وزارت اطلاعات ونشریات

دستاویزی فلم ’ مائی مرکری‘ کی  ایم آئی ایف ایف 2024 میں نمائش، مرکری آئی لینڈ سے متعلق تحفظاتی کھوج


’’فلم میں جو کچھ دکھایا گیا ہے، وہ سب سچ ہے‘‘:ڈائرکٹر جول چسلیٹ

Posted On: 17 JUN 2024 9:04AM by PIB Delhi

دستاویزی فلموں ، مختصر فکشن اور اینی میشن فلموں کے لئے ممبئی انٹر نیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) کے اٹھارہویں پروگرام میں آج دستاویزی فلم ’’ مائی مرکری‘‘ کی بگ اسکرین انٹر نیشنل پریمیئر میں نمائش کی گئی۔ اس کی ڈائرکٹر جول چسلیٹ ہیں۔ فلم میں ان کے بھائی  ویز چسلیٹ کی ذاتی اور آزمائشوں سے بھری زندگی کے سفر کو پیش کیا گیا ہے، جو جنوبی افریقہ میں نامیبیا کے ساحل سے دور مرکری جزیرے کے واحد تحفظاتی کارکن ہیں۔

چسلیٹ نے کہا کہ آئی لینڈ پر رہنے کے لئے ایک خاص قسم کی شخصیت ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دنیا کی آوازوں اور بھیڑ بھاڑ سے فرار حاصل کرنے کی اپنے بھائی کی خواہش پر روشنی ڈالی۔ 104 منٹ کی یہ دستاویزی فلم ویز چسلیٹ کی غیر معمولی زندگی اور مرکزی آئی لینڈ کے تحفظ کی ان کی کوششوں کو پیش کرتی ہے، جہاں سمندری چڑیاں اور مچھلیاں ہی ان کی واحد ساتھی ہیں۔ اس جزیرے کے تحفظ کے لئے ان کی زندگی قربانیوں، اور انسان اور فطرت کے درمیان مضبوط بندھن کی علامت ہے۔ فلم میں نایاب ہوتی سمندری چڑیوں کی قسموں اور دیگر جنگلاتی زندگی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

ایم آئی ایف ایف کا اٹھارواں ایڈیشن 15 جون سے 21 جون 2024 تک ممبئی کے پیڈر روڈ پر نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کا رپوریشن- فلم ڈویژن کے احاطے میں ہو رہا ہے۔

چیسلیٹ نے مائی مرکری کو ایک ماحولیاتی فلم قرار دیا، جس میں انسان کی پیچیدہ نفسیات اور قدرت کے ساتھ اس کے دلچسپ رشتے کو دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک آئی لینڈ انتہائی آزمائشوں سے بھری جگہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں جو کچھ دکھایا گیا ہے، وہ سب سچ ہے۔ صرف چند جگہوں پر لا پتہ فوٹیج کو درست کیاگیا ہے۔

’’آئی لینڈ آف مرکزی‘‘ کو ایک روحانی مقام کی حیثیت سے روشناس کرایا گیا ہے، جو اس شخص کی کوششوں سے ایک جنت میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ فلم کا عنوان ’’مائی مرکزی‘‘ جزیرے سے ان کی اس اٹوٹ محبت کا عکاس ہے۔

 

چسلیٹ نے ماحولیاتی توازن میں انسانوں اور غیر انسان  مخلوق کے درمیان پیچیدہ رشتوں کو اجاگر کیا ہے اور سمندری چڑیوں کی تعداد میں کمی اور سیل مچھلیوں کی تعدا د میں اضافے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضرورت سے زیادہ ماہی گیری اس کی ایک بڑی وجہ ہے۔ فلم میں ماحولیاتی معاملات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے اور لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سطحی بنیادی مفادات سے بلند ہو کر سوچیں۔

اس فلم کے حساس موضوع کو دیکھتے ہوئے چسلیٹ نے صنعت کی جانب سے معاملے کو سنسنی کا رنگ دینے کی بات کی اور کہا کہ اس فلم کا مرکزی کردار چونکہ میرا بھائی ہے، اس لئے میں نے بہت سوچ سمجھ کر قدم اٹھایا ہے۔

’’مائی مرکری‘‘ کے فوٹو گرافی کے ڈائرکٹر لیوڈ روس نے سیل سے نمٹنے کے لئے مرکزی کردار کے طریقوں کی وجہ سے فلم کی متنازعہ نوعیت پر بات کی۔ اس کے باجود وزارت کے تحفظ سے متعلق کمیونٹی نے فلم کی پرزور حمایت کی ہے۔ روس نے جزیرے پر فلم کی عکس بندی کی راہ میں پیش آئی دشواریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جزیرے تک پہنچنا انتہائی مشکل تھا، کیونکہ وہ ساحل میں سے صرف چٹانوں سے گھرا ہوا ہے۔

مائی مرکری ایک ایسی دستاویزی فلم ہے، جو انسانوں کو سوچنے پر مجبور کر دے گی اور اس میں صرف کلیدی تحفظاتی معاملے ہی پیش نہیں کئے گئے ہیں، بلکہ قدرت کے ساتھ انسان کے دلچسپ تعلق کو بھی چابکدستی کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2025853) Visitor Counter : 28