دونوں حیثیت رکھتا ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت یوگا سن بھارت کو ہندوستان میں یوگا و مقابلہ جاتی کھیل کے طور پرفروغ دینے کی ذمہ دارکے طور پر منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ یوگاسن کو کھیلو انڈیا یوتھ گیمز اور کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں 2020 سے ہی مقابلہ جاتی کھیل کے طور پر شامل رکھاگیا ہے۔

یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ولرڈ یوگا سن کی تسلیم شدہ تنظیم ایشین یوگا سن اور سی اے کو منظوری کے لئے پہلے ہی لکھ چکی ہے تاکہ یوگاسن کو پورے براعظم میں ایک مقابلہ جاتی کھیل کے طورپر فروغ دیا جاسکے۔

******

U.No:7922

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2029461) Visitor Counter : 16