وزارت اطلاعات ونشریات

اٹھارویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ’’ مستقبل کے 75  خلاقانہ اذہان‘‘ میں  سے ابھرتے ہوئے نوجوان اورباصلاحیت افراد زینت بنیں گے


چوّن ویں  بین الاقوامی فلم فیسٹول آف انڈیا (افّی )کی بہترین سی ایم او ٹی فلم ’او ڈی ایچ‘ ایم آئی ایف ایف میں دکھائی جائے گی

Posted On: 18 JUN 2024 1:17PM by PIB Delhi

ممبئی، 18 جون 2024

باوقار بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (افّی) کی  ایک  خصوصی کشش  ہونے  سے لے کر ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) میں اسکرینوں کی زینت بننے تک،  ملک کے ہونہار  نوجوان  باصلاحیت افراد نے ’’ مستقبل کے 75  خلاقانہ اذہان‘‘  (سی ایم او ٹی) کا جشن منایا ہے اور فنکارانہ عمدگی  کا ایک متاثر کن سفر طے کیا ہے۔

ایم آئی ایف ایف کے 18 ویں ایڈیشن میں ان خواہش مند نوجوان فلم سازوں کی کچھ دلکش فلمیں پیش کی جائیں گی جن میں گوا  کے  54 ویں افّی میں بہترین سی ایم او ٹی فلم کا فاتح ’او ڈی ایچ‘ بھی شامل ہے۔

ایم آئی ایف ایف میں نمائش کے لیے 75 سی ایم او ٹی  کی فلموں کی فہرست

عالم

عالم پچھتاوے سے بھرے ایک شخص کی داستان ہے، جو فطرت کی پرواہ نہیں کرتا۔ جلد ہی، درخت، ہوا، پانی اور گرج جیسے تمام عناصر اس کا سامنا کرتے ہیں اور اسے یہ احساس دلاتے ہیں کہ اس کا رویہ  نہ صرف فطرت پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ اس کے آس پاس کے لوگ بھی اثر انداز ہوتا ہے۔

لا میر

ایک منقسم  اور الگ الگ خطوں میں بٹی ہوئی دنیا میان سرکردہ اور معمر سائنس داں جکارتہ اس امید و بیم  کے ساتھ پانی کی قلت سے جدو جہد کرتا ہے کہ جب اس کے روبرو ایک ایسا بے رحم گروپ آجاتا ہےجو اس کے آخری صاف پانی کے وسیلے کے لئے خطرہ بن جاتا ہے۔ ایک جانکاہ  مقابلہ ہوتا ہے، ایک غیر متوقع دوست سامنے آتا ہے، عقیدت کی بحالی کے لئے ایک پورا آزمائشی سفر شروع ہوتا ہے  اور یہ ایک ویرانے پیش منظر میں ہوتا ہے۔ یہ چالس  ٹرینٹ  کے نغمے پر مبنی ہوتا ہے۔

او ڈی ایچ

فلم کی کہانی ایک مقامی ماہی گیر کی حالت زار پر مبنی ہے جسے ساحل سمندر پر اپنی کشتی کھڑی کرنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ملتی اور وہ اپنی کشتی کو شہر میں لے جانے کا سہارا لیتا ہے۔

بِروا

اس فلم میں ایک ایسے زہریلے رشتے کو نمایا گیا ہے جو ٹوٹنے کے دہانے پر ہے جو انسان اور فطرت کے درمیان بگڑتے تعلقات کا آئینہ دار ہے۔ لیکن کیااس سے نکلنے کا  کوئی راستہ ہے؟

انکورن

یہ فلم فطرت پر انسانی انواع کی ہیرا پھیری کے نتیجے میں زہریلی ہوا کی وجہ سے ہونے والے اثرات کو  پیش کرتی ہے۔ یہ فلم ایک چھوٹی بچی اور اس کے بہتر مستقبل کی امیدوں کے بارے میں ہے۔

’’ مستقبل کے 75  خلاقانہ اذہان‘‘  کے بارے میں

’’ مستقبل کے 75  خلاقانہ اذہان‘‘  حکومت ہند کی اطلاعات و نشریات کی وزارت کا ایک نیا اقدام ہے، جس میں ملک بھر سے نوجوان سنیما کی صلاحیتوں کی شناخت، پرورش اور نمائش کی جاتی ہے۔ صلاحیت کو فروغ دینے  کے اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر، شرکاء کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر فلم سازی میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اسے 2021 میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افّی) کے 52 ویں ایڈیشن میں آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن کی یاد میں شروع کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے، افّی کے موقع پر تین کامیاب ایڈیشن ہو چکے ہیں، جس میں 225 سابق طلباء کا  ایک ٹیلنٹ پول بنایا گیا ہے۔

ہر سال، تجربہ کار فلم سازوں، یا فلم سازی اور متعلقہ فنون میں گہری دلچسپی رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ نئے آنے والوں سے ملک بھر سے ہزاروں درخواستیں درج ذیل زمروں: ڈائریکشن، اسکرپٹ رائٹنگ، سینماٹوگرافی، اداکاری، ایڈیٹنگ، پلے بیک سنگنگ ، میوزک کمپوزیشن، کاسٹیوم اور میک اپ، آرٹ ڈیزائن، اور اینیمیشن، بصری اثرات (وی ایف ایکس) ، آرگومینٹیڈ ریالٹی (اے آر) اور ورچوئل ریالٹی (وی آر) میں موصول ہوتی ہیں ۔

ہندوستان بھر سے 75 نوجوان تخلیقی باصلاحیت افراد بھی ’فلم چیلنج‘ میں حصہ لیتے ہیں، جس کے لیے انہیں افّی میں 48 گھنٹوں میں ایک مختصر فلم بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس نے پچھلے تین ایڈیشنوں میں نوجوان با صلاحیت تخلیقی افراد کے ذریعہ اختراعی اور کہانی سنانے کی صلاحیت کے متحرک جشن کا مشاہدہ کیا ہے۔

افّی- 54 میں ایک سی ایم او ٹی ٹیلنٹ کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا تاکہ شرکاء کو ہندوستان کے میڈیا اور تفریحی شعبے کی سرکردہ کمپنیوں بشمول پروڈکشن ہاؤسز، اے وی جی سی  کمپنیوں اور اسٹوڈیوز کے نمائندوں سے بات چیت کرنے کی اجازت دی جائے۔ اس بھرتی مہم میں، شرکاء کو اپنے خیالات پیش کرنے اور فلمی صنعت کے معروف پیشہ ور افراد کے سامنے اپنے سابقہ ​​کام پیش کرنے کا منفرد موقع ملا۔ اس کے علاوہ نوجوان ہنرمندوں کو خصوصی طور پر تیار کردہ ماسٹرکلاسز، گفتگو کے اجلاس اور اوپن فورم  مباحثےمیں فلم صنعت کے ماہرین کے ساتھ شرکت کرنے اور ان سے بات چیت کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ح ا۔ن ا۔

U- 7520



(Release ID: 2026093) Visitor Counter : 23