وزارت اطلاعات ونشریات

اٹھارہویں  ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) فلم سازی میں طلباء کی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کی نمائش  پیش کرتا ہے


ایم آئی ایف ایف ملک بھر سے ایف ٹی آئی آئی، ایس آر ایف ٹی آئی اور دیگرسمیت فلم کے مختلف فلم اسکولوں  کی چالیس سے زیادہ طلباء کی فلموں کو دکھائے گا

بیبلسبرگ فلم اسکول کے طلبا کی بہترین فلمیں ایم آئی ایف ایف میں دکھائی جا رہی ہیں

Posted On: 18 JUN 2024 2:56PM by PIB Delhi

ممبئی، 18 جون 2024

 

اٹھارہویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف)نے طالب علم فلم سازوں کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے تاکہ  فلم کے ماہریں اور شائقین کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنےکا موقع فراہم ہوسکے۔ اس سال، 40 سے زیادہ شارٹ فلمیں نمائش کے لیے منتخب کی گئی ہیں، جو ہندوستان بھر کے مختلف فلم اسکولوں کے حالیہ کامیاب ترین طالب علم پروجیکٹس کے  ساتھ ساتھ این ایف ڈی سی ہوم پروڈکشنز کا انتخاب اور جرمنی کے کونراڈ وولف فلم یونیورسٹی آف بیبلسبرگ کی طرف سے ایک خصوصی طالب علم فلم پیکج کی نمائندگی کرتی ہیں۔ یہ فلمیں اینیمیشن، فکشن اور دستاویزی فلموں  سمیت مختلف انواع پر محیط ہیں۔

طالب علم کے فلم پیکیج میں فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا(ایف ٹی آئی آئی) ، ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ (ایس آر ایف ٹی آئی) وِسلنگ ووڈس، ویژول سائنس اینڈ آرٹس  کی کے آر نارائنن نیشنل انسٹی ٹیوٹ،ایم جی آر ٹی وی انسٹی ٹیوٹ، اورویل فلم انسٹی ٹیوٹ، ڈی ایل سی ایس یو پی وی اے روہتک اور این آئی ڈی احمد آباد فلم اداروں جیسے پروجیکٹ شامل ہیں۔

ایف ٹی آئی آئی کی طالب علم پراجیکٹ فلموں میں شامل ہیں:

پوچھما (مراٹھی) - وویک الکاکی ہدایت میں بنی ایک مختصر افسانہ (2022)

وائیڈ اینڈ دی بلیوز (انگریزی اور ملیالم) - ایک دستاویزی فلم جس کی ہدایت کاری سیسیرا انیل سی کے نے کی ہے۔(2023)

لوسٹ ان ٹیلی پورٹیشن (ہندی) - ایک مختصر افسانہ جس کی ہدایت کاری تنمے جیمنی نے کی ہے۔ (2023)

خلتی کے ورتی کے (مراٹھی) – ادھیپ داس کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ایک دستاویزی فلم (2023)

گوٹھو (کونکنی) - ایک دستاویزی فلم جس کی ہدایت کاری سائیناتھ اسکائیکر نے کی ہے (2023)

فلاورنگ مین (ہندی) - سومیا جیت گھوش دستیدار کی طرف سے ہدایت کردہ ایک مختصر افسانہ (2023)

ڈمپ یارڈ (مراٹھی) - نکھل شندے کی طرف سے ہدایت کردہ ایک مختصر افسانہ (2023)

چمپارن مٹن (ہندی اور وجیکا) - رنجن کمار کے ذریعہ ہدایت کردہ ایک مختصر افسانہ (2023)

(13  ٹی ڈبلیو آر  ہندی اور مراٹھی) – ایک مختصر افسانہ جس کی ہدایت کاری پرشانت مورے  نے کی ہے۔

ایس آر ایف ٹی آئی کے طلباء کے منصوبوں میں شامل ہیں:

نیور سے ڈائی (انگریزی) - دیا گمبھیر کی دستاویزی فلم

اپار (ہندی) – ابیسن یمنم کا مختصر افسانہ

ڈی گریڈ سے اے گریڈ تک (ہندی-ماگھی - انیکیت کمار کا مختصر افسانہ

گل موہر (مراٹھی، ہندی، انگریزی) – ڈگ وجے اندھوریکر کا مختصر افسانہ

پروٹو (انگریزی) - سوون دتہ کی طرف سے تیار کردہ  اینیمیشن فلم

 

اورویل فلم انسٹی ٹیوٹ کے  طلبا کے پروجیکٹس یہ ہیں۔

مانڈوی کی مالم (ہندی) - نکول جین کی مختصر دستاویزی فلم

ایچیلون تھریڈز – اچھن پھولرے کی دستاویزی فلم

سکیاڈ: دی ایکولوجیکل باڈی: شلپیکا بوردولوئی کی ایک مختصر دستاویزی فلم

وہسلینگ بوٹ کے طلبا کےپروجیکٹس میں شامل ہیں:

 

نوہا (ہندی اور گڑھوالی) – پرتھم کھرانہ کا ایک مختصر افسانہ

ایک اور بات (ہندی) - وامیکا سچر کا مختصر افسانہ

 

کے آر این این اے وی اے ایس اے  کے طلبا کےپروجیکٹس :

 

پردہ (ملیالم) - لیا چندرلیکھا کا مختصر افسانہ

دی چوزنگ - تھیرانجیڈوپو (ملیالم) - جیو بیبی کا مختصر افسانہ

پیٹرنز (ملیالم) – راج گووند وی کا مختصر افسانہ

 

ایم جی آر فلم اینڈ ٹی وی انسٹی ٹیوٹ سے طلباء کے فلمی پروجیکٹس:

 

شارٹ ٹیل (تمل) - ایم جی دھنوش وردھنن کا مختصر افسانہ۔

تھری پیس لائٹ (تمل) – ٹام جوز کا مختصر افسانہ

دی فائنل کٹ (تامل) – دھنوش راج کی مختصر فلم

این آئی ڈی احمد آباد سے طالب علم کے فلم پروجیکٹس:

 

دریا (مراٹھی) – سنجو کڈو کا ڈرامہ

گھنٹی (ہندی، سندھی، گجراتی) - ارمیکا وادھوا کا مختصر افسانہ۔

نیشنل فلمز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے تیار کی جانے والی طلباء کی فلمیں 18ویں ایم آئی ایف ایف  میں دکھائی جائیں گی:جو حسب ذیل ہیں

 

عالم (انگریزی) –  ایس آر ایف ٹی آئی اسٹوڈینٹس  آلوک کمار کا مختصر افسانہ

انکورن (انگریزی) - ہدایت کار جوڑی کبیر نائک اور نیل چمپانیری کا مختصر افسانہ

لا میر (انگریزی) – ایس آر ایف ٹی آئی کے طالب علم اریجیت پال کا مختصر افسانہ

اودھ (انگریزی) –ایف ٹی آئی آئی کے طالب علم اکھل لوٹلیکر کا مختصر افسانہ

بروا (انگریزی) – جے این یو کے سابق طالب علم اور ایس آر ایف ٹی آئی کے طالب علم نکھلیش مشرا کا مختصر افسانہ۔

فلم یونیورسیٹیٹ بیبلسبرگ کونراڈ وولف سے آنے والی ان کی فلمیں اس سے قبل دنیا بھر کے مختلف فلمی میلوں میں جگہ بنا چکی ہیں اور ایوارڈز اور تعریفیں حاصل کر چکی ہیں۔ فلم یونیورسٹی کی طرف سے تیار کی گئی ان میں سے کچھ فلمیں جرمن ٹی وی کے تعاون سے یا معاون  پروڈکشن کے طور پر تیار کی گئی  تھیں۔ بابلزبرگ پیکیج، جو 18ویں ایم آئی ایف ایف میں پہلے دن سے دکھایا جا رہا ہے، میں شامل ہیں:

 

ایش ویڈنیسڈے (پرتگیزی): ہدایتکار جواؤ پراڈو اور باربرا سانٹوس کا مختصر افسانہ

پرزنر آؤٹ سائیڈ : ایگور میدویدیف کی اینیمیشن فلم اور این کیتھرین سیمن نے  تیار کی۔

وائبریشن (جرمن): کیڈینزا ژاؤ کی دستاویزی فلم،

ماسکرفون انگریزی جونس ریمیر کی اینیمیشن فلم اور جوہانس شوبرٹ نے  تیار کی۔

دی ٹیسٹر (انگریزی، رومانیہ): صوفیہ بیرینڈ کا مختصر افسانہ

پرائمیٹو ٹائمز (چینی): ہاؤ یو کی اینیمیشن فلم جسے این کیتھرین سیمن کی طرف سے تیار کیا گیا ہے

اسپاٹ زینن: ارن لیانڈر بوڈویمس کی انیمشین فلم

اسٹینڈ اسکن (انگریزی): ہدایت کار ایڈم گراف اور مینڈی پیٹریٹ کا مختصر افسانہ

ایسپن، دی اوہ سو ٹیریبل (جرمن): اینیمیشن ، ایڈرین ڈول ی انیمیشن فلم جسے لوکاس کول نے بنایا

ان اینڈ آؤٹ (جرمن): جان اوکے جینس مختصر افسانہ

کریزی بلڈ (جرمن، ترکی): ہدایت کار کین تانیول کا مختصر افسانہ

کرسٹ (جرمن): جینس کیون جارج کا مختصر افسانہ۔

*****

ش ح۔ ح ا۔ ج

UNO-7525



(Release ID: 2026160) Visitor Counter : 22