وزارت اطلاعات ونشریات
معروف سوئس اینیمیٹر جارجز شوزگیبل نے 18ویں ایم آئی ایف ایف میں ماسٹر کلاس کا انعقاد کیا
’’مجھے فلمیں بنانا اور تیارکرنا پسند ہے… مجھے نہیں معلوم کہ کیا کرنا ہے، سوائے اس کے کہ ایک فلم بنانا ہے‘‘: جارجز شوزگیبل
Posted On:
18 JUN 2024 5:40PM by PIB Delhi
سوئس اینیمیشن فلمساز جارجز شوزگیبل نے آج 18ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) میں ’’جارج شوزجیبل اپروچ ٹو اینیمیشن‘‘ کے عنوان سے ایک ماسٹر کلاس اجلاس کی صدارت کی۔ فلم کی نمائش کے موقع پر منعقدہ اس اجلاس میں شوزجیبل کے شاندار کیریئر اور انیمیشن میں ان کی منفرد تکنیکوں کی نمائش کی گئی۔
شوزجیبل ، جن کی 2004 کی پینٹ آن گلاس اینیمیٹڈ فلم "دی مین ود نو شیڈو" (ایل ’ ہومے سینس اومبرے) نے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے، وہ 50 سال سے زیادہ عرصے سے اینیمیشن صنعت میں ایک نمایاں شخصیت رہے ہیں۔ تعاملی اجلاس کے دوران، انہوں نے فلم سازی کے لیے اپنے لازوال جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ "مجھے فلمیں بنانا اور تیارکرنا پسند ہے… مجھے نہیں معلوم کہ کیا کرنا ہے، سوائے اس کے کہ فلم بنانا ہے۔"
ایک مشہور اینی میشن فلم ساز، دھونی دیسائی نے شوزجیبل کو سامعین سے متعارف کرایا، جس میں انہوں نےان کے کام میں آرٹ کی مختلف تحریکوں اور حقیقت پسندی کے گہرے اثرات کو اجاگر کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، شوزجیبل نے اپنے تخلیقی عمل کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کیا۔ اس نے انکشاف کیا کہ وہ ڈیجیٹل کیمرے کے ساتھ ساتھ، اپنے فریموں کے لیے ایکریلک پینٹنگ کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ البتہ انہوں نےواضح کیا کہ جدید اینی میشن آرٹسٹ مختلف ٹولز کا استعمال شروع کرچکے ہیں۔ انہوں نے دہائیوں میں حرکت پذیری کی تکنیک کے ارتقا کو تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ’’اس تکنیک کو سکھانا اب کارآمد نہیں ہے ‘‘ ۔ انہوں نے خشک پیسٹل کے اپنے کبھی کبھار استعمال کا بھی ذکر کیا۔
اپنے فلم سازی کے نقطہ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے، شوزجیبل نے وضاحت کی کہ ان کی زیادہ تر فلمیں مکالموں کے بجائے موسیقی کو پیش کرتی ہیں۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حرکت پذیری صرف منظر کشی کے ذریعے بہت کچھ پہنچا سکتی ہے،انہوں نے 25 فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے لوپس اور مدور کو استعمال کرنے کے اپنے طریقہ کار اور متحرک بصری بیانیہ تخلیق کرنے کے لیے، ہر 16 فریم میں پس منظر کو تبدیل کرنے کی تکنیک پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اپنی فلموں میں موسیقی کے اٹوٹ کردار پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ’’موسیقی اور منظر کشی کے درمیان تعلق بہت مضبوط ہے۔‘‘
سامعین کے ایک سوال کے جواب میں، شوزجیبل نے 1970 کی دہائی میں اپنا کیریئر شروع کرنے کے بعد سے اینیمیشن صنعت میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی غور کیا۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ ماضی میں اینیمیشن شارٹس کے زیادہ مواقع تھے ،لیکن انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اب بہت سے فلمساز اینی میشن فیچر فلمیں بنا رہے ہیں۔
ماسٹر کلاس نے شرکا کو اینیمیشن کی دنیا کی سب سے قابل احترام شخصیات میں سے ایک سے سیکھنے کا ایک نادر موقع فراہم کیا، جس میں اینیمیشن کے فن اور دستکاری کے بارے میں قیمتی بصیرتیں پیش کی گئیں۔
************
ش ح۔ ا ع ۔ م ص
(U:7537)
(Release ID: 2026261)
Visitor Counter : 40