کانکنی کی وزارت
کانوں کی وزارت نے :‘‘اپنے لئے اورمعاشرے کے لئے یوگ’’
کے موضوع کے ساتھ یوگ کا 10 واں بین الاقوامی دن منایا
وزارت کے سکریٹری جناب وی ایل کانتھا راؤ، نے تمام شرکاء کو روزانہ یوگ کی مشق کرنے کی ترغیب دی
Posted On:
21 JUN 2024 11:43AM by PIB Delhi
کانوں کی وزارت نے آج نئی دہلی میں :‘‘اپنے لئے اورمعاشرے کے لئے یوگ’’ کے موضوع کے ساتھ یوگ کا 10 واں بین الاقوامی دن منایا۔
کانوں کی وزارت کے سکریٹری، جناب وی ایل کانتھا راؤ نے دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔
جناب وی ایل کانتھاراؤ نے یوگ کے بین الاقوامی دن کی اہمیت کے بارے میں بات کی اورسبھی شرکاء کو روزانہ یوگ کی مشق کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی۔
اس پروگرام کا آغاز ایک مختصر افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا، جس کے بعد آیوش کی وزارت کے مطابق یوگ پروٹوکول کا آغاز ہوا۔ 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے آغاز کے بعد، یوگ کا عالمی دن 2015 سے ہر سال 21 جون کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ یہ جسمانی، ذہنی اور روحانی تندرستی کو فروغ دینے میں یوگ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اپنے ملازمین میں یوگ کے فوائد کے بارے میں بیداری پیداکرنے کے مقصد سے، کانوں کی وزارت نے یوگ کا بین الاقوامی یوگا دن منایا۔
***********
(ش ح۔ع م۔ ع آ)
U: 7661
(Release ID: 2027347)
Visitor Counter : 59