مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی نے ’قومی نشریاتی پالیسی 2024 کی تشکیل کے لیے ماحصل پر سفارشات جاری کیں
Posted On:
20 JUN 2024 4:03PM by PIB Delhi
ہندوستان کی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی آر اے آئی) نے آج ’قومی نشریاتی پالیسی 2024 کی تشکیل کے لیے ماحصل‘ پر سفارشات جاری کی ہیں۔
اطلاعات و نشریات کی وزارت (ایم آئی بی) نے اپنے 13 جولائی 2023 کے خط کے ذریعے، ٹی آر اے آئی سے درخواست کی ہے کہ وہ قومی نشریاتی پالیسی کی تشکیل کے لیے ٹی آر اے آئی قانون 1997 کی دفعہ 11 کے تحت اپنے زیر غور معلومات فراہم کرے۔
پہلے قدم کے طور پر، ٹی آر اے آئی نے 21 ستمبر 2023 کو ایک پری کنسل ٹیشن پیپر جاری کیا، تاکہ ان مسائل کو واضح کیا جا سکے ،جن پر قومی نشریاتی پالیسی کی تشکیل کے لیے غور کرنے کی ضرورت تھی۔ متعلقہ فریقین سے موصول ہونے والے تبصروں اور بات چیت کی بنیاد پر، ٹی آر اے آئی نے 2 اپریل 2024 کو ’قومی نشریاتی پالیسی 2024 کی تشکیل کے لیے ماحصل ‘ پر مشاورتی پیپر جاری کیا۔ مشاورتی مقالے نے توجہ مرکوز کرنے والے علاقوں کی نشاندہی کی اور متعلقہ فریقین کے تبصروں کے لیے 20 سوالات اٹھائے۔ ٹی آر اے آئی کو 42 متعلقہ فریقین سے تبصرے موصول ہوئے ،جن میں سروس فراہم کرنے والے، تنظیمیں، صنعتی ایسوسی ایشن، صارفین کی وکالت کےگروپس اور چند افراد شامل ہیں۔
اوپن ہاؤس ڈسکشن (او ایچ ڈی) کا انعقاد، 15 مئی 2024 کو ہوا۔ او ایچ ڈی کے بعد کچھ اضافی تبصرے بھی موصول ہوئے۔ تبصروں، او ایچ ڈی کی گذارشات اور اضافی تبصروں کا تجزیہ کیا گیا ہے اور حکومت کو سفارشات مرتب کرتے وقت مناسب طریقے سے اس پرغور کیا گیا ہے۔
نشریات کا شعبہ ابھرتے ہوئے سورج جیسا ایک شعبہ ہے ،جس میں ہندوستانی معیشت کی ترقی میں اپنی حصہ رسدی کرنے کی بڑی صلاحیت ہے۔ نشریاتی پالیسی کی تشکیل کے لیے، ماحصل سے متعلق سفارشات میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے دور میں، ملک میں نشریاتی شعبے کی منصوبہ بند ترقی اور نمو کے لیے وژن، مشن، اہداف اور حکمت عملی طے کی گئی ہے۔
پالیسی کا مقصد ،نشریات کے شعبے سے وابستہ متعلقہ فریقین کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے، صارفین کو سرمایہ کاری سے مؤثر انداز میں ایک عمیق اور افزودہ تجربہ فراہم کرنے کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کو تیزی سے اپنانے کے ساتھ شعبے کی ترقی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اہم متعلقہ فریقین کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے۔ ان میں مرکزی اور ریاستی حکومتیں، مقامی حکومتیں اور ایجنسیاں، ٹیلی ویژن اور ریڈیو براڈکاسٹر، او ٹی ٹی سروس فراہم کرنے والے، مواد تخلیق کرنے والے، تقسیم کار، سازوسامان کے مینوفیکچررز، اکیڈمیا، تحقیقی ادارے، اسٹارٹ اپس اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں سمیت صنعت شامل ہیں ۔
اتھارٹی نے قومی نشریاتی پالیسی-2024 کے لیے درج ذیل ویژن، مشن اور اہداف کی سفارش کی ہے۔
اولین مقصد
نشریاتی شعبے کی پائیدار ترقی کے لیے ایک مسابقتی، سستی اور ہر جگہ حیاتیاتی نظام کو فروغ دینا، صارفین کی متنوع ضروریات کو پورا کرنا جو معیاری مواد کی تخلیق میں سہولت فراہم کرتا ہے؛جمہوری اقدار اور ثقافتی تنوع کو فروغ دیتا ہے؛شمولیت اور خواندگی کو قابل بناتا ہے؛سرمایہ کاری کو راغب کرتا ہے، دانشورانہ املاک کی حفاظت کرتا ہے؛ لچکدار مقامی بنیادی ڈھانچے، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کو اپناتا ہے؛ روزگار پیدا کرتا ہے اور جدت طرازی اور تعاون کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھاتا ہے تاکہ ہندوستان کی نرم شبیہ کو مضبوط بنایا جا سکے اور عالمی سطح پر 'برانڈ انڈیا' کی پوزیشن حاصل کی جا سکے۔
مشن
ہندوستان کو نشریاتی شعبے میں ایک عالمی لیڈر بنانے کی کوشش میں، یہ پالیسی ،اگلے 5 سالوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ 10 سال کے لیے وسیع لائحہ عمل کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ قومی نشریاتی پالیسی-2024، درج ذیل مقاصدکو حاصل کرنے کا تصور کرتی ہے:
- پروپیلنگ گروتھ
- اعدادوشمار پر مبنی حکمرانی کے ذریعے ترقی پر مبنی پالیسیوں اور ضوابط کو فعال کر کے ایک مضبوط نشریاتی ماحولیاتی نظام کا قیام کرنا۔
- تحقیق و ترقی، ٹیکنالوجی کی جدت طرازی اور مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے والے ایک لچکدار، موافقت پذیر اور ٹیک چست بنیادی ڈھانچہ کی تخلیق میں معاونت کرنا ۔
- موافق کھیل کے میدان اور صحت مند مقابلے کی سہولت فراہم کرنا؛ کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینا اور سبھی تک نشریاتی خدمات کی رسائی کو قابل بنا کر، ہندوستان کو ٹیلی ویژن چینلوں کے لیے ایک 'اپ لنکنگ ہب' کے طور پر پوزیشن میں لا کر سرمایہ کاری کو راغب کرنا؛روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور مہارت کی ترقی کو فروغ دینا۔
. B مواد کو فروغ دینا
- ٹیلی ویژن، ریڈیو اور او ٹی ٹی نشریاتی خدمات کے لیے معیاری مواد کی تیاری اور تقسیم میں معاونت کرنا؛ ابھرتی ہوئی نشریاتی ٹیکنالوجیوں کی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے اور ہندوستان کو 'عالمی مواد کا مرکز' بنا کر، مقامی اور عالمی سطح پر ہندوستانی مواد کے پھیلاؤ کی حوصلہ افزائی کرنا۔
- مواد کی تخلیق کے لیے ہندوستان کو ایک ترجیحی منزل کے طور پر قائم کرنا۔
- عوام کو مطلع کرنے، تعلیم دینے اور تفریح فراہم کرنے کے لیے، پبلک سروس براڈکاسٹنگ میں معیاری مواد کی تیاری کو فعال کرنا۔
- فلموں، حرکت پذیری، بصری اثرات، گیمنگ، موسیقی اور جدید ترین پوسٹ پروڈکشن بنیادی ڈھانچہ کے ذریعے ہندوستانی مواد کی ترقی کو فروغ دینا اور سہولت فراہم کرنا۔
.C مفادات کا تحفظ
- غیرقانونی نقل تیار کرنے کا مقابلہ کرنا اور کاپی رائٹ کے تحفظ کے ذریعے مواد کے تخلیق کاروں اور دانشورانہ املاک کے حاملین کے حقوق کی حفاظت کرنا۔
- آگاہی کو یقینی بنا کر سماجی ذمہ داریوں کو پورا کرنا اور معاشرے کے تمام طبقات تک معلومات پھیلانے کے لیے انتظامات کو فعال کرنا؛ اور گرین براڈکاسٹنگ کے طریقوں اور قدرتی آفات کےانتظامیہ کی تیاری کے ذریعے ماحولیاتی ذمہ داریوں کی آگاہی کو یقینی بنانا ۔
مقاصد
اے۔ پروپیلنگ گروتھ: ایک مضبوط نشریاتی ماحولیاتی نظام کا قیام
- اعدادوشمار پر مبنی پالیسی فیصلوں کو فعال کرنے کے لیے مختلف کلیدی اقتصادی پیرامیٹرز کی بنیاد پر شعبے کی کارکردگی کی پیمائش کرنا۔
- غیراحاطہ شدہ گھرانوں تک ٹیلی ویژن نشریاتی خدمات تک رسائی اور پہنچ کو فعال کرنا۔
- غیراحاطہ شدہ علاقوں میں ریڈیو کوریج کو فعال کرنا۔
- تحقیق و ترقی کو فروغ دینااور نشریات کے شعبے میں آئی پی آر کو محفوظ بنانا
- مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا اور نئی ٹیکنالوجیوں کو اپنانا جس میں دیسی نشریاتی ٹکنالوجیاں اور آلات شامل ہیں
- افرادی قوت کو نئے دور کی مہارتیں فراہم کرنے کے لیے تربیت اور اعلیٰ ہنر کے ذریعے روزگار پیدا کرنا
- جدت پر مبنی اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرنا اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانا
- اقتصادی ترقی کے لیے سازگار پالیسیوں اور ضابطہ جاتی طریقوں کو فروغ دینا
- ہندوستان کو ٹیلی ویژن چینلز کا 'اپ لنکنگ ہب' بنانا
- ایک اعزازی نشریاتی ٹیکنالوجی کے طور پر ڈیجیٹل ٹیریسٹریل نشریات کا فائدہ اٹھانا
- مؤثر سامعین کی پیمائش اور درجہ بندی کا نظام قائم کرنا
.Bمواد کو فروغ دینا: عالمی سطح پر ہندوستانی مواد کی رسائی کی حوصلہ افزائی کرنا
- ہندوستان کو مواد کی تخلیق کے مرکز کے طور پر قائم کرنا
- پبلک سروس براڈکاسٹنگ کو مضبوط بنانا
- ڈیجیٹل ریڈیو براڈکاسٹنگ کے ذریعے مواد کے پھیلاؤ کو آسان بنانا
- او ٹی ٹی نشریاتی خدمات کے ذریعے ہندوستانی مواد کی ترقی اور پھیلاؤ میں مدد کرنا
- فلموں، حرکت پذیری، بصری اثرات، گیمنگ اور موسیقی کے ذریعے ہندوستانی مواد کی تیاری کی حمایت کرنا
. Cمفادات کا تحفظ: مواد تخلیق کرنے والے کے حقوق کا تحفظ اور معاشرے کے سماجی و ماحولیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے نشریاتی خدمات کا فائدہ اٹھانا
- کاپی رائٹ کے تحفظ کے ذریعے مواد کی حفاظت کو نافذ کرنا۔
- سماجی اور ماحولیاتی ذمہ داریوں پر توجہ دینا
- آفات کے دوران براڈکاسٹر کے کردار کو پہچانا
ہر مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، کئی حکمت عملیوں کی سفارش کی گئی ہے، جن کی تفصیلات ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب سفارشات میں موجود ہیں۔
کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب دیپک شرما، مشیر(بی اینڈ سی ایس) ، ٹرائی سے ای میل ID: advbcs-2@trai.gov.in یا ٹیلی فون نمبر +91-11-20907774 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
************
ش ح۔ ا ع ۔ م ص
(U:7630)
(Release ID: 2027089)
Visitor Counter : 82