مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک نے، ریا ءمنی ٹرانسفر کے ساتھ مل کر، دیہی ہندوستان میں انوکھی ترسیلاتی زر کی  خدمات پیش کیں


آئی پی پی بی اور ریا ء، صارفین کو محفوظ، موثر اور آسان بین الاقوامی آمد جاتی رقم کی منتقلی کی خدمت فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی  سے استفادہ کرتے ہیں

Posted On: 19 JUN 2024 5:56PM by PIB Delhi

انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) نے ریاءمنی ٹرانسفر (ریاء) کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جو رقم کی منتقلی کی صنعت اور یورونیٹ ورلڈ وائڈ انٹرکونٹی نینٹل کے کاروباری طبقے میں عالمی رہنما ہے۔ اس تعاون سے حاصل کی جانے والی سہولت  سے ہندوستان بھر کے دور دراز علاقوں میں صارفین کو آسان اور کم لاگت پر مالی خدمات فراہم ہوں گی۔

ہندوستان کی 65 فیصد آبادی محدود مالیاتی ڈھانچے کے ساتھ دیہی علاقوں میں رہتی ہے۔ ان خاندانوں کو اپنی بین الاقوامی اندرون ملک ترسیلات زر کی رقم نکالنے کے لیے طویل فاصلہ طے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں اجرت کا نقصان ہوتا ہے، سفری اخراجات اٹھانا پڑتے ہیں اور وہ نقدی ٹرانزٹ یا گھر میں ذخیرہ کرنے کے خطرے سے بھی دوچار ہوجاتے ہیں ،کیونکہ انہیں پوری رقم نکالنی پڑتی ہے۔ آئی پی پی بی اور ریاء کی شراکت داری ،لوگوں کی ان کی دہلیز پر بینکنگ خدمات تک رسائی میں اضافہ کرے گی اور انہیں صرف اس حد تک رقم حاصل کرنے میں مدد کرے گی جس کی انہیں فوری ضرورت ہے۔ یہ امر  اس بات کو یقینی بنائے گا کہ وہ پہلے کی پریشانیوں اور خطرات سے بچ جائیں گے، اس طرح حقیقی معنوں میں مالی شمولیت کا تجربہ کریں گے، جس سے ان کے طویل مدتی اقتصادی ترقی تک رسائی ممکن ہو گی۔

اس شراکت داری کے ذریعے، انٹرنیشنلز انورڈ منی ٹرانسفر سروس، 25000 سے زیادہ پوسٹ آفس مقامات پر فوری طور پر دستیاب ہو جائے گی، جس کی پوسٹ آفسز کے ذریعے 100000 سے زیادہ مقامات تک رسائی متوقع ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے پوسٹل نیٹ ورک کے ذریعے، آئی پی پی بی کی رسائی اور ریاء  کے عالمی نیٹ ورک اور وسیع پروڈکٹ کی پیشکش کے ساتھ اپنی ساکھ  کو یکجا کرنے سے، ہندوستان بھر کے صارفین ایک تیز، آسان اور محفوظ وسیلے کی خدمت سے استفادہ کر سکیں گے چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔

جیسا کہ آئی پی پی بی کے ایم ڈی اور سی ای او  جناب آر ویسویشورن نے کہا کہ ’’دیہی ہندوستان ہماری قوم کا دل ہے اور بہت سے دیہی خاندانوں کے لیے، بیرون ملک سے ترسیلات زر وصول کرنا زندگی کی شہ رگ جیسا ہے جو تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور روزمرہ کے اخراجات کو سہارا دیتا ہے۔ آئی پی پی بی کے وسیع نیٹ ورک اور قابل اعتماد سروس کے ساتھ، ہم دیہی صارفین کے لیے بین الاقوامی باطنی رقم کی منتقلی کو زیادہ قابل رسائی، سستی اور قابل اعتماد بنا رہے ہیں۔ یہ خدمت ایک اہم خلا کو پُر کرتی ہے، جس سے خاندانوں اور برادریوں کو بیرون ملک اپنے پیاروں سے بغیر کسی رکاوٹ اور محفوظ طریقے سے رابطہ قائم کرنے کی اجازت ملتی ہے۔ یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہماری لگن کو واضح کرتا ہے کہ عالمی مالیاتی منظر نامے میں ہندوستان کا کوئی بھی گوشہ پیچھے نہ رہ جائے۔

اس کے علاوہ، آئی پی پی بی اور ریاء  ،موجودہ ٹکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، جیسے کہ صارفین کے لئے بائیو میٹرک تصدیق -کے وائی سی(اپنے صارف کو جانیں)   ہے، جس میں ترسیلات جمع کرنے کے لیے کسی بھی فزیکل آئی ڈی کو ظاہر کیے بغیر اور کاغذ کے بغیر رسید کے ساتھ ڈیجیٹل لین دین  اور منتقلی کے عمل کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔ دونوں ادارے ایک محفوظ، کاغذ کے بغیر سفر کے ذریعے ترسیلات زر وصول کرنے کے عمل کی راہ کو ہموار کرتے ہوئے، ضابطہ جاتی  اعلیٰ ترین معیارات کی تعمیل کو یقینی بنا کر اور حفاظتی اقدامات کو تقویت دے کر، صارفین کے تجربے کو بڑھا رہے ہیں۔

ریا منی ٹرانسفر  کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب شان فیلڈر  نے بتایا کہ ’’جب ایک گاہک رقم کی منتقلی فراہم کرنے والے کا انتخاب کرتا ہے، تو وہ اس کمپنی کو اپنی محنت سے کمائی گئی رقم سونپتے ہیں۔ دیہی برادریوں کے لیے، ان خدمات کا مطلب محفوظ اور آسان طریقے سے فنڈز حاصل کرنے کے قابل ہونے سے کہیں زیادہ ہے‘‘۔’’آئی پی پی بی  کے ساتھ ریا ءکی شراکت داری ، مختلف قسم کی دیہی برادریوں کو معاشی مواقع فراہم کرتی ہے جو ہم سب کی طرح روزمرہ کی زندگی کو بہتر بنانے کے موقع کے مستحق ہیں۔‘‘

ریاء  کے چیف آپریٹنگ آفیسرجناب انگیسیو ریڈ نے بھی کہا کہ ’’ریا ء اور آئی پی پی بی کے درمیان یہ شراکت داری،  ہمیں ہندوستان بھر میں اپنے صارفین کو اختراعی حل فراہم کرنے کے لیے،  اپنے مشترکہ وسائل سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دیتی ہے۔‘‘

یہ  شراکت داری، آئی پی پی بی اور ریا ء،دونوں کی خدمت کی عمدہ کارکردگی کے لیے مشترکہ عزم کو واضح کرتی ہے۔ ان کے نیٹ ورک کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اور ترسیلات زر کی صنعت میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے پہنچتی ہے۔ دونوں کمپنیوں کو یقین ہے کہ یہ تعاون تمام  متعلقہ فریقوں کے لیے اہم فوائد کا باعث بنے گا۔

انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کے بارے میں:

انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) ، وزارت مواصلات کے  تحت محکمہ ڈاک، 100 فیصد ایکویٹی کے ساتھ حکومت ہند کی ملکیت میں قائم کیا گیا ہے۔ آئی پی پی بی کا آغاز یکم  ستمبر 2018 کو کیا گیا تھا۔ یہ بینک ہندوستان میں عام آدمی کے لیے سب سے زیادہ قابل رسائی، سستی اور قابل اعتماد بینک بنانے کے وژن کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔ انڈیا پوسٹ پیمنٹس ، بینک کا بنیادی مقصد، بینکوں سے محروم اور کم بینک والے لوگوں کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنا اور 161000+ پوسٹ آفسز (143000 دیہی علاقوں میں) اور 190000+ پوسٹل ملازمین پر مشتمل پوسٹل نیٹ ورک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آخری میل تک پہنچنا ہے۔

آئی پی پی بی کم نقدی کی معیشت کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل انڈیا کے وژن میں تعاون کرنے کے تئیں  پرعزم ہے۔ ہندوستان تب ترقی کرے گا جب ہر شہری کو مالی طور پر محفوظ اور بااختیار بننے کا مساوی موقع ملے گا۔ ہمارا نصب العین سچ ہے – ہر گاہک اہم ہے، ہر لین دین اہم ہے اور ہر ڈپازٹ قیمتی ہے۔

ریا منی ٹرانسفر کے بارے میں:

ریا منی ٹرانسفر، یورونیٹ کا ایک کاروباری جزو (نیسڈیک: ای ای ایف ٹی)ہے جو  عالمی پیمانے پر تیز، محفوظ اور سستی رقم کی منتقلی سمیت جدید مالی خدمات فراہم کرتا ہے۔ دوسرے سب سے زیادہ وسیع کیش سیٹلمنٹ نیٹ ورک اور دنیا کے سب سے بڑے براہ راست بینک ڈپازٹ نیٹ ورک کے ساتھ، ریا  ء وہاں رقم دستیاب کرتا ہے  جہاں اس کی اہمیت ہوتی ہے۔

ڈیجیٹل اور فزیکل لین دین کے درمیان فرق کو ختم کرتے ہوئے، ریاء  کی اومنی چینل پروڈکٹس اور خدمات، کمپنی کی تیزی سے پھیلتی ہوئی متبادل عالمی پے آؤٹ صلاحیتوں کے ساتھ، صارفین کو بے مثال انتخاب فراہم کرتی ہیں، جن میں  ایجنٹس اور شراکت دار، ریئل ٹائم ادائیگیاں، گھر پر فراہمی کی خدمات، موبائل والٹس، اور کارڈ لیس اے ٹی ایم ادائیگی (خصوصی طور پر ریا ءکے ساتھ) شامل ہیں۔ ریاء کا عالمی بنیادی ڈھانچہ، جو ڈینڈیلیئن ریئل ٹائم سے چلتا ہے، سرحد پار ادائیگیوں کے نیٹ ورک کے ذریعے تقویت یافتہ ہے؛ صارفین اور شراکت داروں تک یکساں طور پر مالی رسائی کی سہولت فراہم کرتا ہے؛ مارکیٹ کے نئے مواقع وا  کر دنیا بھر میں اقتصادی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔ ریا ءروزمرہ کی بہتر زندگی کے لیے راہیں ہموار کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا ع۔ ن ا۔

U-7581



(Release ID: 2026673) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu