کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی وزارت  نے جھارکھنڈ میں زیر زمین کوئلے کو گیس میں تبدیل کرنے  کے لیے ہندوستان کے اولین آزمائشی پروجیکٹ کاآغاز  کیا


اس پہل قدمی  کا مقصد،جائے موقع پر کوئلے کی گیس سازی یا گیس میں تبدیل کرتے ہوئے اسے قابل قدرگیسوں مثلاً میتھین، ہائیڈروجن، کاربن مونو آکسائیڈ اور کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسی قیمتی گیسوں میں تبدیل کرناہےتاکہ کوئلہ صنعت  کو  انقلاب سے ہمکنارکیاجاسکے

Posted On: 24 JUN 2024 10:45AM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت کی اسٹریٹجک ہدایت کے تحت، ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ای سی ایل) نے جھارکھنڈ کے جمتارا ضلع میں کاسٹا کول بلاک میں زیر زمین کوئلہ کو گیس میں تبدیل کرنے یاگیس سازی  (یو سی جی) کے مقصد سے  ایک اختراعی آزمائشی  پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ یہ کوئلے کے شعبے میں وزارت کی متنوع بنانے کی فعال کی کوششوں کواجاگرکرتا ہے۔ اس  اولین   اہم پیش رفت کا مقصد کوئلے کی صنعت کو میتھین، ہائیڈروجن، کاربن مونو آکسائیڈ، اور کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسی قیمتی گیسوں میں تبدیل کرنے کے لیے اس کی اصل اورمقررہ جگہوں کا استعمال کرتے ہوئے  کوئلہ کی صنعت میں ایک  انقلاب لانا ہے۔ ان گیسوں کو مصنوعی قدرتی گیس، ایندھن کے لیے کیمیائی فیڈ اسٹاک، کھاد، دھماکہ خیز مواد اور دیگر صنعتی  کاموں کے لئے  استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کوئلے کی وزارت کوئلے کو مختلف اعلیٰ قدروالی کیمیائی مصنوعات میں تبدیل کرنے کی صلاحیت کااعتراف  کرتے ہوئے، کوئلے کی گیس سازی سے متعلق  منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XL8L.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019YIA.jpg

زیر زمین کوئلے کی گیس سازی   کا عمل کوئلے کے وسائل تک رسائی فراہم کرکے ایک اہم  مفید موقع  پیش کرتا ہے جو روایتی کان کنی کے طریقوں سے اقتصادی طور پر ناقابل عمل اورفائدہ مند نہیں  ہیں۔ یہ آزمائشی  پروجیکٹ کول انڈیا لمیٹڈ(سی آئی ایل)اور اس کے ذیلی اداروں کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس سے بھارت کو کوئلے کی گیس سازی  کی جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں ایک قائدانہ حیثیت حاصل ہے۔

دسمبر، 2015 میں، کوئلہ کی وزارت نے کوئلے اور لگنائٹ والے علاقوں میں یوسی جی کے لیے ایک جامع پالیسی فریم ورک کی منظوری دی۔ اس پالیسی کے مطابق، کول انڈیا نے ہندوستانی جیو مائننگ یعنی ارضیاتی کان کنی سے متعلق  حالات کے مطابق یوسی جی ٹیکنالوجی کو لاگو کرنے کے لیے کاسٹا کول بلاک کا انتخاب کیا۔ای سی ایل  کےزیرانتظام اورسی ایم پی ڈی آئی  رانچی اور کینیڈاکی ایرگوایکزرجی ٹیکنولوجیز این کاپوریٹڈ (ای ای ٹی آئی )کے  اشتراک کے ساتھ ، یہ پروجیکٹ دو سالوں پر محیط ہے اور دو مراحل پر مشتمل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00444P3.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BN7R.jpg

پہلے  مرحلے میں، جو 22 جون 2024 کو شروع ہوا،  بورہول ڈرلنگ اور کور ٹیسٹنگ کے ذریعے تکنیکی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنا شامل ہے۔ دوسرے مرحلے میں آزمائشی طورپر کوئلے کی گیس سازی   پر توجہ دی جائے گی۔ یہ اہم آراینڈ ڈی  پروجیکٹ،سی آئی ایل   آراینڈ ڈی بورڈ کے ذریعے فنڈز فراہم کرتا ہے،  اوریہ  ذیلی نفاذ والی ایجنسیوں کے طورپرایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ اورایرگوایکزرجی  کے درمیان  اشتراک کی ایک مثال پیش کرتاہے ۔ اس  آزمائشی پروجیکٹ  پر کامیابی سے عمل درآمدکی بدولت ، ہندوستان کے توانائی کے شعبے کے لیے کایاپلٹ کر دینے والی  تبدیلی کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے، جس سے  ملک کے کوئلے کے وسائل کے پائیدار اور موثر استعمال کو اجاگر کیاجاسکے ۔

کوئلہ کی وزارت اس اہم پہل قدمی  کے کامیاب نفاذ کے لیے غیر متزلزل  معاونت  کرے گی اوروہ  ہندوستان کے توانائی کے منظر نامے پر اس کے مثبت اثرات کی منتظر ہے۔ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ای سی ایل) کی قیادت میں یہ اسٹریٹجک اقدام کوئلہ کی گیس سازی سے متعلق  ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیشرفت کی نمائندگی کرتا ہے، توانائی کی یقینی فراہمی  کو بڑھاتا ہے اور پائیدار ترقی کو فروغ دیتا ہے۔ اب جب کہ اس  آزمائشی  پروجیکٹ پرپیش رفت ہورہی ہے ، اس کا مقصد کوئلے کے وسائل کے استعمال میں نئے معیارات قائم کرنا ہے، جس سے توانائی  کےشعبے میں خود کفیل بننے  کی طرف ہندوستان کے سفر میں تعاون کرنا ہے۔ وزارت کوئلے کے شعبے میں جدت طرازی  اورموثر کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، جس سے قوم کے لیے ایک لچکدار اور ماحولیاتی طور پر پائیدار توانائی کے مستقبل کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

***********

 (ش ح۔ع م۔ ع آ)

U: 7768


(Release ID: 2028196) Visitor Counter : 73