سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہ  28 جون  ، 2024 ء کو بھُوَن پنچایت ( ورژن  4.0 ) اور نیشنل ڈاٹا بیس فار ایمرجنسی مینجمنٹ (این ڈی ای ایم –  ورژن  5.0 )  نامی دو جیو پورٹل کے آغاز کے لیے  تیاریاں مکمل

Posted On: 27 JUN 2024 1:57PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،  ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ایم او ایس پی ایم او،   ایٹمی توانائی، خلاء ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن  کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نئی دلّی میں 28 جون کو پنچایتی راج،  ارضیاتی سائنس، ماحولیات  ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی  ، جل شکتی، کانکنی ،  وزارت داخلہ اور  خلائی محکمے کے سیکرٹریوں کی موجودگی میں دو جیو پورٹلز لانچ کریں گے ۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن ( اسرو )  ، حکومت ہند کی وزارتوں اور محکموں کی ضروریات کے مطابق ملک میں گورننس، پائیدار ترقی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سپورٹ کے لیے جیو اسپیشل ڈاٹا بیس، جیو پورٹلز اور فیصلہ سازی کے نظام کو تیار کر رہا ہے۔

اسرو  نے حال ہی میں دو اہم قومی سطح کے جغرافیائی ڈاٹا بیس کے اپ ڈیٹ شدہ ورژن تیار کیے ہیں (1) پنچایتی راج کی وزارت کے لیے غیر مرکزی منصوبہ بندی  ، جسے ’’ بھُوَن پنچایت (ورژن 4.0) ‘‘  کے نام سے منظم کیا گیا ہے اور

(2) وزارت داخلہ کے لیے ڈزاسٹرس منیجمنٹ سپورٹ  ، جسے ’’   ایمرجنسی مینجمنٹ کے لیے قومی ڈاٹا بیس ( این ڈی ای ایم  ورژن 5.0)  ‘‘ کے طور پر ترتیب دیا گیا ہے۔

یہ دونوں جیو پورٹل ڈاکٹر جتیندر سنگھ، عزت مآب  وزیر مملکت  برائے ( آزادانہ چارج ) سائنس و ٹیکنا لوجی ارضیاتی سائنس  ، پی ایم او کے دفتر میں وزیر مملکت ،  پی پی / ڈی او پی ٹی  ، ایٹمی توانائی اور خلاء   ،  تیسری منزل ، ارنو ہال، پرتھوی بھون، لودھی روڈ  ، نئی دلّی میں  28 جون  ، 2024 ء کو سہ پہر 3:00 بجے  جاری کیے جائیں گے۔

بھُوَن پنچایت جیو پورٹل کا موجودہ ورژن (ورژن  4.0) ایک آن لائن جغرافیائی اعداد و شمار اور خدمات کی تقسیم کا پلیٹ فارم (https://bhuvanpanchayat.nrsc.gov.in/) ہے  ، جو گورننس اور تحقیقی اقدامات میں خلائی معلومات کے انضمام اور استعمال میں مدد فراہم کرتا ہے  ۔ اس میں گرام پنچایت کی سطح تک مقامی منصوبہ بندی  بھی شامل  ہے ۔   یہ  ویب جی آئی ایس  پلیٹ فارم  این آر ایس سی ،  اسرو  کے ذریعے تیار کیا گیا ہے،  جو تمام موضوعاتی  ڈاٹا پروڈکٹس کی  ڈبلیو ایم ایس  سروسز کے ویژن، تجزیہ، اشتراک کا اہل بناتا ہے  ، جو  ’1:10 کے ‘ پر خلاء پر مبنی انفارمیشن سپورٹ فار ڈی سینٹرلائزڈ پلاننگ  ( ایس آئی ایس ڈی پی )  پروجیکٹ کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ بہترین یوزر انٹرفیس اور صارف کا تجربہ  (یو آئی یو ایکس ) فراہم کرنے کے لیے انتہائی احتیاط کے ساتھ صارفین کے تمام شعبوں کی خدمت کے لیے کراس پلیٹ فارم اور ڈیوائس انٹرآپریبلٹی کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین ویب ٹیکنالوجیز کا نفاذ کیا جاتا ہے۔

نیشنل ڈاٹا بیس فار ایمرجنسی منیجمنٹ (این ڈی ای ایم )   آفات/ہنگامی حالات کے دوران  ، حالات کی تشخیص اور موثر فیصلہ سازی کے لیے پورے ملک کے لیے جامع یکساں، ساختہ، کثیر پیمانے پر جغرافیائی ڈاٹا بیس فراہم کرتا ہے۔ این ڈی ای ایم   ایک قومی سطح کے جیو پورٹل کے طور پر کام کرتا ہے تاکہ  ڈی ایس ایس   ٹولز اور ڈیزاسٹر پیشن گوئی کرنے والے اداروں  کی خدمات کے امتزاج کے ساتھ  ، ملک میں قدرتی آفات کے تمام مراحل میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے  بہتری میں اضافہ کیا جا سکے۔ این ڈی ای ایم ڈیزاسٹر ریکوری اور ڈاٹا پرووائیڈر نوڈ کے طور پر بھی کام کرے گا  ، جو ایم ایچ اے، نئی دلّی کے ذریعے قائم کیے جانے والے انٹیگریٹڈ کنٹرول روم فار ایمرجنسی رسپانس  ( آئی سی آر – ای آر )  کے لیے ہے۔

این ڈی ای ایم خدمات 2013 ء کے بعد سے شروع کی گئی ہیں۔ سیٹلائٹ امیجری سے اخذ کردہ آفات  سے متعلق مخصوص پروڈکٹس کی میزبانی، اسٹرکچرڈ، سیملیس ملٹی اسکیل جغرافیائی ڈاٹا بیس  ، جو ملٹی ریزولوشن سیٹلائٹ امیجری کے ساتھ مکمل ہے۔

مسلسل ترقی کے حصے کے طور پر اور  آئی سی آر – ای آر  کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، این ڈی ای ایم ورژن 5.0    کو متحرک مواد کی لوڈنگ، خدمات کی مستقل مزاجی اور کارکردگی میں بہتری کے لیے انگولر اور ماڈیولر فریم ورک کا استعمال کرتے ہوئے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔

 

.................................................

 ش ح – ج ق    - ع ا

U.No. 7868



(Release ID: 2029002) Visitor Counter : 12