سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ كا سینٹرل الیکٹرانکس لمیٹڈ (سی ای ایل) کو 'منی رتن' کے درجے (زمرہ۔1) سے سرفرا كرنے کا اعلان


ڈاکٹر جتیندر سنگھ كی سی ای ایل کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت

"گزشتہ چند برسوں میں سی ای ایل کے مالی استحکام، منافع اور آپریشنل برتری نے نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے"۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ

سنٹرل الیکٹرانکس لمیٹڈ میں تیار کردہ اسمارٹ بورڈز پورے ملک کے اسکولوں میں اسمارٹ تعلیم کو فروغ دیں گے: ڈاکٹر سنگھ

دفاع، ریلوے، سیکورٹی، نگرانی اور شمسی توانائی کے شعبوں میں سی ای ایل  کی شراکتیں دیسی ٹیکنالوجیز اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں

Posted On: 26 JUN 2024 6:35PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج غازی آباد کیمپس میں سنٹرل الیکٹرانکس لمیٹڈ (سی ای ایل) کو اس کی گولڈن جوبلی تقریب میں "منی رتن" کا درجہ (زمرہ-1) دینے کا اعلان کیا۔

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، جوہری توانائی کے محکمے، خلائی محکمے، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن كے مملكتی زیر نے سی ای ایل کو قوم کی خدمت میں 50 شاندار سال مکمل کرنے اور اس سال 26 جون کو اپنی گولڈن جوبلی منانے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا كہ ’’ہمیں فخر ہے کہ گولڈن جوبلی کی تقریبات ہندوستان کے عزت مآب نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھر نے منائی ہیں اور ان کی رہنمائی اور ترغیب ہمیں ملک کی بہتری کے لیے مزید تعاون کرنے پر آمادہ کرے گی۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر نے مزید کہا كہ "50 سال کی لگن، استقامت اور کامیابی سخت محنت، عزم اور وژن کا ثبوت ہے جس نے اس بہترین سفر کو آگے بڑھایا۔"

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی ای ایل کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے كہا کہ گزشتہ چند برسوں میں خاص طور پر پچھلے 5 سالوں میں سی ای ایل کے مالی استحکام، منافع اور آپریشنل عمدگی نے نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔ ٹرن اوور، خالص مالیت، ذخائر، خالص منافع وغیرہ میں نمبروں کے لحاظ سے سی ای ایل کی کارکردگی بھی قابل ذکر ہے۔

وزیر نے بتایا کہ سی ای ایل خسارے میں چلنے والے سركاری زمرے كے اداروں سے ڈیویڈنڈ ادا کرنے والے سركاری زمرے كے اداروں میں تبدیل ہو گیا ہے اور یہ لگاتار تیسرا سال ہے جب سی ای ایل نے حکومت ہند کو منافع کی ادائیگی کی ہے اور وہ ادائیگی بھی بڑھتی ہوئی شرح سے كی گئی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ تقریباً 58 کروڑ روپے كے خالص منافع حاصل کرنے کے ساتھ 50 سال کا جشن منانا  قابل ستائش ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے امرت کال کے وژن کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا كہ ہمارا مقصد ٹیکنالوجی کی دیسی کاری کو بڑھانا اور صلاحیت کی تعمیر كے ساتھ  ہنر کے فروغ کے ذریعہ مینوفیکچرنگ کو ترقی دینا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دفاع، ریلوے، سیکورٹی، سرویلنس اور شمسی توانائی کے شعبوں میں سی ای ایل کے تعاون کو سراہا جو دیسی ٹیکنالوجیز اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اس کے اہم کردار کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اسمارٹ بورڈز کی تیاری کا آغاز نہ صرف سی ای ایل کے پروڈکٹ پورٹ فولیو کو متنوع بنائے گا بلکہ ملک کے اسکولوں میں سمارٹ تعلیم کے نفاذ کو بھی نمایاں طور پر متاثر کرے گا۔"

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملازمین کی مصروفیت کو مضبوط کرنے کے لیے سی ای ایل مینجمنٹ کی طرف سے کیے گئے نئے اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا جس کی وجہ سے گزشتہ چند سالوں میں شاندار کارکردگی اور گزشتہ مالی سال میں ایک ہمہ وقتی اعلیٰ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ وزیر موصوف نے اس بات كی توثیق بھی کی کہ سینٹرل الیکٹرانکس لمیٹڈ نے منی رتن (زمرہ-1) کا اعلیٰ درجہ دینے کے لیے کارکردگی کے پیمانوں کے صحیح خانے کو نشان زد کیا ہے۔

اس پروگرام میں حکومت ہند کے سینئر افسران کے ساتھ جناب سنیل کمار شرما، اتر پردیش کے کابینہ وزیر، ڈاکٹر این کلیسیلوی، ڈی جی، سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر)؛ جناب چیتن جین، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، سی ای ایل بھی موجود تھے۔

******

U.No:7851

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2028889) Visitor Counter : 25