سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ  اور نارینل کیمیکل لیبارٹری  نے توانائی کی ٹیکنالوجیز کے ٹی آر ایل اسسمنٹ اور پیٹنٹ لینڈ اسکیپنگ پرمشترکہ طور پر ایك ہفتہ ایك موضوع مہم کا انعقاد کیا

Posted On: 26 JUN 2024 8:30PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبہ کے تحت کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ  نے ہندوستان میں اپنی 37 لیبز میں 24 جون 2024 سے ’’ایک ہفتہ ایک موضوع‘‘ مہم کا اہتمام کیا ہے۔

 مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی، ارضیاتی علوم، پی ایم او، وزارت عملہ عوامی شکایات اور پنشن، جوہری توانائی اور خلائی محکمہ كے مملكتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈی جی سی ایس آئی آر ڈاکٹر این کلیسیلوی كی موجدگی میں انڈیا ہیبیٹیٹ سنٹر، نئی دہلی میں ایك ہفتہ ایك موضوع مہم کا افتتاح کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی ایس آءی آر پروڈکٹس کے اجراء، مفاہمت ناموں پر دستخط اور 12 موضوعاتی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ساتھ ایك ہفتہ ایك موضوع كے لوگو کی بھی نقاب کشائی کی۔ ایك ہفتہ ایك موضوع ایک پہل ہے جس کا مقصد اپنی متعدد لیبارٹریوں میں وسیع موضوعاتی تحقیق اور اختراعات کی نمائش کرنا ہے۔

یہ پروگرام ہندوستان میں سائنسی اور صنعتی ترقی میں سی ایس آءی آر کے متنوع تعاون کو اجاگر کرنے اور مختلف سماجی شعبوں کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

ایونٹ سیریز مخصوص تھیمز کے ارد گرد تشکیل دی گئی ہے، جس میں ہر ہفتہ توجہ کے مختلف شعبے کے لیے وقف ہوتا ہے۔ یہ مہم 24 جون کو شروع کی گئی ہے اور یہ 17 دسمبر 2024 کو اختتام پذیر ہوگی۔ اور اس چھ مہینوں کے دوران، کل آٹھ وسیع موضوعات سی ایس آئی آر کی متعلقہ لیبارٹریوں کے ذریعے احاطہ کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر آشیش لیلے، سی ایس آئی آر-این سی ایل، پنے کے ڈائریکٹر نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے ٹیکنالوجی ریڈی نیس لیول اسسمنٹ اور پیٹنٹ لینڈ سکیپنگ فار انرجی ٹیکنالوجیز کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کمرشلائزیشن کے راستوں میں ان کی اہمیت پر زور دیا۔

دوسرا سیشن، جس کا مرکز توانائی ٹیکنالوجیز کی ٹیکنالوجی میپنگ تھا، اس کی قیادت وشوکرما یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سدھارتھ جباد نے کی۔

انرجی ڈیوائسز: پاتھ ویز فار کمرشلائزیشنپر ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد آٹو موٹیو ریسرچ ایسوسی ایشن آف انڈیا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریجی متھائی کی صدارت میں کیا گیا۔ تقریب میں مختلف یونیورسٹیوں، فیکلٹی، طلباء، تحقیقی اداروں، سٹارٹ اپس اور انڈسٹری کے تقریباً 150 طلباء نے شرکت کی۔

*****

 

U.No:7856

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2028934) Visitor Counter : 15