مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارت میں ’انڈیا افریقہ پوسٹل لیڈرز میٹنگ‘کا انعقاد


یہ پہل ڈاک خدمات کے پلیٹ فارم کے ذریعے مضبوط ہند افریقہ تعلقات کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے، شمال مشرقی خطے کے مواصلات اور ترقی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا

مندوبین گلوبل ساؤتھ کے 22 افریقی ممالک  سے شریک ہورہے ہیں

Posted On: 24 JUN 2024 7:38PM by PIB Delhi

’انڈیا افریقہ پوسٹل لیڈرز میٹنگ‘کا انعقاد 21  سے 25 جون 2024 کے دوران بھارت میں کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ڈاک کے شعبے میں افریقی ممالک اور بھارت کی انتظامیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ یہ یونیورسل پوسٹل یونین کے ’’جنوب- جنوب اور سہ رخی تعاون‘‘ پروگرام کے تحت ایک پہل ہے، جس کا اہتمام انڈیا پوسٹ اور ریاستہائے متحدہ امریکہ پوسٹل سروس کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

یہ اجلاس ’وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ‘ اور انڈیا افریقہ فورم کے انعقاد اور 2023 میں بھارت کی صدارت کے دوران افریقی یونین کو جی 20 میں شامل کرنے کے بھارت کے دیگر دور اندیش اقدامات کے پس منظر میں بھی اہم ہے۔ اس تاریخی اجلاس کے لیے گلوبل ساؤتھ میں 22 افریقی ممالک کی ڈاک تنظیموں نے پوسٹل ایڈمنسٹریشن کے 42 سربراہان اور دیگر سینئر انتظامی اہلکاروں کو مندوبین کے طور پر بھیجا ہے۔

اجلاس کا اہم موضوع مطالعاتی دوروں کے ذریعے استعداد کار میں اضافہ ہے۔ مطالعاتی دورے اپنے وسیع پوسٹ آفس نیٹ ورک کے ذریعے خدمات کی فراہمی کے بھارت کے کامیاب ماڈل کو ظاہر کرتے ہیں۔ انسانی رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے روایتی پوسٹل خدمات کی فراہمی کے ساتھ ڈیجیٹل خدمات کو جوڑنے کے انڈیا پوسٹ کے انوکھےاپروچ نے بین الاقوامی توجہ حاصل کی ہے اور یونیورسل پوسٹل یونین کی اس اجلاس کی کوآرڈینیشن کو تحریک دی ہے۔

ترقی پذیر ممالک میں ڈاک خدمات کو اسی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے اور انھیں مواصلاتی چینلز تک مساوی رسائی کو یقینی بناتے ہوئے پائیدار ترقی اور مالی شمولیت میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا اور شہریوں پر مرکوز خدمات کی فراہمی میں مدد کے لیے ان کی رسائی کا فائدہ اٹھانا ہوگا۔ ان چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ڈاک انتظامیہ کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے۔ پوسٹل لیڈرز میٹنگ نے باہمی سیکھنے اور نئے باہمی تعاون کے مواقع کی تلاش کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

مطالعاتی دوروں کے دوران، انڈیا پوسٹ کے ذریعے وسیع پیمانے پر خدمات کی فراہمی کا مظاہرہ کر رہا ہے، جس میں ای کامرس پارسل، ڈاک نریات کیندر (برآمد کی حمایت کرنے والے ڈاک مراکز) اور پوسٹل مالیاتی خدمات اور انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے ذریعہ فراہم کی جانے والی خدمات شامل ہیں۔ انڈیا پوسٹ کے ذریعہ شہریوں پر مرکوز مختلف خدمات کی فراہمی ، جیسے آدھار سے متعلق خدمات ، پاسپورٹ خدمات اور ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کی بھی نمائش کی جارہی ہے۔ بھارت میں ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں تبدیلی لانے والے یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی) اور آدھار کے رول پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

نئی دہلی میں 24 جون کو ایک تقریب کے دوران مندوبین سے خطاب کرتے ہوئےوزیر مملکت برائے مواصلات جناب چندر شیکھر پیمسانی نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت نے عالمی پوسٹل خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ترقیاتی تعاون کی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ہموار پوسٹل سپلائی چین کے ذریعے دنیا کے یو پی یو کے واحد ڈاک علاقہ بننے کے مشن کو حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ قریبی تعاون کی وکالت کی ہے۔ انھوں نے خاص طور پر عالمی جنوبی اور افریقہ کے تئیں بھارت کی وابستگی کا حوالہ دیا۔ انھوں نے کہا کہ انڈیا پوسٹ افریقہ کی پوسٹوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ عالمی سطح پر ڈاک کے چیلنجوں کا مشترکہ حل تلاش کیا جا سکے، خاص طور پر سرحد پار ای کامرس اور مالی شمولیت کے شعبوں میں موثر ٹکنالوجی کی اہلیت کے ساتھ۔ انھوں نے بھارتی تکنیکی اور اقتصادی تعاون (آئی ٹی ای سی) پروگرام کے ذریعہ تربیت اور صلاحیت سازی کے شعبے میں افریقہ کے ممالک کو بھارت کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔

سمٹ کے کامیاب انعقاد کی ستائش کرتے ہوئے شمال مشرقی خطے کے مواصلات اور ترقی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا کہ میں یونیورسل پوسٹل یونین اور انڈین پوسٹ کو بھارت میں 'انڈیا افریقہ پوسٹل لیڈرز میٹنگ' کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ اقدام پوسٹل خدمات کے پلیٹ فارم کے ذریعے بھارت اور افریقہ کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ پروگرام نہ صرف بہترین طریقوں کے تبادلے میں سہولت فراہم کرے گا بلکہ خدمات کی آخری میل فراہمی کے لیے عالمی پوسٹل نیٹ ورک کو بھی بہتر بنائے گا۔

مندوبین نے گلوبل ساؤتھ میں ڈاک کے شعبے کے لیے مشترکہ وژن اور اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ایک نتیجہ خیز اور آگے بڑھنے والی تقریب کی میزبانی کرنے کے لیے حکومت ہند کے محکمہ ڈاک کا شکریہ ادا کیا۔

اس تقریب میں وزارت خارجہ، وزارت تجارت، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ، کسٹمز، یو آئی ڈی اے آئی، این پی سی آئی، انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک اور پوسٹل سروسز بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7791



(Release ID: 2028377) Visitor Counter : 20