ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب بھوپندر یادو نے ملک بھر میں جنگلات کی آگ  سے نمٹنے اور اس پر قابو پانے کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کی


جناب یادو نے  بار بار آتشزدگی سے بچنے کے لیے ایک مضبوط میکانزم پر زور دیا ، جدید پیشگی انتباہی نظام کو مضبوط بنانے اور آگ سے نمٹنے والے فرنٹ لائن کارکنوں کو حفاظتی سامان فراہم کرنے پر زور دیا

Posted On: 21 JUN 2024 7:43PM by PIB Delhi

 ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے آج دہرادون کے فاریسٹ سروے آف انڈیا میں ملک بھر میں جنگلات کی آگ سے نمٹنے اور اس کو کم کرنے کا جائزہ لینے کے لیے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ڈی جی ایف اینڈ ایس ایس ، وزارت کے سینئر عہدیداروں ، پی سی سی ایف اتراکھنڈ اور ریاستی محکمہ جنگلات کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ڈی جی فاریسٹ سروے آف انڈیا، ڈی جی آئی سی ایف آر ای، ڈائریکٹر ایف آر آئی اور ان اداروں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

مرکزی وزیر نے ملک میں جنگلات میں لگنے والی آگ کی موجودہ صورت حال اور اس کے تدارک کا جائزہ لیا اور عوام کی شرکت کے ذریعے اس کے تدارک کے لیے ٹھوس حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے ملک میں عملی طور پر فاریسٹ فائر الرٹ سسٹم کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔

اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ جن علاقوں میں سال در سال بار بار آگ لگ رہی ہے انھیں اولین ترجیح دی جانی چاہیے اور ریاستوں کو ان سے نمٹنے کے لیے مناسب طریقے تلاش کرنے چاہئیں۔ پیشگی انتباہی نظام کو مضبوط بنانے اور جنگل کی آگ سے نمٹنے والے فرنٹ لائن کارکنوں کو حفاظتی سامان فراہم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7720


(Release ID: 2027780) Visitor Counter : 74
Read this release in: English , Hindi , Tamil