ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
جناب بھوپیندر یادو نے برکس ممالک سے اپیل کی کہ وہ چھٹویں اقوام متحدہ کی اسیمبلی برائے ماحولیات میں اختیار کردہ پائدار طرز زندگی سے متعلق قرار داد کے نفاذکو فروغ دیں
جناب یادو نے زور دے کر کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو یکساں میدان کی ضرورت ہےاور انہوں نے ترقی یافتہ ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ یو این ایف سی سی سی سی او پی اور سی بی ڈی سی اوپی میں وعدہ کردہ مالیات سمیت نفاذ کے ذرائع کے تئیں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں
جناب یادو نے خبردار کیا کہ موسمیاتی مالیات کو سرمایہ کاری کے ذریعہ کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئے
Posted On:
28 JUN 2024 4:04PM by PIB Delhi
برکس کے ماحولیات کے وزراء کا 10 واں اجلاس 28 جون 2024 کو روسی فیڈریشن کی صدارت میں ہائبرڈ فارمیٹ میں منعقد ہوا اور اس میں ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے ورچوول طور پر شرکت کی۔ پانچ نئے ارکان مصر، ایتھوپیا، ایران، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی شمولیت کے بعد برکس کے ماحولیات کے وزراء کا یہ پہلا اجلاس تھا۔
مرکزی وزیر موصوف نے کہا کہ ایک طویل اور بڑا برکس اب ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایجنڈا، ترجیحات اور آگے کا راستہ طے کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ برکس کے تحت اقدامات کی مضبوط رہنمائی اقوام متحدہ کے نظام اور اس کی ایجنسیوں کے اصولوں اور اہداف کے ذریعہ کی جاتی ہے اور برکس ممالک کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کاربن کی دستیاب جگہ کو ترقی پذیر ممالک استعمال کریں۔
جناب یادو نے عالمی ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے میں پائیدار طرز زندگی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے برکس ممالک سے اپیل کی کہ وہ پائیدار طرز زندگی سے متعلق قرارداد پر عمل درآمد کو فروغ دیں، جسے اقوام متحدہ کی چھٹی ماحولیات اسمبلی میں منظور کیا گیا تھا۔
جناب یادو نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی پذیر ممالک کو ایک یکساں میدان کی ضرورت ہے، اور ترقی یافتہ ممالک سے کہا کہ وہ یو این ایف سی سی سی سی او پی اور سی بی ڈی سی او پی میں وعدہ کردہ مالیات سمیت نفاذ کے ذرائع کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موسمیاتی فنانس کو سرمایہ کاری کے ذریعہ کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئے۔
مرکزی وزیر نے ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی طرف سے اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے برکس ممالک سے اپیل کی کہ وہ ایک پیڑ ماں کے نام کی مہم میں شامل ہوں اور اس کی حمایت کریں، جو ہمارے عزت مآب وزیر اعظم نے عالمی یوم ماحولیات، 2024 پر شروع کی تھی، اور اسی طرح ہندوستان کی قیادت میں عالمی اقدامات جیسے مشن لائف، آئی بی سی اے، سی ڈی آر آئی، لیڈ آئی ٹی، گرین کریڈٹ انیشیٹو، آر ای اینڈ سی ای – آئی سی، اور جی آئی آر - جی آئی پی میں شامل ہوں اور حمایت کریں۔
مرکزی وزیر نے برکس ممالک کے درمیان باہمی شراکت اور تعاون کو مضبوط اور وسیع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، اور کثیر جہتی فورموں میں قریبی تعاون کو جاری رکھنے، اور ایکویٹی اور سی بی ڈی آر - آر سی کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
28 جون 2024 کو نزنی نوگوروڈ، روس میں برکس کے ماحولیات کے وزراء کے 10ویں اجلاس کا بیان بھی منظور کیا گیا۔
ش ح۔ا ک ۔ رب
U:7904
(Release ID: 2029327)
Visitor Counter : 76