عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

بھارت آج عالمی معیارات پر کھرا اتر رہا ہے۔ کچھ شعبوں میں یہ دیگر بڑے ممالک کے ہم پلہ  ہے، جبکہ چند دیگر شعبوں میں یہ ان سے بھی آگے ہے: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ


سرکاری دائرہ کار کی اکائیاں (پی ایس یوز) آج وزیر اعظم مودی کی امرت کال 2047 کی تصوریت کی مشعل بردار ہیں: سائنس اور تکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)

Posted On: 22 JUN 2024 4:23PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اکنامک ٹائمز کے زیر اہتمام اولین ’’ای ٹی گورنمنٹ پی ایس یو ایوارڈس‘‘ میں شرکت کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ’’ ہندوستان، آج بیشتر تر عالمی معیارات میں سبقت لے رہا ہے، کچھ شعبوں میں وہ دوسرے بڑے ممالک کے برابر ہے، جبکہ دیگر شعبوں میں وہ ان سے بہت آگے ہے۔ ‘‘

سائنس اور تکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، ایٹمی توانائی کے محکمے، خلاء کے محکمے کے وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سرکاری دائرہ کار کی اکائیوں (پی ایس یوز) کی بھارتی معیشت میں ان کے مسلسل تعاون اور نمو و ترقی کا انجن بننے کے لیے ستائش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001C55Y.jpg

وزیر موصوف نے کہا، ’’حالیہ وقتوں میں بھارتی معیشت کا دسویں مقام سے ترقی کرکے پانچویں مقام پر آناسرکاری دائرہ کار کی اکائیوں کے تعاون کی وجہ سے ہی ممکن ہو سکا۔‘‘

پی ایس یوز آج عالمی بینچ مارکس اور معیارات پر کھرے اترے ہیں۔ یہ ان کی بے مثال کوششوں کی وجہ سے ہے کہ ہندوستان کا مقام عالمی اختراعی انڈیکس میں بلند ہوا ہے۔ آج، یہ دنیا بھر میں 40 ویں نمبر پر ہے،  اور اپنے ہم پلہ معیشتوں سے آگے، جبکہ 2014 میں یہ 81 ویں نمبر پر تھا۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان دنیا میں کوانٹم مشن کا علمبردار ہے، یہ دنیا کے ان پانچ یا چھ ممالک میں سے ایک ہے جو اس اشرافیہ گروپ میں شامل ہیں۔ نیشنل کوانٹم مشن حکومت کے اہم ترجیحی اقدامات میں سے ایک ہے جس میں خلا سے لے کر کرپٹوگرافی تک مختلف ایپلی کیشنز ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ’’موجودہ دور میں ہندوستانی پی ایس یوز کے بہتر ہونے کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے نجی شعبوں کو شامل کرنے میں ہچکچاہٹ ترک کر دی ہے۔ ‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GLQS.jpg

ان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مختلف زمروں میں مختلف پی ایس یوز کو بھی نوازا۔ ہنر مندی کی ترقی کے زمرے میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کو طلائی تمغہ حاصل ہوا جبکہ بھاشنی کو اے آئی اور پیشین گوئی ٹیکنالوجی کے زمرے میں طلائی تمغہ دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BVVX.jpg

تقریب کے اختتام پر، ووٹ آف تھینکس کے ختم ہونے سے قبل، اکنامک ٹائمز نے ان کی رہنمائی اور سرپرستی کے لیے وزیر موصوف کی عزت افزائی کی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7745



(Release ID: 2027932) Visitor Counter : 27