وزارت اطلاعات ونشریات

ایم آئی ایف ایف نے خصوصی غیر مسابقتی پیکج کے ساتھ بھارت کی جنگلی حیات کو نمایاں کیا


خصوصی وائلڈ لائف پیکج خوبصورتی، چنوتیوں  اور فوری تحفظ کی ضرورتوں کو اجاگر کرتا ہے

Posted On: 16 JUN 2024 1:59PM by PIB Delhi

 ممبئی، 16 جون 2024

بھارت، جو کہ ایک غیر معمولی حیاتیاتی تنوع کی حامل سرزمین ہے، جنگلی جانوروں کی متعدد اقسام اور ایکو نظام کا گھر ہے۔ برف سے ڈھکے ہمالیائی پہاڑوں سے لے کر سرسبز مغربی گھاٹوں تک،  بھارت کا متنوع منظر نامہ شیر، ہاتھ، گینڈے، تیندوے، اور پرندوں کی مختلف اقسام سمیت   متعدد مخلوقات کے لیے رہائش فراہم کرتے ہیں۔

ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) کا 18 واں ایڈیشن غیر مسابقتی سیکشن میں جنگلی حیات کی کہانیوں پر خصوصی طور پر تیار کردہ پیکیج پیش کرتے ہوئے جنگلی حیات کے ساتھ ہندوستان کے گہرے تعلق کا جشن منا رہا ہے۔ دستاویزی فلموں کا یہ خصوصی مجموعہ مختلف انواع کی خوبصورتی، چنوتیوں اور فوری تحفظ کی ضرورتوں کو اجاگر کرتا ہے۔

یہ دستاویزی فلمیں اپنے ہدایت کاروں کے ساتھ ایسی داستانیں پیش کرتی ہیں جو دلکش اور تعلیمی دونوں طرح کی ہوتی ہیں، جس کا مقصد سامعین کو ماحولیات کے لیے اقدامات کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ آئیے وائلڈ لائف پیکیج کے تحت پیش کی جانے والی دستاویزی فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں: 

ونگس آف ہمالیاز

موسمیاتی شعور کے عہد میں، "ونگز آف ہمالیاز" ایک سنسنی خیز مہم جوئی پر مبنی ایک اہم دستاویزی فلم ہے جو عالمی سطح پر خطرے سے دوچار داڑھی والے گدھ کی دلچسپ دنیا کو پیش کرتی ۔ یہ فلم نیپالی ماہر حیاتیات ڈاکٹر تلسی سوبیدی اور ان کے شاگرد سندیش کے بارے میں بتاتی ہے جو ان پرندوں کے مستقبل کے تحفظ کے لیے بدلتی ہوئی آب و ہوا کی چنوتیوں کا بہادری سے سامنا کرتے ہیں۔ 31 منٹ پر مشتمل یہ دستاویزی فلم انگریزی زبان میں ہے اور اس کا مقصد مزید پائیدار طور پر فطرت کے ساتھ ہم آہنگی قائم کرکے زندگی بسر کرنے اور اس سلسلے میں اقدامات  کرنے کے لیے دنیا بھر کے ناظرین  کو ترغیب فراہم کرانا ہے۔

اسکریننگ کی تاریخ، وقت اور مقام: 20 جون 2024، شام 8:30 بجے، جے بی ہال میں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/16-6-3-1HRTO.jpg

ڈائرکٹروں کے بارے میں:

وائلڈ لائف فلم ساز کرن گھڈگے نے متعدد دستاویزی فلمیں بنائی ہیں جو ہندوستان میں اور بین الاقوامی سطح پر تحفظ کی کوششوں کو اجاگر کرتی ہیں۔ کرن بھی لیکچرز اور تحریروں کے ذریعے فطرت کی وکالت کرتی ہیں، پائیدار سیاحت اور تحفظ کو فروغ دیتے ہیں۔

منیر ویرانی ایک کنزرویشن بائیولوجسٹ، فوٹوگرافر، فلم ساز اور مصنف ہیں جن کے پاس کنزرویشن پروجیکٹ کے ڈیزائن، عملدرآمد، انتظام اور نشریات میں 20 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ 

ہوم کمنگ: دی ایڈوینچرس آف اے گرین سی ٹرٹل

"ہوم کمنگ" ایک تجسس پیدا کرنے والے ایڈونچر پر سبز کچھوے کی زندگی کے سفر کو دکھانے والی فلم ہے۔ 30 سال کے عرصے میں، پڈلز دور دراز کے ساحل پر جنم لینے سے لے کر سمندر تک  کا سفر کرتی ہے، اس دوران وہ رینگنے والے خطرناک جانوروں سے بچتے ہوئے، اپنی پہلی تیراکی کا تجربہ کرتی ہے، اور آخر کار سمندر کے وسیع و عریض علاقے میں آباد ہوتی ہے۔ تاہم، ان برسوں کے دوران، اس پانی کی آلودگی کی وجہ سے، جس سے اس کی نسل کے وجود کو خطرہ لاحق تھا ، پڈلز کو اپنے گھر واپسی کا راستہ تلاش کرنے میں چنوتیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں وہ پیدا ہوئی تھی۔

اسکریننگ کی تاریخ، وقت اور مقام: 18 جون 2024، شام 6:45 بجے ، جے بی ہال میں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/16-6-3-20BCK.jpg

ڈائرکٹر کے بارے میں:

اموگھاورشا جے ایس ایک بھارتی فلم ساز اور وائلڈ لائف فوٹوگرافر ہیں۔ 2021 میں، انہوں نے اپنی فلم ’’وائلڈ کرناٹک‘‘ کے لیے بیسٹ ایکسپلوریشن/ وائس اووَر فلم کے زمرے میں 67واں نیشنل فلم ایوارڈ جیتا تھا۔اس فلم کی کہانی سر ڈیوڈ بورو کے ذریعہ بیان کی گئی تھی۔

بلڈ لائن

"بلڈ لائن" فلم مادھوری یا ٹائیگر (ٹی 10) کی کہانی بیان کرتی ہے، جو کہ تاڈوبہ اندھاری ٹائیگر ریزرو کی ایک مادہ ٹائیگر ہے۔ یہ کہانی ہمیں انڈیا کے ٹائیگر کیپٹل کے مرکز میں وسطی بھارت کے جنگلات میں لے جاتی ہے۔ حالیہ برسوں میں، متعدد رپورٹیں وسطی بھارت میں ٹائیگروں کی آبادی میں اضافے کے رجحان کی نشاندہی کرتی ہیں، لیکن بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ہی سکڑتی ہوئی زمین کا مسئلہ بھی درپیش ہے۔ پناہ گاہوں کا ختم ہونا، تیزی سے پھیلتی ہوئی راہداریاں اور شکار کی قلت کے ساتھ شیروں کی زائد آبادی ایک متضاد تصویر پیش کرتی ہے۔ دستاویزی فلم ان شاندار بلیوں کے بڑھتے ہوئے سلسلہ کو ایک تلخ حقیقت پیش کرتی ہے۔ یہ فلم مادھوری  اور بقا اور اس کے عزیز بچوں کی حفاظت کی حتمی جنگ میں اس کی زندگی اور اس کے بچوں کے ایک غیر معمولی سفر کو پیش کرتی ہے ۔

اسکریننگ کی تاریخ، وقت اور مقام: 17 جون 2024، شام 8:30 بجے، جے بی ہال ، این ایف ڈی سی

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/16-6-3-3K1W2.jpg

ڈائرکٹر کے بارے میں:

بھارت کے ٹائیگر کیپٹل میں پیدا ہونے والے اور پرورش پانے والے وائلڈ لائف فوٹوگرافر شری ہرش گجبھیے نے جب سے پہلی مرتبہ جنگل میں شیر کی تصویر کشی کی تھی، تب سے قدرتی دنیا کے لیے ایک جلتے ہوئے جذبے میں مبتلا رہے ہیں۔ برسوں کے دوران، شری ہرش نے اپنی داستان گوئی اور فوٹو گرافی کی مہارت کو پروان چڑھایا ہے۔ انہوں نے مادھوری کی اس غیر معمولی کہانی کو دریافت کرنے کے لیے برسوں تک قریب سے اس کی زندگی کو دیکھا ۔ یہ غیر معمولی کہانی نصف دہائی میں مکمل ہوئی۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7479



(Release ID: 2025688) Visitor Counter : 25