مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی کمیونیکیشن موبائل نمبر پورٹیبلٹی (نویں ترمیم) ضابطے مجریہ 2024 یکم جولائی سے نافذ العمل

Posted On: 28 JUN 2024 8:02PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے 14 مارچ 2024 کو ٹیلی کمیونیکیشن موبائل نمبر پورٹیبلٹی (نویں ترمیم) کے 2024 كےضوابط جاری کیے جو یکم جولائی 2024 کو نافذ ہوں گے۔

ان ترمیمی ضوابط کا مقصد بدعنوان عناصر کے ذریعے جعلی سم سویپ/متبادل کے ذریعے موبائل نمبرز کی پورٹنگ کو روکنا ہے۔ ان ترمیمی ضوابط کے ذریعے، منفرد پورٹنگ کوڈ (یو پی سی)  مختص كرنے کی درخواست کو مسترد کرنے کے لیے ایک اضافی معیار متعارف کرایا گیا ہے۔ خاص طور پر اگر یو پی ی کی درخواست سِم سویپ/تبدیلی کی تاریخ سے سات دن کی میعاد ختم ہونے سے پہلے کی گئی ہو تو یو پی سی مختص نہیں کیا جائے گا۔

کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورک، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹرائی سے ٹیلی فون نمبر +91-11-20907758 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

*****

U.No:7916

ش ح۔ رف۔س ا


(Release ID: 2029402) Visitor Counter : 80