خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نےایم او آر ڈی اور ایم او پی آر کے تعاون سے نئے فوجداری قوانین پر دوسرے ویبینار کی میزبانی کی

Posted On: 25 JUN 2024 10:11PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت (ایم ڈبلیو سی ڈی) نے دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی) اور پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) کے اشتراک سے آج دوسرا قومی ویبینار منعقد کیا۔ اس تقریب میں حال ہی میں نافذ کیے گئے مجرمانہ قوانین بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) ، بھارتی شہری تحفظ سنہتا (بی این ایس ایس) ، اور بھارتیہ ساکشیہ ادھنیم (بی ایس اے) پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ اس اقدام کا مقصد  تبدیلی لانے والی قانونی تبدیلیوں کے بارے میں  خاص طور پر خواتین اور بچوں کے فائدے کے لیے ملک گیر سطح پر بیداری اور سمجھ پیدا کرنا ہے ۔ اس طرح کا پہلا ویبنار حال ہی میں  21 جون 2024 کو منعقد کیا گیا ۔

 

A group of people on a computer screenDescription automatically generated

 

آج کے ویبینار میں، معاشرے کے مختلف طبقات میں معلومات کے مزید پھیلاؤ اور مشغولیت کو یقینی بناتے ہوئے،ایم او پی آر کے سکریٹری اورایم او ڈبلیو سی ڈی اورایم او آر ڈی کے جوائنٹ سکریٹری کے افتتاحی خطبے  پیش کیے گئے، سکریٹریز نے نئے قوانین کی اہم دفعات پر روشنی ڈالی۔ بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی) اورایم او ڈبلیو سی ڈی کے ماہرین نے خواتین اور بچوں پر ان قوانین کے مثبت اثرات کے بارے میں گہرائی سے بصیرت فراہم کی نیز ان کے تحفظ، وقار، حفاظت اور سلامتی سے متعلق مسائل  پر زور دیا۔

 

A group of people sitting at a tableDescription automatically generated

 

اس تقریب میں تقریباً 50 لاکھ متعلقہ فریقوں بشمول پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندوں، خاص طور پر خواتین کے نمائندوں، خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں ، اورایم ڈبلیو سی ڈی ، ایم او آر ڈی اور ایم او پی آر کے مختلف متعلقہ فریقوں نے شرکت کی۔

 

A group of people sitting in chairsDescription automatically generated

 

اصلاحات سے متعلق ان  قوانین کی منظوری ہندوستان میں خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے کے لیے قانونی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کے وزیر اعظم کے وسیع تر وژن سے ہم آہنگ ہے۔

 

 

*************

 

 

ش ح ۔ش م۔ج ا

U. No.7831

 



(Release ID: 2028687) Visitor Counter : 16


Read this release in: Telugu , English , Hindi