کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’وزیراعظم کے وژن کے ساتھ، یوگا کی ہماری قدیم مشق، پوری دنیا میں ایک طاقتور ذریعہ بن گئی ہے تاکہ ہمہ گیر فلاح و بہبود حاصل کی جاسکے‘‘: مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی


کوئلہ کی وزارت نے یوگا کا 10واں بین الاقوامی دن منایا

Posted On: 21 JUN 2024 2:41PM by PIB Delhi

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے اے بی وی فاؤنڈیشن اور نظام کالج کے زیر اہتمام ،حیدرآباد کے بشیر باغ میں 10ویں بین الاقوامی یوگا تقریب میں شرکت کی۔

Image

جناب ریڈی نے کہا  کہ’’میں لوگوں کو، خاص طور پر نوجوانوں کو، اپنی زندگی میں یوگا کو اپناتے ہوئے دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے وژن کے ساتھ ہماری قدیم یوگا کی مشق ،پوری دنیا میں ہمہ گیر فلاح و بہبود کے لیے ایک طاقتور ذریعہ بن گئی ہے۔‘‘

کوئلہ کی وزارت کے افسران نے نئی دہلی کے شاستری بھون میں اپنے اور معاشرے کے لئے یوگا‘ کے  موضوع کے ساتھ، یوگا کا 10 واں عالمی دن منایا۔ اے ایس محترمہ وسمیتا تیج، اے ایس محترمہ روپندر برار، جے ایس جناب  بی پی پاٹی، جے ایس، جناب سنجیو کمار کسّی اور دیگر عہدیداروں نے اس  میں شرکت کی۔ ایڈیشنل سکریٹری محترمہ وسمیتا تیج نے روزمرہ کی زندگی میں یوگا کی اہمیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شرکاء کو یوگا کو باقاعدہ مشق بنانے کی ترغیب دی۔ برہما کماری کے یوگا انسٹرکٹر، عام یوگا پروٹوکول اور مراقبہ کے طریقوں کی نمائش کرنے  کے لیے موجود تھے۔ تقریب میں 100 سے زائد عہدیداروں نے شرکت کی۔

2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے قیام کے بعد، یوگا کا عالمی دن 2015 سے ہر سال 21 جون کو پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے۔

************

ش ح۔ ا  ع  ۔ م  ص

 (U:7674)


(Release ID: 2027443) Visitor Counter : 72