شہری ہوابازی کی وزارت

"منسوخ پروازوں كے كرائے  کی مکمل واپسی کو یقینی بنانے یا متبادل سفری راستے کے ٹکٹ فراہم کرنے کے لیے چوبیسوں گھنٹے سرگرم وار روم قائم کیا جائے گا"


" در پیش  صورتحال میں مسافروں کی تکلیف سے بچانے كے لیے تمام ایئر لائنز كرائے كو مستحکم رکھیں "

"ساختیاتی صلاحیت کی مکمل جانچ كے لیے ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا  تمام چھوٹے اور بڑے ہوائی اڈوں کو ایک سرکلر جاری کرے گا"

آئی آئی ٹی دہلی کے اسٹرکچرل انجینئرز دہلی ٹرمنلنمبر ایك اور جبل پور ہوائی اڈوں پر ہونے والے واقعات کا فوری جائزہ لیں گے- جناب رام موہن نائیڈو

Posted On: 28 JUN 2024 8:53PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب رام موہن نائیڈو نے آج اہم عہدیداروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب میں صورتحال كا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں  شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری، شہری ہوابازی کے ڈائریکٹر جنرل، ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے چیئرمین،سول ایوی ایشن سیکورٹی کے  بیورو کے ڈائریکٹر جنرل شامل اور شہری ہوا بازی کی وزارت کے جوائنٹ سیکرٹریزتھے۔  اجلاس میں جاری صورتحال سے نمٹنے اور مسافروں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے چند اہم فیصلے کیے گئے:

1۔ وزارت شہری ہوا بازی کی قریبی نگرانی میں 24/7 وار روم کا قیام اور T2 اور T3 - اے 24/7 وار روم کا موثر انتظام قائم کیا جائے گا۔ یہ وار روم منسوخ شدہ پروازوں كے كرائے کی مکمل واپسی کو یقینی بنائے گا یا پھر دستیابی کے مطابق متبادل سفری راستے کے ٹکٹ فراہم کرے گا۔ تمام رقم کی واپسی كی 7 دنوں کے ایک مقررہ وقت کے اندر کارروائی کی جائے گی۔ رابطہ کی تفصیلات بشمول فون نمبر مسافروں کو فوری مدد کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔

* وار روم ہیلپ لائن نمبر:

  • انڈیگو ایئر لائن

1۔ ٹی 2 ٹرمینل: 7428748308

2۔ ٹی 3 ٹرمینل: 7428748310

  • اسپائس جیٹ

1۔ ٹی 3 ٹرمینل: 0124-4983410/0124-7101600

2۔ 9711209864 (جناب روہت)

میٹنگ میں مسافروں کے آرام کو اولین ترجیح دینے اور ٹرمنل ایك کی عارضی بندش کی وجہ سے  ٹی 2 اور ٹی 3 ٹرمینلوں پر اضافی دباؤ سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا۔

2۔ہوائی کرایہ ایڈوائزری: تمام ایئر لائنز کو ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ایسی صورت حال سے ہوائی کرایہ میں زبردست اضافہ نہ ہو۔ ایئر لائنز مسافروں کو تکلیف سے بچنے کے لیے کرایہ میں استحکام برقرار رکھیں۔

3۔ساختیاتی قوت کا معائنہ: ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا  کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام چھوٹے اور بڑے ہوائی اڈوں کو ایک سرکلر جاری کرے تاکہ ساختیاتی صلاحیت کا مکمل معائنہ کیا جا سکے۔ یہ معائنہ اگلے 2 سے 5 دنوں کے اندر مکمل ہونا چاہیے اور پھر رپورٹیں وزارت شہری ہوا بازی کو پیش کی جائیں۔

ان نتائج کی بنیاد پر حفاظتی اقدامات میں اضافے کی ضرورت اور ایسے ناخوشگوار واقعات کے اعادہ کو روکنے کے لیے طویل مدتی پالیسیاں ترجیحی بنیادوں پر وضع کی جائیں گی۔

ابتدائی تحقیقاتی ٹیم کی تعیناتی: آئی آئی ٹی دہلی کے اسٹرکچرل انجینئرز سے کہا گیا ہے کہ وہ دہلی ٹی1 میں ہونے والے واقعے کا فوری جائزہ لیں۔ ان کے ابتدائی نتائج کی بنیاد پر مزید جانچ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسی طرح ائیر ورت اتھارٹی آف انڈیا جبل پور واقعہ کی جانچ کرے گی۔

مرکزی وزیر جناب رام موہن نائیڈو نے زور دے کر کہا کہ مسافروں کی حفاظت اور سہولت اولین ترجیح ہے۔ وزارت، تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ، موجودہ چیلنجوں کے فوری حل کو یقینی بنانے اور ملكی ہوائی اڈوں کے مجموعی حفاظتی معیارات کو بڑھانے کے لیے انتھک كوشش کر رہی ہے۔

*****

U.No:7923

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2029460) Visitor Counter : 7