کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گزشتہ دہائی میں درآمد شدہ کوئلے کے حصے میں ریکارڈ گراوٹ

Posted On: 28 JUN 2024 7:22PM by PIB Delhi

ہندوستان دنیا بھر میں کوئلے کے ذخیروں کے اعتبار سے پانچواں سب سے بڑا ملک ہے اور تیزی سے ترقی کرتی معیشت کی وجہ سے کوئلے کا دوسرا سب سے بڑا صارف ملک ہے۔

مجموعی کوئلے استعمال کے اعتبار سے ہمارے ذخائر میں کوکنگ کوئلہ اور ہائی گریڈ تھرمل کوئلے کی عدم دستیابی کے سبب اسٹیل جیسی صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اسے درآمد کرنا پڑتا ہے۔ لیکن میڈیم اور کم درجے کا تھرمل کول ملک کے اندر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اور اندرون ملک مانگ کو پورا کرنے کے لئے کافی ہوتا ہے۔

گزشتہ دہائی میں کوئلے  کی پیداوار میں اضافے کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے ایک مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔ مالی سال 5-2004 سے مالی سال 14-2013 تک کوئلے کی کمپاؤنڈ سالانہ ترقی کی شرح (سی اے جی آر) محض چار اعشاریہہ چار چار فی صد تھی، جبکہ مالی سال 15-2014 سے مالی سال 24-2023 تک یہ بڑھ کر پانچ اعشاریہ چھ تین فیصد ہوگیا۔

اس کے علاوہ مالی سال 5-2004 سے مالی سال 14-2013 تک کوئلہ درآمد کا سی اے جی آر اکیس اعشاریہ چار آٹھ فیصد تھا لیکن 15-2014 سے مالی سال 24-2023 تک یہ دو اعشاریہ چار نو فیصد ہوگیا۔

درآمد شدہ کوئلے کا حصہ 5-2004 سے 14-2013 تک تیرہ اعشاریہ نو چار فیصد تھا جبکہ یہ گھٹ دو اعشاریہ دو نو فیصد ہوگیا۔

دیسی کوئلہ ذخائر کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرکے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہندوستان اپنی توانائی کی مسلسل فراہمی میں خودکفیل یا آتم نربھر ہونے کی جانب گامزن ہے۔

*****

U.No:7913

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2029400) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu