قانون اور انصاف کی وزارت

قانونی امور کا محکمے كی طرف سے دسویں بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر یوگا اور مراقبہ سیشن کا انعقاد

Posted On: 22 JUN 2024 10:42AM by PIB Delhi

قانونی امور کا محکمہ كل 10 ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر  ہارٹ فلنیس سوسائٹی کے تعاون سے یوگا اور مراقبہ کے سیشنز کا ایک سلسلہ منعقد کر رہا ہے جس کا مقصد اپنے عملے کی ذہنی اور جسمانی تندرستی کو بہتر بنانا ہے۔ کل اس سود مند پروگرام کا تیسرا دن تقریباً 100 پرجوش شرکاء کے ساتھ منایا گیا۔ اس تقریب میں قانون کے سکریٹری ڈاکٹر راجیو منی کے علاوہ دیگر سینئر افسران اور عملے کے ارکان کی موجودگی نے اس تقریب کو وقار بخشا۔ ہارٹ فلنس سوسائٹی سے ڈاکٹر منی رمن سبرا، محترمہ شرمیلا سمیر پینڈسے اور ڈاکٹر بندو سنگھل نے مختلف یوگا اور مراقبہ کی تکنیکوں میں شرکاء کی رہنمائی کی۔

سیشنز جو اس سال کے مركزی خیال "خود اور معاشرے کے لیے یوگا" کے ساتھ منسلک تھے جسمانی صحت پر اس کے گہرے اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے عملے کی ذہنی تندرستی سے رجوع كرنے كے رخ پر کے لیے ڈیزائن کیا گءے تھے۔

محکمے کے اہلکاروں میں جسمانی اور ذہنی تندرستی کو بہتر بنانے کے مقصد سے اس تقریب میں ایک گھنٹے کا ایک جامع سیشن شامل تھا جس میں مراقبہ، ہاتھ پاوں پھیلانے کی مشقیں اور مختلف چءیر یوگا اور پرانیام آسن شامل تھے۔ اپنے معمولات میں صدق دلانہ طریقوں کو شامل کرکے محکمے کے افسران اور اہلکاروں نے اپنے باطن سے جڑنے کا موقع حاصل کیا۔

 اب جبکہ یوگا اور مراقبہ کی مشق عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرتی جارہی ہے، یوگا اور مراقبہ کے سیشنز کا کامیاب انعقاد جامع صحت اور بہبود کے لیے محکمہ کے عزم کا ثبوت ہے۔

*****

ش ح۔رف۔س ا

U.No:7727



(Release ID: 2027861) Visitor Counter : 26