نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

ایمرجنسی کے نفاذ نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو اندھیروں میں ڈال دیا تھا: نائب صدر


ایمرجنسی کے دن دوبارہ کبھی نہیں دیکھے جائیں گے بھارت میں آئینی جمہوریت کی بنیاد مضبوط ہے، نائب صدر کا دعویٰ

سینٹرل الیکٹرانکس لمیٹڈ کو منی رتن کا درجہ دیا گیا

نائب صدر نے خسارے میں  پڑے سركاری زمرے كے ادارے سی ای ایل کو منی رتن کمپنی میں بدلنے کی تعریف کی

سی ای ایل کی کامیابی ایک کیس اسٹڈی اور برائے تقلید  دوسروں کے لیے ایک رول ماڈل ہے  – نائب صدر

سائنس دان، تکنیکی ماہرین ریڑھ کی ہڈی اور نئے ہندوستان كے معمار ہیں۔ نائب صدر

قابل تجدید توانائی صرف ایک متبادل نہیں ہے۔ یہ مستقبل ہے: نائب صدر نے شمسی توانائی میں نمایاں پیش رفت کے لیے سی ای ایل کی تعریف کی

نائب صدر نے بیٹری ٹیکنالوجیز اور چارجنگ انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے تحقیق کا مطالبہ کیا

سینٹرل الیکٹرانکس لمیٹڈ (سی ای ایل) کی گولڈن جوبلی تقریبات سے نائب صدر کا خطاب

Posted On: 26 JUN 2024 7:38PM by PIB Delhi

نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے آج کہا کہ 1975 میں ایمرجنسی کے نفاذ نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت تاریکی میں غرق كر دیا تھا۔ ایمرجنسی کے سیاہ دنوں کو یاد کرتے ہوئے جناب دھنکھر نے زور دے کر کہا کہ ایمرجنسی کے دن دوبارہ کبھی نہیں دیکھے جائیں گے کیونکہ بھارت میں آئینی جمہوریت بہت مضبوط ہے اور اب گاؤں، ریاست اور یونین کی سطح پر آئینی طور پر ضمانت دی گئی ہے۔

سنٹرل الیکٹرانکس لمیٹڈ (سی ای ایل) کی گولڈن جوبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھر نے ملک کے سائنسدانوں اور تکنیکی ماہرین کے کردار کا اعتراف كرتے ہوئے انہیں نئے ہندوستان کے معمار قرار دیا۔ سركاری زمرے كے ادارے سی ای ایل کو سرمایہ كُشی کے دہانے سے 'منی رتن' کا درجہ دینے کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر نے نوٹ کیا کہ سی ای ایل دوسروں کے لیے ایک رول ماڈل ہے کہ وہ خود کو متحرک کریں، خود کو تحریک دیں تاکہ وہ بھی اسی انداز میں ترقی کریں۔

انہوں نے مزید کہا  كہ "یہ کہانی صرف تکنیکی ترقی کے بارے میں نہیں ہے یہ زندگیوں کو تبدیل کرنے، کمیونٹیز کو بااختیار بنانے اور جدت، لچک اور عمدگی کے ساتھ ہمارے ملک کے اسٹریٹجک مفادات کو محفوظ بنانے کے بارے میں ہے"۔

شمسی توانائی کے شعبے میں سی ای ایل کی قابل ذکر پیش رفت کا ادراك کرتے ہوئے جناب دھنکھر نے اس بات پر زور دیا کہ قابل تجدید توانائی صرف ایک متبادل نہیں یہ مستقبل ہے۔ "پائیدار توانائی کے حل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سی ای ایل ایک سازگار، صاف ستھرا ہندوستان میں اپنا كردار ادا كر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا كہ سی ای ایل کی ایجادات نے پائیدار توانائی کے حل کو عام آدمی سے قریب كیا ہے"۔  انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سازگار نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لیے بیٹری ٹیکنالوجیز اور چارجنگ انفراسٹرکچر تیار کرنے کے لیے تحقیق کو فروغ دیا جائے۔

الیکٹرانک جنگی تکنیکوں، مصنوعی ذہانت، جاسوسی اور نگرانی کے ذریعے سیکورٹی کے بدلتے ہوئے منظرنامے پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب دھنکھر نے قومی مفادات کے تحفظ میں سی ای ایل کی تزویراتی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دیا كہ "ان تمام(ڈسرپٹیو ٹیکنالوجیز) کے مرکز میں الیکٹرانکس ہے۔ الیکٹرانکس مستقبل کی کسی بھی تکنیکی ترقی اور توسیع کی بنیاد ہے"۔

الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی معاونت کرنے کے لیے ملک میں اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے جناب دھنکھر نے کہا کہ الیکٹرانکس ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے لیے مقامی صلاحیت کی تعمیرآتم نربھر بھارتکے حصول کے لیے بہت اہم ہے۔

قبل ازیں نائب صدر، جگدیپ دھنکھر نے سینٹرل الیکٹرانکس لمیٹڈ کے گولڈن جوبلی لوگو کی نقاب کشائی بھی کی اور ملٹی پرپز ہال 'سورن منڈپم' کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر عزت مآب وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتیندر سنگھ،  ڈاکٹر این کلیسیلوی، سکریٹری، ڈی ایس آئی آے اور ڈائریکٹر جنرل، سی ایس آئی آر، جناب چیتن پرکاش جین، سی ایم ڈی سی ای ایل، سی ای ایل کے خاندان کے ارکان اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

*****

U.No:7854

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2028902) Visitor Counter : 28