ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

اسکل انڈیا انٹرنیشنل کے تحت جرمن زبان سے متعلق تربیتی پروگرام مکمل کرنے پر 32 نوجوان حفظانِ صحت پیشہ واران کی عزت افزائی کی گئی


ہر ایک ہنرمند بھارتی پیشہ ور ایک تبدیلی لانے والے اور بھارت کے ایک سفیر کی حیثیت رکھتا ہے – جناب جینت چودھری

Posted On: 22 JUN 2024 8:30PM by PIB Delhi

ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب جینت چودھری نے  آج جرمن زبان سے متعلق تربیت کا بی 1 لیول کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے والے 32 حفظانِ صحت پیشہ واران کی عزت افزائی کی ۔ بھارتی نرسوں کو دنیا بھر میں موجود کریئر بنانے والے مواقع حاصل کرنے کے لیے تیارکرنے کی غرض سے شروع کی گئی اس ٹریننگ کا مقصد نرسوں کو جرمنی میں ایک کامیاب کریئر بنانے اور روزی روٹی کمانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے لازمی لثانی ہنرمندیوں سے آراستہ کرنا ہے۔ جناب چودھری، جرمن سفارتکار ڈاکٹر فلپ ایکرمین، ایم ایس ڈی ای کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری، این سی ڈی سی کے سی ای او  جناب وید منی تیواری اور این ایس ڈی سی انٹرنیشنل کے مینجنگ ڈائرکٹر نے امیدواروں کو ہوائی اڈہ لے جانے والی بس کو جھنڈی دکھاکر رخصت کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture1374J.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب چودھری نے کہا کہ بھارت کے پاس آبادی کا ایک زبردست وسیلہ ہے، جو 2047 تک ملک اور ملک کے دیہی علاقوں کو تغیر سے ہمکنار کرکے ایک ترقی یافتہ معیشت بنانے میں ایک واضح راستہ فراہم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا بھر میں ہنر مندی سے متعلق خلاء میں اضافہ رونما ہو رہا ہے؛ یہاں تک کہ سکڑتی ہوئی عالمی معیشت میں بھی 2030 تک دنیا بھر میں تقریباً 8.5 کروڑ مواقع موجود ہوں گے۔ جناب چودھری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک کے خواہش مند نوجوان پیشہ واران کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا، جس سے معیشت کے مستقبل کے راستے کا تعین ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture2O1J7.jpg

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صرف جرمنی میں ہی، جہاں کی آبادی ضعیف العمری کی جانب بڑھ رہی  ہے،  وہاں موزوں امیدواروں کے لیے روزگار کے تقریباً 18 لاکھ مواقع موجود ہوں گے۔ جناب چودھری نے مزید کہا کہ ان اسامیوں کو پر کرنے کا صحیح طریقہ یہی ہے کہ ان پر بھرپور توجہ مرکوز کی جائے، اور اس سلسلے میں اسکل انڈیا انٹرنیشنل کا صنعت کے ساتھ مضبوط رابطہ اس خلاء کو پر کر سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture3YP5Q.jpg

وزیر موصوف نے عالمی ہنر مندی کا پاور ہاؤس بننے کے ہندوستان کے مشن کے ایک حصے کے طور پر مختلف ممالک میں 58,000 سے زیادہ ہنر مند ہندوستانیوں کی کامیاب تعیناتی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بیرون ملک ملازمت کے مقصد سے ہندوستانی نوجوانوں کو اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کرنے میں ایم ایس ڈی ای اور این ایس ڈی سی انٹرنیشنل کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور ذاتی طور پر انہیں ان کے تقرری نامے پیش کیے ، جس سے ان کے مستقبل کے کرداروں کے لیے حوصلہ افزائی اور اعتماد پیدا ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture4E6J8.jpg

تمام تر 32 امیدواروں نے ٹی ای ایل سی کے توسط سے بی 1 جرمن زبان کی تربیت مکمل کی۔ ان کا تقرر سرکردہ ہسپتالوں اور دیگر اداروں میں کیا جائے گا، جہاں وہ ماہانہ 2300 سے 2700 یوروز (2 لاکھ روپئے سے زائد) کمائیں گے، اس میں بی2 ٹریننگ بھی شامل ہے۔ جرمنی میں بی 2 ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد، ان کی تنخواہ بڑھ کر تقریباً 3 سے 4 لاکھ روپئے ہو جائے گی۔

ڈاکٹر فلپ ایکرمین نے ہندوستان کے ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ یہ ایسے بہت سے دوسرے مواقع کا آغاز ہوگا۔ جرمنی میں خاص طور پر حفظانِ صحت کے شعبے میں ہنرمندی کا بڑھتا ہوا فرق، ایک اہم چیلنج ہے اور اس کے لیے ایک حل تلاش کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی، جو کہ منظم نقل مکانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہ صرف ہنرمندی کے فرق کو پورا کرتا ہے بلکہ حفظانِ صحت کی صنعت کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے متوقع معیار بھی پیش کرتا ہے۔ ڈاکٹر ایکرمین نے یہ بھی کہا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہندوستان کا تعلیمی نظام، مضبوط ہنر مندی کا بنیادی ڈھانچہ، اور وسیع تربیتی پروگرام اس خلاءکو پر کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے صرف دو ماہ میں جرمنی کے لیے نوجوان افرادی قوت کو تیار کرنے میں این ایس ڈی سی انٹرنیشنل کی کوششوں کو سراہا۔

اسکل انڈیا انٹرنیشنل پہل قدمی کے تحت دو سے تین ماہ کا جامع رہائشی تربیتی پروگرام ان تمام امیدواروں کو دیا گیا جنہوں نے اپنی بی ایس سی  نرسنگ یا جنرل نرسنگ اینڈ مڈوائفری (جی این ایم) پروگرام مکمل کر لیا ہے ۔ پیشہ ور جرمن مقامی تربیت فراہم کاروں کے ذریعہ فراہم کردہ، پروگرام اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ شرکاء کو اعلیٰ درجے کی زبان کی تعلیم حاصل ہو۔ یہ پیش رفت ہندوستان کو ہنر مندی کا عالمی مرکز بنانے کے حکومت کے عزم کی تصدیق کرتی ہے اور اسکل انڈیا مشن کے تحت اولوالعزم حکمت عملیوں کا خاکہ پیش کرتی ہے۔

ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت کے ماتحت این ایس ڈی سی نے اپنی مکمل ملکیت والی ذیلی تنظیم این ایس ڈی سی انٹرنیشنل  کے توسط سے بھارت کو ہنرمند کارکنان کے ایک قابل اعتماد وسیلے کے طور پر پیش کرنے میں ایک زبردست پیش رفت کی ہے۔

این ایس ڈی سی انٹرنیشنل نے جرمن زبان کے تربیتی پروگرام کے لیے ٹیکٹ گروپ کی ایک کمپنی اوگزیلا اکیڈمی کے ساتھ شراکت داری قائم کی تھی اور جرمنی میں کریئر کے صحیح مواقع تلاش کرنے میں ان کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ یہ پہل قدمی نہ صرف ہندوستانی نرسوں کے لیے منافع بخش کریئر کے مواقع کھولتی ہے بلکہ جرمنی میں نرسنگ سے متلق ہنرمند افراد کی بڑھتی ہوئی مانگ کو بھی پورا کرتی ہے۔ اسکل انڈیا انٹرنیشنل پہل قدمی کے تحت بھارتی نوجوانوں کی مہارت اور روزگار حاصل کرنے کی ان کی اہلیت میں اضافہ کرنے کے لیے ایک مضبوط عزم پایا جاتا ہے، جس سے عالمی سطح پر ان کی کامیابی کی راہ ہموار ہوگی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7760



(Release ID: 2028089) Visitor Counter : 22


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Tamil