وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

یوگ کے 10ویں بین الاقوامی دن  کے موقع پر ملک بھر میں آٹھ لاکھ این سی سی کیڈٹوں نے  یوگ ابھیاس کیا

प्रविष्टि तिथि: 21 JUN 2024 12:43PM by PIB Delhi

یوگ کے 10 ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر ملک بھر کے  نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے  8  لاکھ  کیڈٹوں  نے  یوگ ابھیاس کیا ۔ 21 جون  ، 2024 ء کو ملک بھر میں این سی سی کے زیر اہتمام یوگ  سیشنز میں حصہ لے کر  انہوں نے یوگ کا 10 واں عالمی دن منایا۔ ان سیشنز کا انعقاد متعدد اسکولوں، کالجوں اور مشہور مقامات پر کیا گیا  ، جن میں   اڈیشہ کے کونارک میں سن ٹیمپل  ،  لال قلعہ (دلّی)، ڈل جھیل (سری نگر، جموں و کشمیر)، سابرمتی ریور فرنٹ (احمد آباد، گجرات)، سانچی اسٹوپا (سانچی، ایم پی)، گیٹ وے آف انڈیا (ممبئی، مہاراشٹر)، نینی تال جھیل (نینی تال، اتراکھنڈ) ، جھانسی قلعہ (جھانسی، یوپی)، اور وکٹوریہ میموریل (کولکاتہ،  مغربی بنگال ) شامل ہیں ۔

فوج کے نامزد سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی، جو اس وقت فوج کے نائب سربراہ ہیں، نے دلّی کینٹ کے کریپا پریڈ گراؤنڈ میں  بھارتی فوج کے  ہیڈکوارٹرز، دلّی ایریا کی طرف سے منعقدہ تقریب میں پروگرام  کی قیادت کی۔ انہوں نے ڈی جی این سی سی لیفٹیننٹ جنرل گربیر پال سنگھ، دیگر سینئر افسران اور تقریباً 250 این سی سی کیڈٹوں  کے ساتھ  یوگ کے مختلف آسن کئے۔

اس موقع پر کیڈٹوں  سے خطاب کرتے ہوئے، ڈی جی این سی سی نے یوگ کے فوائد کے بارے میں جانکاری فراہم کی اور ان پر زور دیا کہ وہ جسمانی اور ذہنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اس  یوگ ابھیاس  کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کریں۔  انہوں نے مزید کہا کہ  ’’ یوگ ہماری مجموعی صحت اور تندرستی کو بڑھانے کے لیے ایک بے حد طاقتور  ذریعہ ہے۔ یہ جسم اور دماغ کی ہم آہنگی کو یقینی بناتا ہے، جو ہمارے نوجوانوں کی مجموعی ترقی کے لیے اہم ہے۔ ‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2(2)HOO0.jpg  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(1)TVZO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC3(1)AMKN.jpg

 

 ش ح۔ ح    ا    - ع ا

U.No. 7664


(रिलीज़ आईडी: 2027420) आगंतुक पटल : 76
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: हिन्दी , Tamil , Manipuri , English , Marathi