سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

 این ایچ  اے آئی ’ میاواکی‘ کی شجرکاری  کے ساتھ قومی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ سبز احاطہ کو بڑھائے گی

Posted On: 18 JUN 2024 3:42PM by PIB Delhi

قومی شاہراہوں پر سبز احاطہ کے ساتھ سیر کرنے کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، این ایچ  اے آئی مختلف مقامات پر قومی شاہراہوں سے متصل زمینوں پر ’میاواکی‘ کے پودے لگانے کے لیے ایک منفرد پہل کرے گا۔ میاواکی پودے لگانے کے لیے دہلی-این سی آر میں اور اس کے آس پاس کے مختلف مقامات پر 53 ایکڑ سے زیادہ کی کل اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

قومی شاہراہوں کے ساتھ میاواکی شجرکاری کی ترقی کے لیے تجویز کردہ کچھ مقامات میں دوارکا ایکسپریس وے کے ہریانہ سیکشن کے ساتھ 4.7 ایکڑ اراضی، دہلی-ممبئی ایکسپریس وے کے دہلی - وڈودرا سیکشن پر سوہنا کے قریب 4.1 ایکڑ، چابری اور کھرکرا میں تقریباً 5 ایکڑ، ہریانہ میں امبالا کے این ایچ – 152ڈی  کوٹ پٹلی کوریڈور پر انٹر چینجز، این ایچ -709بی پر شاملی بائی پاس پر 12 ایکڑ سے زیادہ، غازی آباد کے قریب ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر دوہائی انٹرچینج پر 9.2 ایکڑ اور اتر پردیش میں این ایچ-34 کے میرٹھ-نجیب آباد سیکشن کے قریب 5.6 ایکڑ اراضی شامل ہے۔

منتخب جگہوں پر زمینی تیاری کا پہلے ہی آغاز ہوچکا ہے اور آئندہ مانسون کے موسم میں شجرکاری کا کام اگست 2024 کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔

میاواکی پودے لگانا، جسے میاواکی طریقہ بھی کہا جاتا ہے، ماحولیاتی بحالی اور جنگلات کی ترقی کے لیے ایک منفرد جاپانی طریقہ ہے۔ اس طریقہ کار کا مقصد مختصر وقت میں گھنے، مقامی اور حیاتیاتی متنوع جنگلات بنانا ہے۔ یہ جنگلات زیر زمین پانی کو برقرار رکھتے ہیں اور زمینی پانی کی پٹی کو ری چارج کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس طریقہ سے، درخت دس گنا تیزی سے بڑھتے ہیں اور یہ پودے، آواز اور دھول کے لئے رکاوٹ کا کام کرتے ہیں۔ میاوکی شجرکاری کے طریقہ کار کے کامیاب نفاذ کے لیے، مقامی آب و ہوا اور مٹی کے حالات میں زندہ رہنے والے پودوں کی ،مقامی انواع کی شجرکاری پر توجہ دی جائے گی۔

میاواکی جنگلات کی ترقی ،ایک لچکدار ماحولیاتی نظام کی تخلیق میں حصہ رسدی کرے گی، جس سے ماحولیات اور مقامی کمیونٹی، دونوں کو بہت سے فوائد حاصل ہوں گے۔ اس کے متعدد طویل مدتی فوائد بھی ہوں گے، جن میں انتہائی چھوٹے پیمانہ پر ماحولیاتی صورتحال میں  بہتری، جیسے ہوا اور مٹی کے معیار میں بہتری، شامل ہے۔ یہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، سبز غلاف کی تیز رفتار نشوونما، کاربن کے موثر جذب، مٹی کی بحالی اور مقامی نباتات اور حیوانات کے لیے رہائش گاہ کی تخلیق میں بھی مدد کرے گا۔ دہلی/این سی آر میں میاواکی پودے لگانے کی کامیابی کی بنیاد پر، اسی طرز کو پورے ملک میں اپنایا جائے گا۔

میاواکی طریقہ کا استعمال کرتے ہوئے، گرین کور میں اضافہ، نہ صرف قومی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ رہنے والے شہریوں کی مجموعی صحت اور بہبود کو بڑھانے میں مدد کرے گا، بلکہ این سی آر میں قومی شاہراہوں پر سفر کرنے کی خوبصورتی اور خوشی میں بھی اضافہ کرے گا۔

 

************

ش ح۔ ا ع ۔ م  ص

 (U:7529)



(Release ID: 2026181) Visitor Counter : 28