قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب جوئیل اورم نے راؤرکیلا میں 10ویں بین الاقوامی یوم یوگ تقریب کی قیادت کی


جناب جوئیل اورم نے کہا کہ جسمانی خیر و عافیت، ذہنی سکون اور روحانی ترقی  حاصل کرنے کے لیے یوگ کی طاقت کو اپنائیں

Posted On: 21 JUN 2024 5:29PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب جوئیل اورم نے آج راؤرکیلا کے برسا منڈا ہاکی اسٹیڈیم میں 10ویں بین الاقوامی یوگ (آئی وائی ڈی) تقریب کی قیادت کی، جس کا موضوع ’’یوگ – اپنے لیے اور سماج کے لیے‘‘ تھا۔ اس موقع پر، وزیر موصوف نے یوگا سیشنوں میں حصہ لیا اور تمام افراد کو جسمانی خیر وعافیت، ذہنی سکون اور روحانی ترقی حاصل کرنے کے لیے یوگ کی طاقت کو اپنانے کے لیے ترغیب فراہم کی۔

قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب ڈی ڈی اُئیکے نے آج مدھیہ پردیش کے بیتول میں آئی وائی ڈی تقریب میں حصہ لیا۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یوگا لوگوں کو متحد کرتا ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوگ کے توسط سے پوری دنیا کو متحد کرنے کا کام انجام دیا ہے۔

بین الاقوامی یوم یوگ 2024 کا جشن منانے کے لیے وزارت کے سینئر افسران / عملہ اراکین نے آج نئی دہلی میں یوگا سیشنوں میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7716


(Release ID: 2027783) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi , Odia , Telugu