وزارت اطلاعات ونشریات
رکاوٹوں کو توڑنا: 18ویں ایم آئی ایف ایف اسکرین فلمیں ہندوستانی اشاراتی زبان میں اور دیویانگ طلباء کے لیے آڈیو تفصیلات
Posted On:
19 JUN 2024 8:22PM by PIB Delhi
سنسکار دھام ودیالیہ اور وکٹوریہ میموریل اسکول فار دی بلائنڈ، ممبئی کے دیویانگ طلباء نے آج 18ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) میں ہندوستانی اشاراتی زبان میں تشریح کی گئی فلموں کی خصوصی نمائش کا لطف لیا۔ محفوظ کئے گئے پیکج میں’’لٹل کرشنا،‘‘’’دی کراس اوور‘‘اور’’جئے جگناتھ‘‘ کی قسطیں شامل ہیں، سبھی کی ترجمانی ہندوستانی اشاراتی زبان میں اور خصوصی آڈیو وضاحت کے ساتھ کی گئی ہے۔
خصوصی تقریب میں قابل ذکر شخصیات نے شرکت کی جن میں آلوک کیجریوال، انڈیا سائننگ ہینڈز کے بانی اور سی ای او شامل ہیں۔ برج کوٹھاری، آئی آئی ٹی دہلی میں فیکلٹی؛ ابراہم اتھپ، ٹونز میڈیا میں سینئر وی پی؛ میتھل دیویکا، رقاصہ اور محقق؛ پرتھول کمار، فیسٹیول کے ڈائریکٹر اور جوائنٹ سکریٹری، نشریات، وزارت اطلاعات و نشریات؛ اور سریراگ ایم، آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی، فلمز، وزارت اطلاعات و نشریات۔
سنسکار دھام ودیالیہ اور وکٹوریہ میموریل اسکول فار دی بلائنڈ کے 50 سےزیادہ طلباء نے خصوصی نمائش میں شرکت کی، جس میں دکھائی گئی فلموں پر زبردست ردعمل ظاہر کیا گیا۔
منتظمین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ، پہلی بار، پوری ایم آئی ایف ایف ٹیم کو ایم آئی ایف ایف 2024 میں شمولیت اور ہمدردی کے کلچر کو یقینی بنانے کے لیے حساس بنایا گیا ہے اور تربیت دی گئی ہے۔اس کے علاوہ، مقام کومعذور افراد کے لئے موافقانہ بنانے کے مقصد سے از سر نو تشکیل دیا گیا ہے،تاکہ وہ فیسٹیول میں فلموں سے پوری طرح لطف اندوز ہو سکیں ۔
انڈیا سائننگ ہینڈز کے بانی آلوک کیجریوال نے این ایف ڈی سی اور ایم آئی ایف ایف ٹیم کی طرف سے کی گئی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے موافقانہ ماحول پیدا کرنے اور دیویانگ افراد کے لیے ایم آئی ایف ایف میں فلمیں دیکھنے کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔
***********
ش ح ۔ اس - م ش
U. No.7610
(Release ID: 2026894)
Visitor Counter : 42