قانون اور انصاف کی وزارت
قانون و انصاف کے مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ نئے فوجداری قوانین نوآبادیاتی قانون سازی جہاں ‘سزا’ پر توجہ دی گئی تھی، کے برعکس ‘انصاف’ فراہم کرنے کے لیے ہیں
جناب میگھوال نے تنازعات کے حل میں تنازعات کے متبادل حل اور ثالثی کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا
Posted On:
27 JUN 2024 6:18PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت نے آج یہاں اُدیمی بھارت کے‘ایم ایس ایم ای ایکو سسٹم میں قانونی اصلاحات’ کے موضوع پر ایک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے قانون و انصاف، جناب ارجن رام میگھوال نے تین اہم نکات پر اپنی بحث کی تشکیل کی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ہندوستان صنعت 4.0 کے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ صنعت 1.0 سے اس کے موجودہ مرحلے تک ارتقاء کی تاریخ کا سراغ لگاتے ہوئے، انہوں نے دہرایا کہ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے شعبے میں قانونی اصلاحات کے سلسلے میں کام کرتے ہوئے ہمیں موجودہ دور کی جدید ترین ٹیکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ،3 ڈی پرنٹنگ، روبوٹکس اور قانونی زبان پر اس کے اثرات کو سمجھنا ہوگا۔ دوم، انہوں نے تنازعات کے حل میں متبادل تنازعات کے حل (اے ڈی آر)اور ثالثی کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کسی بھی قانونی مسائل کا پرامن حل بہترین حل ہے اور سرکاری سیکٹر کے ادارے فریقین کے درمیان تنازعات کے حل کے اس طرح کے اے ڈی آر طریقہ کار سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تیسرا، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے نظریے کو تقویت فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی ہندوستان کی صدی ہونے والی ہے اور اس تناظر میں، ہندوستان میں ثالثی کا مرکز بننے کی مطلوبہ صلاحیت موجود ہے۔
کانفرنس کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر راجیو منی، سکریٹری برائے قانونی امور، وزارت قانون و انصاف نے کہا کہ ادارہ جاتی ثالثی مسائل کو بہتر طریقے سے تیز تر نمٹانے اور قانونی مسائل کو حل کرنے کے مؤثر طریقے سے فائدہ اٹھاتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایم ایس ایم ای سیکٹر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اگر فریقین متبادل تنازعات کے حل اور ثالثی کے ذریعے اپنے مسائل کو حل کرنا چاہیں تو روایتی قانونی نظام میں طویل تنازعات کے حل سے گریز کیا جا سکتا ہے۔
بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی نے ’اُدیمی بھارت –ایم ایس ایم ای کے دن کے پروگرام کی صدارت کی۔ ایم ایس ایم ای کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے دیگر معززین کے ساتھ معیشت کی ترقی میں بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے اداروں کے بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت قانون و انصاف کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
****
ش ح۔م ع۔ن ع
U:7889
(Release ID: 2029165)
Visitor Counter : 48