محنت اور روزگار کی وزارت
مئی ، 2024 ء میں زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے کل ہند صارفین قیمت کا اشاریہ نمبرس
Posted On:
21 JUN 2024 12:11PM by PIB Delhi
زرعی مزدوروں ( سی پی آئی – اے ایل ) اور دیہی مزدوروں ( سی پی آئی – آر ایل ) (بنیاد : 1986-87=100)کے لیے کل ہند صارفین قیمت کا اشاریہ مئی ، 2024 ء میں 6 - 6 پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گیا ۔ اس طرح یہ بالترتیب 1269 اور 1281 کی سطح تک پہنچ گیا ۔ اہم اشیاء ، جنہوں نے اشاریوں میں اضافہ کیا ، ان میں سبزیاں، دالیں، گندم (آٹا)، پیاز، دودھ، ہلدی، ادرک، تازہ مچھلی ، جوار، پان کے پتے، ادویات، قمیض کا کپڑا (سی ایم)، ساڑی (سی ایم)، چمڑے کی چپل وغیرہ شامل ہیں ۔
جزوی ریاستوں کے اشاریوں میں متنوع رجحان دیکھا گیا۔ بہار میں سی پی آئی – اے ایل اور آر ایل دونوں کے لیے گراوٹ کا رجحان رہا ۔ جموں و کشمیر کے لیے زرعی مزدوروں کا اشاریہ ساکن رہا۔
سی پی آئی – اے ایل کی بنیاد پر پوائنٹ در پوائنٹ افراط زر کی شرح مئی ، 2024 ء میں 7.00 فی صد ریکارڈ کی گئی ، جو اپریل ، 2024 ء میں 7.03 فی صد سے گراوٹ کو ظاہر کرتی ہے۔ اس کے بر عکس سی پی آئی – آر ایل کے لیے مئی ، 2024 ء میں افراط زر کی شرح 7.02 فی صد ریکارڈ کی گئی تھی ، جو اپریل ، 2024 ء میں 6.96 فی صد کے مقابلے معمولی اضافہ ہے ، جب کہ مئی ، 2023 ء کے متعلقہ اعداد و شمار سی پی آئی – اے ایل کے لیے 5.99 فی صد اور سی پی آئی – آر ایل کے لیے 5.84 فی صد تھے ۔
کل ہند صارفین قیمت اشاریہ (جنرل اور گروپ کے اعتبار سے ):
e):
گروپ
|
زرعی مزدوروں
|
دیہی مزدوروں
|
|
اپریل ، 2024 ء
|
مئی ، 2024 ء
|
اپریل ، 2024 ء
|
مئی ، 2024 ء
|
جنرل اشاریہ
|
1263
|
1269
|
1275
|
1281
|
خوراک
|
1201
|
1205
|
1207
|
1212
|
پان ، سپاری وغیرہ
|
2047
|
2058
|
2056
|
2068
|
ایندھن اور بجلی
|
1346
|
1351
|
1338
|
1342
|
کپڑا ، بستر اور جوتے
|
1290
|
1296
|
1348
|
1355
|
متفرقات
|
1323
|
1339
|
1327
|
1339
|
جون، 2024 ء کے مہینے کے لیے سی پی آئی – اے ایل اور آر ایل 19 جولائی، 2024 ء کو جاری کیے جائیں گے۔
****
ش ح۔ ح ا - ع ا
U.No. 7685
(Release ID: 2027602)
Visitor Counter : 60