وزارت دفاع

رکشا منتری نے یوپی کے متھرا میں 1 کور میں سپاہیوں کے ساتھ یوگا کرتے ہوئے یوگا کے 10ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر مسلح افواج کی قیادت کی

Posted On: 21 JUN 2024 10:36AM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 21 جون 2024 کو یوگا کے 10ویں عالمی دن کو منانے میں مسلح افواج کی قیادت، اتر پردیش کے متھرا میں 1 کور میں فوجیوں کے ساتھ مختلف آسن اور سانس لینے کی مشقیں کر کے کی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے اور جنرل آفیسر کمانڈنگ 1 کور کے لیفٹیننٹ جنرل سنجے مترا کے ساتھ 600 افراد بشمول سینئر افسران، اگنی ویر، ان کے اہل خانہ اور بچوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے رکشا منتری نے اس دن کو قوم کے لیے فخر کی بات قرار دیا کہ دنیا ہندوستان کے اس عظیم ثقافتی ورثے کو جوش و خروش سے تسلیم کر رہی ہے اور اسے اپنا رہی ہے۔ انہوں نے یوگا کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کو دیا۔

اس سال کے یوگا ڈے تھیم یعنی ’یوگا فار سیلف اینڈ سوسائٹی‘ پر، جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا ’یوگا‘ اور ’دھیان‘ قدیم ہندوستانی مشقیں ہیں جو انسان کو اپنے، خاندان اور معاشرے سے جوڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ یوگا اور دھیان ہماری ثقافت کا حصہ ہیں، جو ہمیشہ سے ’سروے بھونتو سکھینہ، سروے سنتو نرامایا‘ رہا ہے، یعنی ہم سب کی خوشی اور اچھی صحت کے لیے دعا کرتے ہیں۔ ہم دنیا کی بھلائی کے لیے دعا کرتے ہیں۔ یہ ہماری تہذیب کا خاصہ ہے۔ ہم تہذیبوں کے تصادم کے بجائے تعاون پر یقین رکھتے ہیں‘‘ ۔

اس صدیوں پرانی مشق کے فوائد کو اجاگر کرتے ہوئے، رکشا منتری نے زور دے کر کہا کہ یوگا جسمانی تندرستی، ذہنی سکون اور روحانی تندرستی کو مضبوط کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے جارحانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مدد ملتی ہے جو ملک کی سلامتی کے لیے فوجیوں کے لیے اہم ہے۔

جناب راجناتھ سنگھ نے کہا،’’ہر ہندوستانی فوجی ایک طرح سے یوگی ہے۔ دنیا کئی بار ہمارے فوجیوں کی جسمانی اور ذہنی فٹنس کی گواہ رہی ہے۔ نہ صرف سرحدوں پر بلکہ قومی آفات کے دوران قوم کی خدمت ان کی مضبوط جسمانی اور ذہنی صحت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جس طرح وہ منفی حالات میں غیر ضروری جارحیت سے بچتے ہیں اور ملک کی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کے لیے جب بھی ضرورت پڑتی ہے،جارحانہ انداز میں کھڑے ہوتے ہیں، اس سے ان کی یوگی کی شناخت کو تقویت ملتی ہے‘‘ ۔ انہوں نے فوجیوں کو روزانہ یوگا کی مشق جاری رکھنے کی تلقین کی کیونکہ یہ جسم اور دماغ کو متحد کرتا ہے اور روحانی شعور کے حصول کے لیے ایک مؤثر وسیلے کے طور پر کام کرتا ہے۔

رکشا منتری نے نشاندہی کی کہ مختلف وسائل کی دستیابی کے باوجود، جو سکون فراہم کرتے ہیں، لوگ ناخوش ہیں، تناؤ کے ساتھ ساتھ نفسیاتی اور جسمانی دباؤ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا،’’آج، لوگ تنہائی کا شکار ہیں کیونکہ وہ اپنے خاندانوں سے بچھڑ جاتے ہیں۔ خاندانی تنازعات کے متعدد مقدمات عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ سوشل میڈیا نوجوانوں میں ایک نفسیاتی دباؤ اور خود تشکیک پیدا کر رہا ہے، جس سے پریشانی اور ڈپریشن جنم لے رہا ہے۔ جدید ترین سہولیات ضروری ہیں کیونکہ یہ معاشی ترقی کا حصہ ہیں، لیکن یہ جسمانی سرگرمیوں کو محدود کر رہی ہیں اور ذیابیطس، بلڈ پریشر اور موٹاپے جیسے مسائل کو بڑھا رہی ہیں۔ ان مسائل کو یوگا کے ذریعے نمٹا یاجا سکتا ہے‘‘۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے 1 کور کے سپاہیوں کی، جب بھی ملک کو ان کی ضرورت پڑی، بہادری اور لگن کا مظاہرہ کرنے کے لیے تعریف کی ۔ انہوں نے 1965 کی ’آپریشن رڈل‘، 1971 کی ’آپریشن کیکٹس للی‘، 1987 کی ’آپریشن پون‘ اور 1988 کی ’آپریشن کیکٹس‘ سمیت کئی آپریشنز میں کور کے ذریعے ادا کیے گئے اہم کردار کو یاد کیا۔

رکشا منتری نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان ایک ایسے ملک کے طور پر جانا جاتا ہے جو کبھی کسی دوسرے ملک پر حملہ نہیں کرتا اور وہ توسیع پسند سامراجی پالیسیوں کے خلاف ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کی خودمختاری کو کسی بھی طرح سے خطرہ لاحق ہوا تو وہ بھرپور جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر، جی او سی، 1 کور نے جناب راجناتھ سنگھ کو ’یودھا اسمرتی چنھ‘ پیش کیا، جو مسلح افواج کی بہادری اور قربانی کی علامت ہے اور ہر ایک کو بہادری کی زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے۔ رکشا منتری نے یوگا کے 10ویں بین الاقوامی دن کی یاد میں احاطے میں ایک پودا بھی لگایا۔

رکشا راجیہ منتری جناب سنجے سیٹھ نے تمل ناڈو کے رامیشورم جزیرے کے سب سے جنوبی سرے پر دھنوشکوڈی میں انڈین کوسٹ گارڈ کے زیر اہتمام خصوصی یوگا سیشن میں شرکت کی۔ اس تقریب میں منڈپم کے کوسٹ گارڈ اسٹیشن کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

-----------------------

 

ش ح۔س ب ۔ ع ن

U NO: 7659



(Release ID: 2027325) Visitor Counter : 25