وزارت دفاع
یوگ کا دسواں بین الاقوامی دن: آئی سی جی نے پورے ہندوستان میں 60 سے زیادہ مقامات پر یوگ اجلاس منعقد کیے؛ ڈی جی آئی سی جی نے نئی دلی میں 1,000 اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یوگاسن کیے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 JUN 2024 3:44PM by PIB Delhi
انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے 21 جون 2024 کو یوگ کے 10ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر ملک بھر میں 60 سے زیادہ مقامات پر مربوط یوگ اجلاس منعقدکیے۔ خاص تقریب نئی دلی میں منعقد ہوئی جس کی قیادت انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے ڈائریکٹر جنرل راکیش پال نے کی۔ یوگ کےاجلاس کی اِس تقریب میں ، 1,000 سے زائد اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ نے حصہ لیا ۔ ڈی جی آئی سی جی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یوگ کو روزمرہ کی زندگی میں اپنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی،باالخصوص ان لوگوں پور زور دیا جو کوسٹ گارڈ جیسے اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔
یوگ کی تقریب کے دوران، تربیت یافتہ یوگ انسٹرکٹرز نے شرکاء کو آسنوں، پرانایام اور مراقبہ کی تکنیکوں کی ایک سیریز کو انجام دینے کے لیے رہنمائی کی ۔ معروف یوگ انسٹرکٹر محترمہ نیہا مہتانی اور ان کی نو رکنی ٹیم نے اس کے تعلق سے شرکاء کے ساتھ قیمتی بصیرت اور تکنیکوں کا اشتراک کیا ۔
اُن طریقوں پر خصوصی توجہ دی گئی جنہیں عملے کے روزمرہ کے معمولات میں آسانی سے شامل کیا جا سکتا ہے، جس سے تناؤ کے انتظام میں مدد مل سکے اور مجموعی لچک کو بڑھایا جا سکے ۔ ابتدائی افراد سے لے کر تجربہ کار پریکٹیشنرز تک - جامع شرکت کو یقینی بناتے ہوئے اجلاس کو تمام سطحوں کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا ۔
**********
ش ح ۔ ش م ۔ ت ح
U. No.7681
(ریلیز آئی ڈی: 2027560)
وزیٹر کاؤنٹر : 80