وزارتِ تعلیم

لداخ نے مکمل  طور پر عملی خواندگی حاصل کی

Posted On: 25 JUN 2024 1:16PM by PIB Delhi

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر بی ڈی مشرا نے 24 جون  ، 2024 ء کو لداخ کو 97 فیصد سے زیادہ خواندگی حاصل کرنے کے بعد  یو ایل ایل اے ایس  - نو بھارت ساکشرتا کاریہ کرم کے تحت مکمل  طور پر عملی خواندگی حاصل کرنے کے  انتظامی یونٹ کے طور پر اعلان کیا۔ یہ سنگ میل لداخ کے اپنے شہریوں کو بنیادی خواندگی اور اعداد و شمار کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کا عکاس  ہے۔ ڈاکٹر مشرا نے  لیہہ میں سندھو سانسکرتک کیندر (ایس ایس کے ) میں ایک تقریب  میں اس بارے میں مطلع کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016FKC.jpg

یہ اعلان  حکومت ہند کی وزارتِ تعلیم کے اسکولی تعلیم اور خواندگی  کے محکمے  میں سکریٹری جناب سنجے کمار ، جوائنٹ سکریٹری محترمہ ارچنا شرما اوستھی ،  ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد جعفر اخون؛  لداخ کے اسکولی تعلیم کے پرنسپل سکریٹری جناب سنجیو کھیروار؛ اور 500 سے زیادہ نئے خواندہ کار اور رضاکاروں  کی موجودگی میں کیا گیا۔

تقریب میں نو خواندہ اور رضاکار اساتذہ کا اعزاز  سے  نوازا گیا اور اسکولی تعلیم کے محکمے  کی سالانہ  حصولیابی رپورٹ 2023 ء کا اجراء  بھی کیا گیا ۔ معزز شخصیات  نے  یو ایل ایل اے ایس   میلے کا دورہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ، ڈاکٹر مشرا نے نئے سیکھنے والوں اور رضاکاروں کو زندگی بھر سیکھنے کی راہ پر گامزن رہنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں۔ انہوں نے طلباء کو یہ بھی تلقین کی کہ وہ نہ صرف ملازمتیں تلاش کریں بلکہ ملازمتیں پیدا کرنے کے بارے میں بھی سوچیں۔  نئی تعلیمی پالیسی 2020 ( این ای پی  2020 ) کو متعارف کرانے کے لیے  ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی  ستائش کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی ملک کے مستقبل کی ترقی کی راہ ہموار کرتی ہے۔

تقریب میں موجود افراد سے خطاب کرتے ہوئے  ، جناب سنجے کمار نے لداخ کے لوگوں کو  ، اس اہم کامیابی پر مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ ِتعلیم  کی وزارت ، لداخ کے اسکولی تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ تعلیم دنیا کو بدلنے کی قوت رکھتی ہے۔ جیسا کہ یو ایل ایل اے ایس  نام سے پتہ چلتا ہے، یہ نئے سیکھنے والوں کے لیے بے پناہ خوشی کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ  یو ایل ایل اے ایس  کا پورا ماڈل رضاکاری پر مبنی ہے ، جس میں رضاکار  یو ایل ایل اے ایس  موبائل ایپ کے ذریعے کسی بھی طرح کا فائدہ حاصل کرنے کی امید کے  بغیر رجسٹر ہوتے ہیں اور صرف غیر خواندہ افراد کو تعلیم فراہم کرتے ہیں، جو اس پروگرام کی اصل خوبصورتی ہے۔ انہوں نے ، برفانی حالات میں امتحان دینے جیسی ثابت قدمی کی متاثر کن کہانیوں کا بھی ذکر کیا، جو لداخ کے خواندگی کے جذبے کو اجاگر کرتی ہیں ۔ جناب سنجے کمار نے مزید کہا کہ یہ کامیابی لداخ میں دیرپا مثبت تبدیلی اور لامتناہی مواقع کی منزلیں طے کرتی ہے۔

یو ایل ایل اے ایس  - نو بھارت ساکشرتا کاریہ کرم یا نیو انڈیا لٹریسی پروگرام ( این آئی ایل پی )  ایک مرکز کی طرف سے چلائی جانے والی ایک اسکیم ہے  ، جسے 2022-2027 ء تک لاگو کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم قومی تعلیمی پالیسی ( این ای پی 2020 )  کی سفارشات سے ہم آہنگ ہے اور اس کا مقصد 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام پس منظر سے تعلق رکھنے والے  ، اُن تمام بالغ افراد کو بااختیار بنانا ہے  ، جو مناسب تعلیم حاصل نہیں کر سکے  تاکہ  انہیں معاشرے کے ساتھ مرکزی دھارے میں شامل کیا جاسکے  اور  ملک کی ترقی کی کہانیوں میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔ یہ اسکیم پانچ اجزاء پر مشتمل ہے - بنیادی خواندگی اور عددی، زندگی کے اہم ہنر، بنیادی تعلیم، پیشہ ورانہ صلاحیتیں  اور مسلسل تعلیم۔  یو ایل ایل اے ایس   اسکیم کا ویژن بھارت کے سبھی لوگوں کو خواندہ بنانا ہے اور یہ کرتویہ بودھ کی روح پر مبنی ہے اور اسے رضاکارانہ طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس اسکیم سے ملک بھر میں اب تک 77 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ یو ایل ایل اے ایس  موبائل ایپ میں 1.29 کروڑ سے زیادہ سیکھنے والے اور 35 لاکھ رضاکار اساتذہ ہیں۔

........................................................................................................

) ش ح – ش م -  ع ا )

U.No. 7799



(Release ID: 2028465) Visitor Counter : 32