محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت محنت اور روزگار نے شادی شدہ خواتین کو فاکس کون انڈیا ایپل آئی فون پلانٹ میں کام کرنے کی اجازت نہ دینے پر میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا


تمل ناڈو حکومت کے محکمہ محنت سے رپورٹ طلب کی

Posted On: 26 JUN 2024 6:25PM by PIB Delhi

وزارت محنت اور روزگار کی مختلف میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فاکس کون انڈیا ایپل آئی فون پلانٹ میں شادی شدہ خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ان رپورٹس کی روشنی میں وزارت نے تمل ناڈو حکومت کے محکمہ محنت سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

مساوی معاوضہ ایکٹ، 1976 کاسیکشن 5 واضح طور پر یہ طے کرتا ہے کہ مرد اور خواتین کارکنوں کو بھرتی کرتے وقت کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔ چونکہ ریاستی حکومت اس ایکٹ کی دفعات کے نفاذ اور انتظام کے لیے مناسب اتھارٹی ہے، اس لیے ریاستی حکومت سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

ساتھ ہی، علاقائی چیف لیبر کمشنر کے دفتر کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حقائق پر مبنی رپورٹ حکومت ہند کی  وزارت محنت اور روزگار کو فراہم کرے۔

********

ش ح۔ا ک ۔ رب

U:7850


(Release ID: 2028869) Visitor Counter : 93