وزارت دفاع
آئی این ایس سونینا پورٹ وکٹوریہ سیشلز پہنچا
Posted On:
27 JUN 2024 8:01PM by PIB Delhi
یہ تعیناتی فوجی پریڈ میں ہندوستانی فوجی دستے کی مسلسل شرکت کے تحت کی گئی ہے۔ سیشلز کے قومی دن کے موقع پر 1976 کے بعد سے اب تک فوجی پریڈ میں ہندوستانی فوجی دستہ شریک ہوتا آیا ہے۔
آئی این ایس سونینا 26 جون 2024 کو سیشلز کے پورٹ وکٹوریا پہنچا ہے، جو جنوب مغربی بحر ہند خطے میں طویل فاصلے کی تعیناتی کے حصے کے طور پر وہاں گیا ہے۔
یہ جہاز ایسے وقت میں پہنچا ہے، جب 29 جون 24 کو سیشلز کا 48 واں قومی دن منایا جا رہا ہے۔ بحری بینڈ کے ساتھ ہندوستانی بحریہ کا مارچ کرنے والا دستہ سیشلز کے قومی دن کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی جانے والی فوجی پریڈ میں شرکت کرے گا۔ ہندوستانی بحریہ کے جہاز کی تعیناتی 1976 کے بعد سے ہندوستانی فوجی دستے کی مستقل شرکت کی نشان دہی کرتی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان اٹوٹ رشتوں کی عکاسی کرتا ہے۔
بندرگاہ پر قیام کے دوران سماجی رابطے، سیشلز ڈیفنس فورسز کے ساتھ خصوصی یوگا سیشن کئے جائیں گے اور جہاز کو عوام کے لئے کھولا جائے گا۔ آئی این ایس سونینا کی تعیناتی بحیرۂ ہند کے خطے میں سمندری سکیورٹی کو مستحکم کرنے کی مشترکہ کوششوں ‘‘ایس اے جی اے آر’’ ویژن کی سمت میں کی گئی ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
U NO 7892
(Release ID: 2029204)
Visitor Counter : 60