امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 31 مارچ 2025 تک گیہوں پر اسٹاک کی حد نافذ کردی  ہے


تاجروں/تھوک فروش کے لیے اسٹاک کی حد 3000 میٹرک ٹن ہے، خوردہ فروش  کےہر ریٹیل آؤٹ لیٹ کے لیے 10 میٹرک ٹن کی حد ہے، بڑے چین والے خوردہ فروش کے ہر آؤٹ لیٹ کے لیے 10 میٹرک ٹن اور ان کے تمام ڈپوز پر 3000 میٹرک ٹن کی حد ہے، کاروباریوں کے لیے ماہانہ ذخیرہ صلاحیت (ایم آئی سی) کا 70 فیصد ہر مہینے  نکالنا ہے  اور اسی طرح مالی سال 25-2024کے بقیہ مہینوں کے  لئے بھی کاروبار کیا جانا چاہئے

Posted On: 24 JUN 2024 2:33PM by PIB Delhi

مجموعی طور پر خوراک کی حفاظت کا بند وبست کرنے اور ذخیرہ اندوزی اور غلط افواہوں کو روکنے کے لیے، حکومت ہند نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے تاجروں / تھوک فروشوں، خوردہ فروشوں، بڑے چین والے خوردہ فروشوں اور کاروباریوں  پر لاگو گندم پر اسٹاک کی حدیں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مخصوص کھانے کی اشیاء (ترمیمی) آرڈر، 2024 پر لائسنسنگ کی ضروریات، اسٹاک کی حدود اور نقل و حرکت کی پابندیوں کو ہٹانے کا عمل، آج یعنی 24 جون 2024 سے فوری طور پر جاری کیا گیا ہے اور یہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 31 مارچ 2025 تک لاگو رہے گا۔

اسٹاک کی حدیں انفرادی طور پر ہر ادارے پر لاگو ہوں گی، جیسے کہ  تاجروں/تھوک فروش کے لے  اسٹاک کی حد 3000 میٹرک ٹن ہے، خوردہ فروش  کےہر ریلا  آؤٹ لٹے کے لےس 10 میٹرک ٹن کی حد ہے، بڑے چین  والے خوردہ فروش کے ہر آؤٹ لٹ کے لئے 10 میٹرک ٹن اور ان کے تمام ڈپوز پر 3000 میٹرک ٹن کی حد ہے، کاروباریوں کے لئے  ماہانہ ذخیرہ صلاحت (ایم آئی سی) کا 70 فیصد ہر مہینے  نکالنا ہے  اور اسی طرح مالی سال 25-2024کے بقیہ مہینوں کے  لئے بھی کاروبار کیا جانا چاہئے۔  متعلقہ قانونی اداروں کو، جیسا کہ مذکورہ ،  اسٹاک کی حد کے بارے میں آگاہ کرنا ہوگا اور انہیں خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے محکمے کے پورٹل (https://evegoils.nic.in/wsp/login)  پر باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنا ہوگا اور ان کی طرف سے مقررہ حد سے زیادہ اسٹاک رکھنے کی صورت میں انہیں اس نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے 30 دنوں کے اندر اسے مقررہ اسٹاک کی حد تک رکھنا  ہوگا۔

************

U.No:7777

ش ح۔ع ح۔ق ر



(Release ID: 2028252) Visitor Counter : 22