وزارت خزانہ
حکومت ہند کے مئی 2024 (مالی سال 25-2024 ء ) تک کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ
Posted On:
28 JUN 2024 5:17PM by PIB Delhi
مئی 2024 تک کے حکومت ہند کے ماہانہ کھاتوں کو یکجا کر کے رپورٹیں شائع کی گئی ہیں۔ جھلکیاں ذیل میں دی گئی ہیں:
حکومت ہند نے مئی 2024 ء تک 572845 کروڑ روپے ( 25-2024 ء کے بی ای 2024 کے 18.6 فی صد ) وصول کیے ہیں ، جس میں 319036 کروڑ روپے ٹیکس محصول (نیٹ ٹو سینٹر)، 251722 کروڑ روپے غیر- ٹیکس شامل ہیں۔ قرضوں کی وصولی کے حساب سے محصول اور 2087 کروڑ روپے غیر- قرضہ جاتی سرمایہ کی رسیدیں ، اس مدت تک حکومت ہند کی طرف سے 139751 کروڑ روپے ، ریاستی حکومتوں کو ٹیکس کی تقسیم کے طور پر منتقل کیے گئے ہیں ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 21471 کروڑ روپے زیادہ ہے۔
حکومت ہند کا کل خرچ 623460 کروڑ روپے ہے ( 25-2024 ء کے اسی بی ای کا 13.1 فی صد )، جس میں سے 479835 کروڑ روپے محصولاتی کھاتے پر اور 143625 کروڑ روپے سرمایہ جاتی کھاتے کے ضمن میں ہیں۔ کل محصولات کے اخراجات میں سے، 123810 کروڑ روپے سود کی ادائیگیوں کے حساب سے اور 54688 کروڑ روپے بڑی مراعات کے حساب سے تعلق رکھتے ہیں۔
***
)ش ح۔ ا ع ۔ ع ا (
U.No. 7908
(Release ID: 2029351)