وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی نیوکلیائی صلاحیت کی انفرادیت 'استعمال میں پہل اور بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی نہیں' کے اصول پر مبنی ہے: سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان

Posted On: 26 JUN 2024 5:16PM by PIB Delhi

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ہندوستان کی جوہری صلاحیت کی انفرادیت 'استعمال میں پہل اور بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی نہیں' کے اصول پر مبنی ہے۔  جنرل انیل چوہان 26 جون 2024 کو نئی دہلی میں سنٹر فار ایئر پاور اسٹڈیز -  آئی آئی ایس ایس کے زیر اہتمام  'نیوکلیائی حکمت عملی: عصری ترقی اور مستقبل کے امکانات' کے موضوع  پر منعقدہ ایک سیمینار میں کلیدی خطبہ دے رہے تھے۔

اپنے خطاب میں جنرل انیل چوہان نے روایتی فن حرب کی بدلتی ہوئی نوعیت اور خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیوکلیائی ہتھیاروں کے خطرے نے ایک بار پھر جغرافیائی سیاسی منظر نامے میں مرکزی اہمیت حاصل کرلی ہے۔

سی ڈی ایس نے گہرے غور وفکر، نئے ڈوکٹرائنس کے فروغ، نیوکلیائی سی 412 ایس آر (کمانڈ، کنٹرول، مواصلات، کمپیوٹر، انٹیلی جنس، اطلاعات  و معلومات، نگرانی اور ابتدائی معائنہ) کے بنیادی ڈھانچے کے مزاہم  اور   حفاظت کے نظام کو ازسر نو تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

جنرل انیل چوہان نے سی اے پی ایس-  آئی آئی ایس ایس  سیمینار میں ایشین ڈیفنس ریویو 2024 ‘ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور بھارت کے لیے خطرات کی بدلتی جہتیں ’  کا بھی اجراء  کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(7)X2MM.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2(6)692B.jpeg

 

************

U.No:7845

ش ح۔ع م ۔ق ر


(Release ID: 2028850) Visitor Counter : 66