سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ   کل  ، پنڈت دین دیال اپادھیائے جسمانی معذوری (دیویانگجن) کے قومی ادارے  کا دورہ کریں گی

Posted On: 19 JUN 2024 1:58PM by PIB Delhi

ہندوستان کی صدر جمہوریہ  محترمہ دروپدی مرمو کل (20 جون 2024) ،  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کی وزارت کے تحت پنڈت دین دیال اپادھیائے قومی ادارہ برائے جسمانی معذوری (دیویانگجن) کا دورہ کریں گی ۔

پنڈت دین دیال اپادھیائے قومی ادارہ برائے جسمانی معذوری (دیویانگجن) کے دورے کے دوران ،  صدر جمہوریہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کے مجسمے پر گلدائرے نذر  کر کے  اپنے دورے کا آغاز کریں گی ۔  اس کے بعد وہ انسٹی ٹیوٹ کے میدان میں ایک پودا لگائے گی ۔  بعد ازیں صدر جمہوریہ پی اینڈ او ورکشاپ کا معائنہ کریں گی ۔  صدر جمہوریہ ،  کراس ڈس ایبلٹی ارلی انٹروینشن سینٹر (سی ڈی ای آئی سی) کا بھی دورہ کریں گے اور ان بچوں سے ملاقات کریں گے، جو یہاں زیر علاج ہیں اور ان کی صحت کی ترقی کے بارے میں تفصیلات حاصل کریں گی ۔

صدر جمہوریہ ، ایک ثقافتی پروگرام میں شرکت کریں گی ،  جو معذور (دیویانگجن) بچوں کی طرف سے پیش کیا جائے گا، جس میں ان کی صلاحیتوں اور کامیابیوں کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔  بعد ازاں صدر محترمہ دروپدی  مرمو ،  معذور (دیویانگجن) بچوں اور ادارے کے عملے سے خطاب کریں گی  ۔

*****

ش ح  ۔ ا ع- ت ح

U. No.7572


(Release ID: 2026552) Visitor Counter : 57